محفوظات برائے ”اصلاح“ ٹیگ
اپریل 26, 2014
10 تبصر ے

آزادی اظہار – تنقید یا تذلیل

سوشل میڈیا کا دور ہے اور ہر کوئی اپنی بات آسانی سے کہہ سکتا ہے۔ دنیا نے اس اظہار و گفتار کی آزادی کے لئے بڑے پاپڑ بیلے ہیں۔ اب جا کر تھوڑی بہت آزادی ملی ہے۔ لیکن ہماری اکثریت یہ جانتی ہی نہیں کہ درحقیقت آزادی اظہار ہے کیا؟ یہاں تو کئی لوگ ایک دوسرے کو گالیاں دینے، تذلیل و بدنام کرنے اور تہمت لگانے کے بعد کہتے ہیں کہ اجی ہم تو تنقید کر رہے تھے اور ہمیں اظہارِ رائے کی آزادی ہے۔ اس کی سب سے بڑی مثال ہمارا سوشل اور روایتی میڈیا←  مزید پڑھیے
اکتوبر 13, 2013
25 تبصر ے

چاچا مستنصر حسین تارڑ سے ملاقات

ہم مقررہ وقت پر چچا مستنصر حسین تارڑ کے گھر پہنچے۔ انہوں نے ہمیں اپنے سٹڈی روم میں بیٹھایا۔ وہاں بہت ساری کتابیں اور دیواروں پر پینٹگز لگی تھیں۔ اردو بولنے پر انہوں نے کہا کہ پنجابی ہو تو پھر پنجابی میں بات کرو۔ زیادہ تر باتیں زبان، ملکی حالات، سیاحت اور تارڑ صاحب کی کتابوں پر ہوئیں۔ ہم سوال کرتے اور وہ اس پر تفصیلی بات کرتے۔ بڑے کھلے ڈلے ماحول میں بات چیت ہوئی۔ دو اڑھائی گھنٹے کی ملاقات میں انہوں نے بڑی اہم باتیں سناتے ہوئے کہا←  مزید پڑھیے
مئی 22, 2012
25 تبصر ے

معمولی سہی مگر آپ اثر رکھتے ہیں

یوں تو آپ سب خود ہی بہت سیانے ہیں لیکن یہ باتیں ان بلاگران کے لئے لکھ رہا ہوں، جو یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی تحاریر کم لوگ پڑھتے ہیں اور تبصرے بہت کم ہوتے ہیں۔ کئی نئے لوگ سوچتے ہیں کہ اتنے بڑے سمندر میں ہماری کون سنے گا۔ اس کے علاوہ کئی پرانے بلاگر بھی اسی وجہ سے دل چھوٹا کیے بیٹھے ہیں کہ ان کی آواز اثر نہیں←  مزید پڑھیے