محفوظات برائے ”برازیلی قبائل“ ٹیگ
جولائی 20, 2010
19 تبصر ے

قبیلہ جس کے ہتھیار انٹرنیٹ اور گوگل ارتھ ہیں

درخت کاٹنے والے لکڑ چوروں نے جب برازیلی قبیلے کے علاقے پر دھاوا بولا تو قبائلیوں نے تیر کمان نہیں جدید ٹیکنالوجی کے بل پہ انہیں شکست دے دی۔ ایک سبق آموز داستان 18 جولائی 2010ء کے سنڈے ایکسپریس میں چھپنے والی ایک سپیشل رپورٹ کا یہ عنوان تھا۔ یوں تو ساری رپورٹ ہی 35 سالہ قبائلی سردار ”علمیر نارایا موگا“ کی ہمت اور جدیدیت پسندی پر لکھی ہے لیکن یہاں اس رپورٹ کے چند اقباس پیش کروں گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سردار علمیر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے علاقے کے جنگل اور اپنی قبائلی روایات کی حفاظت کر رہا ہے۔سردار علمیر کا آبائی جنگل دراصل مشہور زمانہ ایمیزن بارانی جنگلات (Rainforest) کا حصہ ہے۔ سردار علمیر ایک پست قامت اور گھٹے جسم کا مالک انسان ہے۔ گول چہرے پر چھوٹی چھوٹی چمک دار آنکھیں ہیں۔ چست و چالاک ہے اور اپنے مقصد کے لیے بڑا سرگرم! دوسروں کو اکثر اپنے سامنے سیاہ نوٹ بک کھولے بیٹھا ملتا ہے۔ اس کے گھر کی دیواریں تیر کمانوں اور دیگر قبائلی سوغاتوں سے سجی ہیں۔ یہ اس کا چھوٹا سا گھر ہی ہے جہاں سے سردار نے اپنے وطن میں ”جنگل کٹائی“(Deforestation) کے خلاف زبردست جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ تاہم اس کے ہتھیار نیزے یا تیر کمان نہیں بلکہ انٹرنیٹ، گوگل ارتھ اور جی پی ایس ہیں۔←  مزید پڑھیے