م بلال م کی بیاض » اردو

میرا یار کمپیوٹر بولا ”اردو صرف اردو ہے“
بسم اللہ الرحمن الرحیم

یارو! کل میری بڑی بے عزتی ہوئی ہے۔ دل تو کر رہا ہے ”کمپیوٹر“ کو اچھی بھلی گالیاں نکالوں کیونکہ اس نے کل وہ کیا جس کی کبھی مجھے امید نہیں تھی۔ خیر کمپیوٹر بھی اپنا یار ہے اس لئے اس کی گستاخی پر درگزر کرتے ہیں۔ ویسے بھی بات چیت کے آخر پر اس نے یاروں کا یار بنتے ہوئے بڑے پیار سے بات کی۔

ہوا یوں کہ کل میں کمپیوٹر کو یہ پوچھ بیٹھا کہ ”یارا! یہ یونیکوڈ اردو کیا ہوتی ہے؟“ کمپیوٹر سر نیچے کیے ہوئے کاغذات کی دیکھ بھال کرنے میں خوب مگن تھا، اس لئے کمپیوٹر نے میرے سوال پر ذرا بھی توجہ نہ دی۔ جب میں نے دوبارہ بڑے پیار سے اپنا سوال دہرایا تو، ناک پر رکھی ہوئی عینک کے اوپر سے آنکھیں تھوڑی زیادہ کھول کر کمپیوٹر میری طرف دیکھتے ہوئے کہنے لگا کہ ”اردو صرف اردو ہے اس لئے کسی یونیکوڈ اردو کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا“۔

مجھے سمجھ نہ آئی تو میں نے مزید سوال کیا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ”کمپیوٹر کی ایک یونیکوڈ اردو اور دوسری تصویری اردو ہوتی ہے“۔

بس میرا یہی کہنا تھا کہ کمپیوٹر کا دماغ گھوم گیا۔ غصے میں عینک اتار کر زور سے میز پر مارتے ہوا بولا ”تم پتہ نہیں کہاں کہاں سے الٹی سیدھی باتیں سن آتے ہو اور آ کر میرا دماغ کھانے لگ پڑتے ہو۔ جب میں نے کہا کہ اردو صرف اردو ہے، تو پھر مزید کسی سوال کی گنجائش باقی نہیں رہتی“۔

اس دوران مجھے صاف پتہ چل رہا تھا کہ کمپیوٹر کو بہت غصہ آیا ہوا ہے۔ کمپیوٹر کے تاثرات سے لگ رہا تھا کہ اسے اپنے اوپر کوئی تہمت لگتی ہوئی محسوس ہو رہی ہے۔

ابھی میں اندازے ہی لگا رہا تھا کہ کمپیوٹر خود بول پڑا ”یار بلال! یہ کچھ اردو والوں نے مجھ پر ”تہمت“ لگا رکھی ہے کہ میری دو قسم کی اردو ہے جبکہ ایسا نہیں۔ جب میں دیگر زبانوں کی ایک ہی قسم رکھتا ہوں تو پھر مجھے اردو کی دو قسمیں رکھنے کی کیا ضرورت ہے؟ بلکہ لوگوں نے ہی میری اردو کے ساتھ ساتھ ایک تصویری اردو لا کھڑی کی ہے۔ ایک تو مجھ سے میری اردومیں بات نہیں کرتے اور اوپر سے مجھ پر دو قسم کی اردو رکھنے کی تہمت لگاتے ہیں۔  اب میں فضل الحق سری پائے اور کوزی حلیم والوں کی طرح جگہ جگہ اصلی اردو اور نقالوں سے ہوشیار رہنے کے بورڈ لگانے سے تو رہا۔ کچھ تم لوگ ہی اپنی کھوپڑی سے کام لے لو۔“

بات کرتے ہوئے کمپیوٹر کے لہجے میں تھوڑی نرمی آئی ہوئی تھی لیکن ساتھ ہی چیخ کر بولا ”تم لوگ ہو ہی ناشکرے۔ میں نے اپنے اندر ایک نظام یونیکوڈ بنایا تاکہ جہاں میں دیگر زبانوں کے لئے اچھے طریقے سے کام آتا ہوں وہاں پر اردو کے لئے بھی بہتر کام آ سکوں۔ میں نے اس جدت کی خاطر کئی پاپڑ بیلے، کئی سالوں تک محنت کی، لیکن تم ناشکرے لوگوں نے میری اس جدت سے فائدہ اٹھانے کی بجائے میری اردو کے مقابلے میں تصویری اردو کو سوتن بنا دیا۔“

کمپیوٹر نے یہاں پر تھوڑا سا سانس لیا۔ میں سمجھا مجھے بات کرنے کا موقع مل گیا ہے، آخر میں بھی اس معاشرے کا حصہ ہوں جہاں پر صرف تنقید برائے تنقید اور پوری بات سنے، سمجھے بغیر لیکن لیکن کہا جاتا ہے، اس لئے میں نے موقع سمجھتے ہوئے سوال کرنا چاہا مگر کمپیوٹر نے مجھے سوال کرنے کا موقع ہی نہ دیا اور بول پڑا۔

”بھائی صاحب! یہ اکیسویں صدی ہے، 2011ء ختم ہو چکا ہے اور 2012ء چل رہا ہے، لیکن تم اردو والے آج بھی 1999ء کی سوچ رکھے ہوئے ہو۔ دنیا نے پچھلے دس گیارہ سالوں میں ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت ترقی کی ہے۔ خدا کے لئے تم بھی کوئی ہوش کے ناخن لو۔“

اب کی بار کمپیوٹر تھوڑا چپ ہوا لیکن اس کا غصہ عروج پر تھا۔ میں نے کمپیوٹر کا غصہ کم کرنے اور اس کی مدد کرنے کے لئے کہا ”یار مجھے ٹھیک ٹھیک اور تفصیلی معلومات دے۔ میں چاہے ایک گیا گزرا بلاگر ہی سہی لیکن اگر تو مجھے ٹھیک معلومات دے گا تو میں اس معلومات کو لوگوں تک پہنچاؤں گا اور پھر ہو سکتا ہے لوگوں کو کچھ خیال آ جائے۔“

میرا اتنا کہنا تھا کہ کمپیوٹر نے بڑی نرمی سے کہا ”بتا تو دیا  ہے لیکن پھر بھی تیرا کوئی سوال ہے تو پوچھ“۔

میں نے کہا ”یار! ٹھیک ہے مجھے سمجھ آ گئی ہے کہ تیری اردو ایک ہی ہے، لیکن انگریزی صرف انگریزی ہے اور دیگر زبانیں بھی بالکل ایسے ہی ہیں لیکن یہ اردو کے ساتھ ہی ”یونیکوڈ“ کیوں لگا ہے؟“

کمپیوٹر بولا ”بات صرف اتنی سمجھنے والی ہے کہ میرا پہلے کوئی اور نظام تھا جس میں اردو لکھنے کی گنجائش نہیں تھی۔ تب تم لوگ تصویروں کی صورت میں اردو لکھتے تھے۔ ایسی تصویری اردو نہ کل میری تھی اور نہ آج میری ہے۔ ایسی تصویری حالت میں اردو کو میں نہیں سمجھ سکتا بلکہ میں تو اسے اردو سمجھتا ہی نہیں۔ میرے لئے جیسے دیگر تصاویر ہوتی ہیں بالکل ایسے ہی یہ بھی تصاویر ہی ہیں اور ان تصاویر میں لکھی ہوئی اردو سے تم لوگ عارضی فائدہ تو اٹھا سکتے ہو لیکن اگر مجھ سے کہو کہ میں ایسی تصویری حالت میں موجود اردو کی سائبر لائیبریریوں سے مواد تلاش کر کے دوں تو یہ میرے لئے فی الحال ممکن نہیں۔ جب پرانا وقت تھا تب تو تصویری حالت میں اردو رکھنا تمہاری مجبوری تھی اور مجھے بھی بہت شرمندگی ہوتی تھی کہ میں باقی کئی زبانوں کے لئے تلاش اور دیگر کئی کاموں میں مدد دیتا ہوں لیکن اردو کے لئے سوائے ڈیسکٹاپ پبلشنگ کے اور کسی کام نہیں آ رہا تو پھر مجھے خیال آیا کہ ایسا کوئی نظام ہو جس سے میں زیادہ سے زیادہ زبانوں کو سمجھ سکوں اور انسانوں کو فائدہ پہنچاؤ۔ یوں میں نے ایک نظام بنایا جس کو یونیکوڈ کا نام دیا۔ میں نے اس یونیکوڈ نظام میں اردو کو بھی جگہ دی۔ اب میری زیادہ تر زبانیں اسی نظام میں موجود ہیں۔ میں صرف اسے زبان مانتا ہوں جو میرے زبانوں کے نظاموں کے تحت لکھی جاتی ہیں۔“

ابھی اتنی گفتگو ہوئی تھی کہ بجلی چلی گئی اور بات چیت کا سلسلہ رک گیا۔ میں باہر صحن میں چلا گیا۔ دھوپ میں بیٹھ کر مالٹے کھائے۔ مالٹے کھانا مجبوری تھی کیونکہ ایک بہت پیارے دوست نے سرگودھا سے کافی سارے مالٹے بھیج دیئے ہیں۔ مالٹے کھانے کے ساتھ میں سوچتا رہا کہ آخر کمپیوٹر آج اتنے عجیب و غریب لہجے میں بات چیت کیوں کر رہا تھا۔ خیر اللہ اللہ کر کے پانچ گھنٹے بعد شام کے وقت بجلی نے دیدار کروایا اور میں بھاگتا ہوا کمپیوٹر کے پاس پہنچا تاکہ گفتگو کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے اور یوں کمپیوٹر سے دوبارہ بات چیت شروع ہوئی۔

کمپیوٹر سے سلام دعا کے بعد میں نے کہا”تم نے مجھے اتنی لمبی چوڑی تقریر سنا دی ہے لیکن میرا سوال تو وہیں کا وہیں ہے کہ آخر اردو کے ساتھ یونیکوڈ کیوں بولا جاتا ہے؟“

سوال کرنے کی دیر تھی کہ کمپیوٹر بڑے طنزیہ انداز میں بولا ”میں نے تو تم لوگوں کو کب کہا کہ میری اردو کے ساتھ یونیکوڈ لفظ کا اضافہ کرو؟ ٹھیک ہے یونیکوڈ میرے ایک نظام، ایک ٹیکنالوجی کا نام ہے لیکن اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ تم اس نظام کے نام کو زبان کے نام کے ساتھ ملا دو۔ بھائی صاحب! میں تو اردو کی طرح کئی دیگر زبانیں بھی یونیکوڈ نظام کے تحت ہی سمجھتا ہوں لیکن کبھی تم نے ان زبانوں کے ساتھ یونیکوڈ کا لفظ لگا دیکھا یا سنا؟ اصل میں تم لوگ پہلے تصویروں کی صورت میں اردو لکھتے تھے۔ جس کا مجھے کچھ پتہ نہیں ہوتا تھا۔ میں ان اردو لکھی تصویروں کو تصویریں سمجھ کر ادھر سے ادھر کرتا اور پرنٹر کو بھیجتا تھا لیکن جب میں نے اردو کو سمجھنا شروع کیا اور جس نظام کے تحت سمجھا تم لوگوں نے اردو کے ساتھ اس نظام کا نام لگا دیا۔  ٹھیک ہے ڈویلپر اور دیگر ماہرین تکنیکی لحاظ سے بات چیت کرتے ہوئے میرے نظام کو زیر بحث لائیں اور بات سمجھنے کے لئے یونیکوڈ اردو کہہ لیں، لیکن لوگوں کو بتا دو کہ میری اردو صرف ”اردو“ ہے کوئی ”یونیکوڈ اردو“ نہیں، اس لئے جب تم لوگ میرے حوالے سے اردو کا ذکر کرو تو زیادہ سے زیادہ یہ کہہ سکتے ہو کہ کمپیوٹر کی اردو۔“

آخر کار میں نے کمپیوٹر سے کہا ”چھوڑ ساری باتوں کو مجھے صرف دو ٹوک بتا کہ اردو کے معاملے میں آخر تو چاہتا کیا ہے؟“

کمپیوٹر نے نہایت ہی نرمی سے کہا ”دیکھو بھائی بلال! پہلی بات تو یہ کہ میری صرف ایک ہی اردو ہے جس کو میں یونیکوڈ نظام کے تحت سمجھتا ہوں۔ دوسری بات اگر چاہتے ہو کہ میں انٹرنیٹ اور ہر جگہ پر اردو کے حوالے سے تم لوگوں کی مدد کر سکوں تو پھر مجھ سے میری اردو میں ہی بات کرو۔ ٹھیک ہے ابھی میں اردو کو بہتر سے بہتر انداز میں دکھانے اور دیگر کئی کاموں  کے لئے نظام تیار کر رہا ہوں اور وقت کے ساتھ ساتھ میں تم لوگوں کو مزید اچھے رسم الخط (فانٹ) میں اردو دکھاؤں گا اور کئی قسم کی زیب و آرائش کر کے دوں گا لیکن یہ سارے نظام میں تب ہی بناؤں گا جب تم میری اردو میں مجھ سے مخاطب ہونا پسند کرو گے۔ اگر آج بھی تم زیب و آرائش کے چکر میں تصویروں میں ہی اردو لکھتے رہے تو پھر سوچ لو میں قیامت تک تم لوگوں کو اردو کے متعلق اچھے نظام نہیں دوں گا۔ تجھے آخری اور خاص بات بتا دوں کہ یونیکوڈ نظام کے تحت لکھی جانے والی اردو کا ہی مستقبل ہے اور یہ بات اردو کے مامے چاچے سافٹ ویئروں کو بھی سمجھ آ چکی ہے جبھی تو وہ بھی خود کو اسی نظام کے تحت لے آئے ہیں۔ باقی اب اٹھو اور جاؤ میرا زیادہ دماغ نہ کھاؤ۔ مجھے اور بھی بہت سے کام کرنے ہیں۔ یہ نہ ہو بجلی دوبارہ چلی جائے اور کام وہیں کے وہیں رکے رہ جائیں۔“

خیر میں نے بھی سوچا کمپیوٹر ٹھیک ہی کہہ رہا ہے باقی کام کاج کر لینے چاہئیں۔ یوں میں کمپیوٹر سے گفتگو کرنے کے بعد اٹھ کر جانے لگا تو کمپیوٹر نے پیچھے سے آواز دی ”اس گفتگو پر تحریر ضرور لکھنا۔ زیادہ نہیں تو لوگوں کو میرا صرف اتنا پیغام دے دینا کہ کمپیوٹر نے کہا ہے کہ میری صرف ایک ہی اردو ہے جسے میں یونیکوڈ نظام کے تحت سمجھتا ہوں، باقی رنگ برنگی تصویروں کو میں اردو نہیں سمجھتا اور میرا ان تصویروں سے اردو کے حوالے سے کوئی لینا دینا نہیں بلکہ فی الحال میرے سامنے چاہے اردو لکھی تصویریں رکھو یا وینا ملک کی تصویریں رکھو، میں دونوں کو ایک ہی کھاتے میں ڈال دوں گا۔“

نوٹ (16 جنوری 2012ء) :- شاید کچھ دوستوں کو اس تحریر پر ہونے والے تبصروں سے اندازہ نہ ہو تو سوچا وضاحت کر دوں۔ دراصل انٹرنیٹ پر ایک صاحب اردو سافٹ ویئر بیچنے کی خاطر زرد مارکیٹنگ کرتے ہوئے لوگوں میں گمراہی پھیلا رہے ہیں تو سوچا تکنیکی لحاظ سے تھوڑی وضاحت کر دوں تاکہ لوگ گمراہ نہ ہوں اور حقیقت کو پہچانیں۔

اینڈرائیڈ میں اردو سپورٹ شامل کرنا
بسم اللہ الرحمن الرحیم

کچھ اینڈرائڈ موبائل یا ٹیبلیٹس ایسے ہیں جن میں اردو اور عربی وغیرہ لکھنے کی سہولت تو دور، پڑھنے کی سہولت تک موجود نہیں ہوتی۔ بعض میں اردو الفاظ ٹوٹ جاتے ہیں اور بعض تو اس سے بھی ایک درجہ نیچے ہوتے ہیں، ان میں اردو الفاظ سرے سے نظر ہی نہیں آتے اور الفاظ کی جگہ ڈبے یا کوئی عجیب زبان بن جاتی ہے۔ یہ کن موبائلوں میں ہوتا ہے اس کی وضاحت ”اردو اور اینڈرائیڈ موبائل“ والی تحریر میں کر چکا ہوں۔ جن اینڈرائڈ موبائلوں پر اردو ٹھیک پڑھی نہیں جاتی ان کو ہم دو حصوں میں تقسیم کرتے ہیں۔ ایک ایسے موبائل جن میں اردو نظر تو آتی ہے لیکن الفاظ ٹوٹ جاتے ہیں اور دوسرے ایسے موبائل جن پر اردو کی جگہ ڈبے وغیرہ بن جاتے ہیں۔ایسے موبائل جن پر اردو الفاظ ٹوٹ جاتے ہیں دراصل ان میں اردو سپورٹڈ فانٹ تو ہوتا ہے لیکن فانٹ کو ٹھیک چلانے کی سہولت موجود نہیں ہوتی اور جن موبائلوں پر اردو الفاظ کی جگہ ڈبے وغیرہ بنتے ہیں ایسے موبائلوں میں سرے سے اردو سپورٹڈ فانٹ موجود نہیں ہوتا۔

عام طور پر اینڈرائیڈ موبائل فون سسٹم فائلز اور فانٹس وغیرہ میں تبدیلی کی اجازت نہیں دیتے۔ اگر کوئی تبدیلی کرنی ہو تو اس  کے لئے موبائل کو ”روٹ“ (Root) کرنا پڑتا ہے۔ روٹ کرنے کا مطلب ہے کہ ہم سسٹم فائلز اور فانٹس وغیرہ میں تبدیلی کرنے کا اختیار حاصل کر لیتے ہیں۔ پھر ہم نے جہاں بھی جیسی بھی تبدیلی کرنی ہو وہ کر سکتے ہیں اور پرانے فانٹس کی جگہ نئے فانٹس رکھ سکتے ہیں۔ اینڈرائیڈ کے کئی ایک ورژن ہونے اور اوپر سے ہر کمپنی کا اپنا اپنا حساب ہے، اس لئے ہر موبائل کو روٹ کرنے کا طریقہ مختلف ہو سکتا ہے۔

اینڈرائڈ کے کئی ایک ورژن ہونے اور ہر کمپنی کا اپنا اپنا حساب ہونے کی وجہ سے اردو سپورٹ بھی کئی ایک طریقوں سے شامل ہو سکتی ہے۔ کسی موبائل میں صرف ”عربی“ سپورٹڈ فانٹس شامل کرنے سے ”اردو“ سپورٹ شامل ہو جاتی ہے تو کسی میں نہیں ہوتی۔ اینڈرائڈ میں فانٹس کی فائلز system اور پھر fonts کے فولڈر میں ہوتی ہیں۔ ویسے بعض موبائلوں پر عربی سپورٹڈ تھیم سے بھی اردو ٹھیک پڑھی جا سکتی ہے۔ اب کئی موبائل تو نئی تھیم ایسے ہی انسٹال کرنے دیتے ہیں جبکہ بعض پر تھیم انسٹال کرنے کے لئے بھی موبائل کو روٹ کرنا پڑتا ہے۔

خیر ان سب باتوں اور مسائل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فی الحال دو بہتر طریقے سامنے آتے ہیں جن کی مدد سے اردو پڑھی اور لکھی جا سکتی ہے۔

1:- فائر فاکس براؤزر اور ملٹی لنگ کیبورڈ کا استعمال

یہ طریقہ زیادہ تر ایسے اینڈرائیڈ موبائلوں کے لئے کار گر ہے جن میں اردو نظر تو آتی ہے لیکن الفاظ ٹوٹ جاتے ہیں۔

اگر بات صرف انٹرنیٹ کی حد تک اردو پڑھنے اور لکھنے کی ہو تو  پھر اردو ویب سائیٹ پڑھنے کے لئے فائر فاکس براؤزر کا استعمال کریں۔ اس کے لئے اینڈرائڈ کی مارکیٹ سے ”فائر فاکس“ انسٹال لیں۔ مزید اگر اردو لکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے اینڈرائڈ مارکیٹ سے ملٹی لنگ کیبورڈ انسٹال کر لیں۔ ملٹی لنگ کیبورڈ کے متعلق مکمل تفصیل یہاں دیکھیں۔ مزید اگر آپ اردو میں ایس ایم ایس وغیرہ بھی بھیجنا چاہتے ہوں تو اس کے لئے ملٹی لنگ کیبورڈ کی سیٹنگز میں سے Languages میں سے Use MyScript Font کو منتخب کریں اور پھر  اینڈرائڈ مارکیٹ سے ہی ملٹی لنگ کا ایک چھوٹا سا ٹول مائی سکرپٹ (MyScript) بھی انسٹال کر لیں۔ مائی سکرپٹ ایک قسم کا چھوٹا سا ٹیکسٹ ایڈیٹر ہی ہے جس میں اردو لکھ سکتے ہیں اور پھر ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں اور ساتھ ساتھ مائی سکرپٹ میں اردو لکھ کر کاپی کرتے ہوئے کہیں اور پیسٹ بھی کر سکتے ہیں۔

2:- موبائل پر اردو یا عربی سپورٹڈآپریٹنگ سسٹم انسٹال کرنا

یہ طریقہ دونوں قسموں کے موبائلوں کے لئے کار گر ہے۔ دراصل اس طریقے کے ذریعے موبائل کا آپریٹنگ سسٹم مکمل طور پر نیا انسٹال کر لیا جاتا ہے۔ عام طور پر اس طریقے کو فلیش (Flash) کرنا، روم (ROM) یا فرم ویئر (Firmware) کی تبدیلی بھی کہتے ہیں۔ اب اینڈرائڈ موبائل بنانے والی کئی ایک کمپنیاں ہیں اور اوپر سے ہر ماڈل کو روٹ اور فلیش کرنے کا طریقہ مختلف ہو سکتا ہے۔ اس لئے فی الحال نہ تو بہت سارے طریقے لکھ سکتا ہوں اور نہ ہی مجھے ابھی ہر ایک کا علم ہے۔ روٹ یا  فلیش کرنا زیادہ مشکل نہیں۔ اپنے موبائل کی کمپنی اور ماڈل کے مطابق گوگل پر روٹ، فلیش یا روم/فرم ویئر کے بارے میں تلاش کریں تو بے شمار ویب سائیٹس اور طریقے پتہ چل جائیں گے۔

عام طور پر اس کام کے لئے ہمیں کوئی ایسا ٹول چاہئے ہوتا ہے جس کی مدد سے ہم فلیش کرتے ہیں، جیسے سام سنگ کے لئے اوڈن (Odin) ہے اور اس کے ساتھ ساتھ روم (ROM) یا فرم ویئر (Firmware) کی فائل/فائلز چاہئے ہوتی ہیں۔ تاکہ ٹول کی مدد سے ان فائلز کو موبائل میں انسٹال کر لیا جائے۔ نئی روم/فرم ویئر کی تلاش کرتے ہوئے یہ بات ذہن میں رکھیں کہ آپ ایسی روم/فرم ویئر کی تلاش کر رہے ہیں جو اردو، فارسی یا عربی سپورٹڈ ہو۔ دراصل فارسی یا عربی سپورٹڈ روم/فرم ویئر پر اردو بھی ٹھیک پڑھی جاتی ہے۔ باقیوں کی نسبت عربی سپورٹڈ زیادہ آسانی سے مل جاتی ہے۔ روم/فرم ویئر کے لحاظ سے سام سنگ بہت ہی زبردست ہے کیونکہ اس کی یورپ، امریکہ، ترقی، عربی اور ایشیاء کی روم/فرم ویئر آسانی سے دستیاب ہیں۔

خیر سب سے پہلے اپنے موبائل کو فلیش کرنے کے طریقہ تلاش کریں۔ طریقے سے ہی آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ یہ کام آپ کر سکتے ہیں یا نہیں۔ اس کے بعد اگر آپ فلیش کرنا چاہیں تو پھر اپنے موبائل کی کمپنی اور ماڈل کے مطابق اردو، فارسی یا عربی سپورٹڈ روم/فرم ویئر تلاش کریں اور پھر تلاش کردہ طریقے کے مطابق فلیش کر لیں۔ کامیابی سے فلیش کرنے کے بعد اردو ٹھیک پڑھی جائے گی اور اگر نئے سافٹ ویئر میں بھی اردو کیبورڈ موجود نہ ہو تو گھبرائیں نہیں بلکہ خود سے ملٹی لنگ یا گو کیبورڈ انسٹال کر لیں۔

گوگل پر تلاش کرتے ہوئے ہو سکتا ہے یہ الفاظ آپ کے کچھ کام آ سکیں۔

How to flash YOUR MOBILE COMPANY AND MODEL

Install new firmware in YOUR MOBILE COMPANY AND MODEL

Install new ROM in YOUR MOBILE COMPANY AND MODEL

Arabic support firmware of YOUR MOBILE COMPANY AND MODEL

YOUR MOBILE COMPANY AND MODEL Arabic firmware

YOUR MOBILE COMPANY AND MODEL Arabic ROM

اینڈرائیڈ کے متعلق ایکس ڈی اے ڈویلپرز ایک بہترین فورم ہے اس کے علاوہ سیم موبائل پر سام سنگ کے متعلق کافی معلومات ہے اور تقریباً ہر قسم کے فرم ویئر بھی دستیاب ہیں۔

اگر آپ خود موبائل کو فلیش نہیں کر سکتے تو کسی اچھی موبائل ریپئرنگ والی دوکان یا موبائل کمپنی کے رجسٹرڈ ریپئرنگ سنٹر پر جائیں اور انہیں کہیں کہ اینڈرائیڈ کا اردو، فارسی یا عربی سپورٹڈ ورژن انسٹال کر دیں۔

کچھ ضروری باتیں

یاد رہے روٹ یا فلیش کرنے سے موبائل کی وارنٹی ختم ہو جاتی ہے۔

یوں تو عام طور پر روٹ یا فلیش کرنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا لیکن کسی غلطی سے موبائل کو مسئلہ ہو بھی سکتا ہے۔

روم/فرم ویئر کا انتخاب اپنے موبائل کی کمپنی اور ماڈل کے مطابق نہایت دھیان سے کریں۔

موبائل پر ایسے کام/تجربات کرنے سے پہلے بیٹری کو کم از کم پچاس فیصد سے زیادہ چارج کر لیں۔

کسی بھی قسم کی خرابی کا میں ذمہ دار نہیں ہوں گا، اس لئے اگر آپ کا دل مانتا ہے تو اپنی ذمہ داری پر موبائل کوروٹ، فلیش یا دیگر تبدیلیاں کریں۔

اینڈرائڈ کے لئے فونیٹک اردو کیبورڈ لے آؤٹ
بسم اللہ الرحمن الرحیم

اگر آپ کے اینڈرائڈ موبائل وغیرہ پر اردو لکھنے کے لئے اردو کیبورڈ لے آؤٹ موجود نہیں یا پھر آپ فونیٹک کیبورڈ لے آؤٹ چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو علیحدہ سے کیبورڈ انسٹال کرنا پڑے گا۔ یہ بہت ہی آسان طریقہ ہے۔ اس وقت اینڈرائڈ مارکیٹ میں دو اچھے اردو کیبورڈ لے آؤٹ موجود ہیں۔

1:- ملٹی لنگ کیبورڈ (Multiling Keyboard)

2:- گو کیبورڈ  (Go Keyboard)

ان کیبورڈ کے انگریزی کے علاوہ اور کئی زبانوں کے پلگ ان (Plugin) دستیاب ہیں۔  ان میں اردو پلگ ان بھی موجود ہے۔ ان کیبورڈ اور ساتھ میں اردو پلگ ان کے ذریعے آسانی سے ہر جگہ اردو لکھی جا سکتی ہے۔ پہلے کیبورڈ اور اردو پلگ ان انسٹال کیا جاتا ہے، پھر اپنی ضرورت کے مطابق ان کی سیٹنگ کی جاتی ہے۔ آپ کو دونوں میں سے جو کیبورڈ پسند ہو وہ انسٹال کر لیں یا پھر دونوں بھی انسٹال کر سکتے ہیں۔ ذاتی طور پر پہلے مجھے گو کیبورڈ پسند تھا، مگر اب مجھے ملٹی لنگ کیبورڈ زیادہ بہتر لگتا ہے اور آج کل میں یہی استعمال کر رہا ہوں۔ دراصل ملٹی لنگ کیبورڈ کا حجم بھی کم ہے اور اگر آپ کے موبائل میں اردو کا بہتر فانٹ موجود نہیں تو پھر ملٹی لنک کیبورڈ ایک ایسی ایپلیکیشن ”مائی سکرپٹ“ دیتا ہے جس کی مدد سے آپ بہتر فانٹ کے ساتھ اردو لکھ کر ایس ایم ایس یا کسی دوسری جگہ پیسٹ کر سکتے ہیں اور موصول ہونے والے پیغامات بھی اس ایپلیکیشن میں پیسٹ کر کے پڑھ سکتے ہیں۔

یاد رہے اینڈرائڈ ایپلیکیشن کی اپنی ایک مارکیٹ ہے۔ جسے عام طور پر ہم موبائل کے ذریعے ہی کھول کر وہاں سے اپنی مرضی کی ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کر لیتے ہیں۔ موبائل کے ذریعے مارکیٹ سے کوئی چیز ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے موبائل پر انٹرنیٹ چالو ہونا ضروری ہے اور ساتھ میں آپ کے پاس گوگل اکاؤنٹ/جی میل اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے۔

ملٹی لنگ کیبورڈ (Multiling Keyboard)

ملٹی لنگ کیبورڈ انسٹال کرنے کے لئے اپنے اینڈرائڈ موبائل کی مارکیٹ میں جائیں۔

تلاش والے خانے میں Urdu Keyboard لکھ کر تلاش کریں۔

یہاں سے ملٹی لنگ کیبورڈ کی مین ایپلیکیشن (Multiling Keyboard) انسٹال کریں۔

یہ مفت کی ایپلیکیشن ہے۔ انسٹال کرنے کے لئے ایپلیکیشن پر ٹیپ کریں، پھر Download اور پھر Accept & download پر ٹیپ کریں۔ یوں ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ ہونا شروع ہو جائے گی۔ جیسے ہی ڈاؤن لوڈنگ مکمل ہو گی ساتھ ہی خودبخود انسٹال بھی ہو جائے گی۔ انسٹال ہونے کے بعد سکرین پر Open اور Uninstall کی آپشن آ جائیں گی۔

یہاں سے واپس جائیں اور اب ملٹی لنگ کا اردو پلگ ان انسٹال کریں۔ اردو پلگ ان کا نام Plugin Urdu Pakistani ہے۔ اسے بھی انسٹال کر لیں۔

اب ملٹی لنگ کیبورڈ اور اس کا اردو پلگ ان انسٹال ہو چکا ہے۔ اب اس کو چالو کرنے اور سیٹنگ کی ضرورت ہے۔

اپنے موبائل کے مطابق Settings اور پھر Language and keyboard یا Local and text میں جائیں۔ اب یہاں پر آپ  کو دیگر آپشنز کے ساتھ ساتھ ملٹی لنگ کیبورڈ کی دو آپشن نظر آ رہی ہوں گی۔ پہلے والی کیبورڈ منتخب کرنے والی ہے اور دوسری کیبورڈ کی سیٹنگ کی ہے۔

پہلے والی کے ذریعے ملٹی لنگ کیبورڈ کو منتخب کریں اور پھر دوسری کو ٹیپ کرتے ہوئے سیٹنگ میں داخل ہوں۔ یہاں پر Languages اور پھر Languages کو ٹیپ کریں۔ اب یہاں آپ کو ایسی زبانوں کی فہرست نظر آئے گی جو ملٹی لنگ کیبورڈ استعمال کرتے ہوئے لکھی جا سکتی ہیں۔ اس فہرست میں English اور ”اردو“ کو منتخب کریں اور اگر باقی کوئی منتخب کی ہوئی ہے تو اسے ختم کر دیں۔ اب واپس آ جائیں۔ اگر آپ دیگر اپنی ضرورت کے مطابق سیٹنگز کرنا چاہتے ہیں تو وہ بھی ملٹی لنگ کی سیٹنگ میں موجود دیگر آپشن سے کر سکتے ہیں۔ جیسے اگر دیگر موبائل آپ کے اردو پیغامات ٹھیک نہ پڑھ سکتے ہوں یا اردو ”لکھتے“ ہوئے الفاظ ٹوٹ رہے ہوں، تو اس کے لئے Non-Latin settings میں سے Connect Arabic کو منتخب کریں۔

ملٹی لنگ کیبورڈ انسٹال اور اس کی اردو کے متعلق سیٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ بس اب Input method تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کا آسان حل یہ ہے کہ کسی بھی ایسی جگہ جائیں جہاں کچھ لکھا جاسکتا ہو۔ جیسے ایس ایم ایس لکھنے والی جگہ پر جائیں۔ جہاں ایس ایم ایس لکھا جاتا ہے وہاں پر ٹیپ کیے رکھیں۔ یوں Input method کی آپشن ظاہر ہو گی۔ Input method میں جائیں اور کیبورڈ کی فہرست میں سے Multiling keyboard کو منتخب کر لیں۔ لیں جی ہر کام مکمل ہو چکا ہے۔ اب جہاں چاہیں اردو لکھیں۔

انگریزی یا اردو لکھتے ہوئے ایک زبان سے دوسری پر جانے کے لئے یا تو کیبورڈ کے سپیس بار کو ٹیپ کئے رکھیں اور زبانوں کی فہرست ظاہر ہو جائے گی، اس میں سے مطلوبہ زبان پر جا کر چھوڑ دیں یا پھر سپیس بار کو ٹیپ کیے ہوئے دائیں یابائیں لے جائیں، اس طرح بھی ایک زبان سے دوسری اور دوسری سے پہلی پر منتقل ہو سکتے ہیں۔

گو کیبورڈ (Go Keyboard)

جس طرح ملٹی لنگ انسٹال کیا ہے اسی طرح مارکیٹ سے گوکیبورڈ بھی انسٹال کر سکتے ہیں۔ مارکیٹ میں urdu keyboard ہی لکھ کر تلاش کریں۔ پہلے مین ایپلیکیشن اور پھر اردو پلگ ان انسٹال کر لیں۔ ایپلیکیشن کا نام GO Keyboard ہے اور اس کے اردو پلگ ان کا نام Urdu for GO Keyboard ہے۔ دونوں کو انسٹال کر لیں اور بالکل ملٹی لنگ کی طرح  یا اس سے ملتے جلتے طریقہ سے ہی اس کی سیٹنگ بھی ہوتی ہے۔

اگر آپ کے اینڈرائڈ موبائل میں اردو سپورٹ موجود نہیں یعنی اردو الفاظ ٹوٹ جاتے ہیں یا اردو کی جگہ ڈبے بن جاتے ہیں تو اس کے لئے اینڈرائیڈ میں اردو سپورٹ شامل کرنے والا صفحہ دیکھیں۔

اینڈرائڈ موبائل پر اردو کیبورڈ کی سیٹنگ
بسم اللہ الرحمن الرحیم

جیسا کہ پچھلی تحریر میں لکھا کہ کچھ اینڈرائڈ موبائلوں پر اردو پڑھنے اور لکھنے کی سہولت پہلے سے موجود ہوتی ہے، بس اردو لکھنے کے لئے کیبورڈ کی سیٹنگ کرنی پڑتی ہے۔ زیرِ مطالعہ تحریر پچھلی تحریر ”اردو اور اینڈرائڈ موبائل“ کے مطابق پہلی قسم کے اینڈرائڈ موبائل کے لئے ہے، یعنی ایسے موبائل جن میں اردو کیبورڈ پہلے سے موجود ہوتا ہے اور اردو لکھنے کے لئے صرف اس کی سیٹنگ کرنی پڑتی ہے۔ اب ہم کیبورڈ کی سیٹنگ کرتے ہیں۔

دراصل کیبورڈ کی سیٹنگ مختلف کمپنیوں اور اینڈرائڈ کے مختلف ورژن کے حساب سے مختلف ہو سکتی ہے۔ یوں تو کام ایک ہی ہوتا ہے لیکن آپشن اور دیگر چند ایک چیزوں کے ناموں میں تھوڑا بہت فرق ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کا اینڈرائڈ موبائل درج ذیل موبائلوں کے علاوہ کسی اور کمپنی کا ہے یا آپ کے موبائل میں درج ذیل آپشن موجود نہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ ان سے ملتی جلتی آپشن میں جائیں اور Writing Languages یا Input Languages تک پہنچیں۔ آسانی کے لئے چند ایک مشہور کمپنیوں کی آپشن لکھ دی ہیں۔

سونی اریکسن

Settings -> Language and keyboard -> International Keyboard -> Writing Languages

سام سنگ

Settings -> Local and text -> Samsung Keypad -> Input Languages

ایچ ٹی سی

Settings -> Language and Keyboard -> Touch input -> International keyboard

ایل جی

Settings -> Language and Keyboard -> LG keyboard -> Writing Languages

جب یہاں تک پہنچ جائیں گے تو زبانوں کی ایک فہرست نظر آئے گی۔ یہ ان زبانوں کی فہرست ہے، جو آپ کا اینڈرائڈ موبائل لکھنے کی سہولت دیتا ہے اور ان زبانوں کے کیبورڈ لے آؤٹ پہلے سے موجود ہیں۔ اس فہرست میں آپ ایک سے زیادہ زبانیں منتخب کر سکتے ہیں۔ یعنی جو جو زبان آپ لکھنا پسند کرتے ہیں، ان کو منتخب کر لیں۔ عام طور پر لوگوں نے اس فہرست میں سے صرف English منتخب کی ہوتی ہے یا وہ پہلے سے خودبخود منتخب ہوئی ہوتی ہے۔ اس فہرست میں سے English کے ساتھ ساتھ ”اردو“ کو بھی منتخب کر لیں، یعنی انگلش کو بھی منتخب رہنے دیں اور ساتھ میں اردو بھی منتخب کر لیں۔ یوں اینڈرائڈ موبائل پر جہاں پہلے صرف انگلش وغیرہ لکھ سکتے تھے، اب وہاں پر اردو بھی لکھ سکیں گے۔

کسی جگہ لکھتے ہوئے ایک زبان سے دوسری زبان پر منتقل ہونے کے لئے کیبورڈ پر موجود سیٹنگ یا اس سے ملتے جلتے آپشن کو ”ٹیپ“ یعنی چھوئیں۔ دراصل اینڈرائڈ کے کئی ایک ورژن ہونے اور اوپر سے ہر کمپنی کی اپنی علیحدہ سیٹنگز اور دیگر چیزیں ہوتی ہیں۔ اس لئے کوئی حتمی بات کہنا مشکل ہے، تو ”ملتے جلتے“ جیسے الفاظ لکھنے پڑ رہے ہیں۔ خیر یہ چیزیں زیادہ مشکل نہیں۔ اگر آپ اپنے موبائل سافٹ ویئر میں تھوڑا بہت خود ہی ادھر ادھر دیکھیں تو کافی کچھ خود ہی سمجھ جائیں گے۔ مزید اگر آپ نے لکھتے ہوئے ڈکشنری وغیرہ کی سیٹنگ کرنی ہو تو وہ بھی کیبورڈ کی سیٹنگ کے ساتھ ہی ادھر ادھر موجود ہوتی ہے۔

یہ تحریر ایسے اینڈرائڈ موبائلوں کے لئے ہیں جن میں لکھنے والی زبانوں کی فہرست میں اردو موجود ہو۔ اگر آپ کے اینڈرائڈ موبائل میں لکھنے والی زبانوں کی فہرست میں اردو موجود نہیں یا آپ فونیٹک اردو کیبورڈ لے آؤٹ چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو علیحدہ سے اردو کیبورڈ لے آؤٹ انسٹال کرنا پڑے گا۔

اینڈرائڈ پر فونیٹک اردو کی بورڈ انسٹال کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اگر آپ کے اینڈرائڈ موبائل میں اردو سپورٹ موجود نہیں یعنی اردو الفاظ ٹوٹ جاتے ہیں یا اردو کی جگہ ڈبے بن جاتے ہیں تو اس کے لئے اینڈرائیڈ میں اردو سپورٹ شامل کرنے والا صفحہ دیکھیں۔

موجودہ دور میں اردو زبان – جواب
بسم اللہ الرحمن الرحیم

یہ کچھ دن پہلے لکھا اور چند خدشات کی وجہ سے شائع نہیں کیا تھا۔ دراصل یہ سب ایک تحریر”موجودہ دور میں اردو زبان“ کے جواب میں لکھا تھا۔ میں کچھ دن انتظار کرتا رہا کہ شاید کسی کی اُس تحریر پر نظر پڑ جائے اور کوئی بات کرے اور پھر یونہی ہوا۔ دوستوں کی نظر پڑ گئی اور انہوں نے کافی تسلی بخش جواب دے دیئے ہیں۔ خیر میں نے  یہ تحریر فیس بک پر ”اصل مفکروں“ کے ایک صفحہ پر پڑھی تھی۔ یہ تحریر ایک اچھی کوشش ہے۔ گو کہ میں ذاتی طور پر لکھاری کی کئی باتوں سے اتفاق کرتا ہوں جیسے کہ اردو کے معاملے میں حکومت کی نالائقی لیکن تحریر میں کئی باتیں ایسی ہیں جو میرے خیال میں تھوڑی وضاحت طلب ہیں۔ لگتا ہے لکھاری کو کچھ باتوں کا علم نہیں تھا جبھی وہ کئی جگہوں پر غلطی کر گئے اور ساتھ ساتھ اردو کمپیوٹنگ کی تاریخ میں کافی کچھ چھوڑ گئے۔ ٹھیک ہے، فی الحال کمپیوٹر پر اردوزیادہ پذیرائی حاصل نہیں کر پائی اور ابھی کئی مسائل کا حل ہونا باقی ہے لیکن مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہئے کہ آپ کی باتیں لوگوں میں حوصلہ پیدا کریں نہ کہ مایوسی تاکہ جو مسائل ہیں ان کا حل کرنے کے لئے کئی لوگ آگے بڑھیں۔ مزید جو پہلے کام کر چکے ہیں یا کام کر رہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے نہ کہ ان کو دیوار سے لگایا جائے۔

خیر جتنا کچھ میرے علم میں ہے اس کے مطابق جواب اور وضاحت کر دیتا ہوں۔ ”موجودہ دور میں اردو زبان“ والی تحریر کی باتیں نیلے رنگ میں درج ہیں اور ساتھ میری طرف سے کچھ وضاحت پیش خدمت ہے۔

ابھی تک ونڈوز اردو زبان میں دستیاب نہیں ہے۔

کوئی بھی کمپنی، کوئی بھی چیز منافع کمانے کے لئے بناتی ہے۔ اگر ونڈوز اردو زبان میں موجود نہیں تو اس میں مائیکروسافٹ کا کوئی قصور نہیں کیونکہ وہ تب ہی ونڈوز اردو میں بنائیں گے، جب اردو والے خود ایسی چیز خریدنا پسند فرمائیں گے۔ یہاں حال ایسا ہے کہ چوری کی ونڈوز تیس چالیس روپے میں حاصل کی جاتی ہے اور پھر اس چوری شدہ ونڈوز کو استعمال کرتے ہوئے مذہب کی تبلیغ کی جاتی ہے۔ آج پاکستانی جو ونڈوز استعمال کر رہے ہیں وہ اصلی ونڈوز پر منتقل ہونے کی مائیکروسافٹ کو گارنٹی دیں اور اردو ونڈوز کا کہیں تو پھر دیکھیں مائیکروسافٹ ونڈوز اردو میں بناتی ہے یا نہیں۔ اور تو اور مائیکروسافٹ خود کسی اچھے پاکستانی ادارے کو پیسے دے کر انگریزی کا اردو میں بہتر سے بہتر ترجمہ کروا لے گی۔

ٹوٹی پھوٹی سی اردو آپ آفس یا ایکسپلورر میں دیکھ سکتے ہیں جو کہ ایسے لکھی گئی ہوتی ہے کہ پڑھتے ہوئے سر میں درد ہوتا ہے۔

پتہ نہیں یہ کس ”اردو“ کی بات کر رہے ہیں۔ ہماری اردو نہ تو ٹوٹی پھوٹی ہوتی ہے اور نہ ہی ہمیں پڑھتے ہوئے سر میں درد ہوتا ہے، بلکہ ہماری اردو مکمل نستعلیق رسم الخط میں ہے اور ہمیں پڑھتے ہوئے خوشی ہوتی ہے۔

پہلے مرحلے میں فاسٹ فاؤنڈیشن کے CRULP کو بھی کچھ گرانٹ دی گئی جس نے اردو فونٹس اور کی بورڈ وغیرہ پر کچھ کام کیا ہے۔ (فاسٹ کے لیے پاکستانی قوم ہمیشہ آغا حسن عابدی اور بی سی سی آئی  کی مشکور رہے گی کہ اکیلے اس ادارے نے پاکستان میں کمپیوٹر کی ترقی کے لیے جتنا کام کیا ہے، باقی سب نے مل کر بھی نہیں کیا ہو گا۔)

اس میں کوئی شک نہیں کرلپ نے اردو کے لئے کام کیا ہے اور میں ذاتی طور پر خود اس ادارے کا مشکور ہوں۔ لیکن شاید آپ بھول رہے ہیں کہ کرلپ کے فانٹس سے پہلے بھی یونیکوڈ فانٹس بن چکے تھے اور کرلپ کا اردو کیبورڈ لے آؤٹ، مائیکروسافٹ کیبورڈ لے آؤٹ کریئٹر ریلیز ہونے کے بعد بنا۔ مائیکروسافٹ کیبورڈ لے آؤٹ کریئٹر سے لے آؤٹ بنانا کوئی ”راکٹ سائنس“ نہیں بلکہ یہ بچوں کا کھیل ہے۔ آپ بات کرتے ہیں کہ کرلپ نے پاکستان میں کمپیوٹر (اردو) کی ترقی کے لئے جتنا کام کیا ہے، باقی سب نے مل کر بھی نہیں کیا ہوگا، تو حضرت عرض ہے کہ ہم کرلپ کے مشکور ہیں لیکن یہاں آپ غلطی کر گئے ہیں۔ شاید آپ نے اردو محفل، القلم، شاکرالقادری، نبیل نقوی، زکریا اجمل اور امجد علوی وغیرہ وغیرہ کا نام نہیں سنا۔ کرلپ نے تو پھر بھی گرانٹ لے کر دو چار فانٹ بنائے لیکن یہاں تو لوگ گرانٹ نہیں بلکہ الٹا اپنی جیب سے خرچ کر کے، اپنا قیمتی وقت اردو کی خدمت میں لگا کر اردو فانٹس سرور تک بنائے بیٹھے ہیں جہاں آپ کو رنگا رنگ یونیکوڈ اردو فانٹس ملیں گے۔ ٹھیک ہے کرلپ نے کام کیا ہے لیکن یہ بات میں پورے وثوق کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ کرلپ کا کام باقی اردو کے لئے کام کرنے کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں۔ شاید کئی دوستوں کو میری اس بات پر حیرانگی ہو لیکن دوستو! باقی لوگوں کو چھوڑو صرف کبھی اردو محفل کے کام پر نظر ڈالیے گا تو خود اندازہ ہو جائے گا کہ چند لوگ، ایک گرانٹ لے کر کام کرنے والے ادارے کی نسبت کیا کیا کر چکے ہیں اور کیا کر رہے ہیں۔ لوگ مانیں یا نہ مانیں لیکن یہ اردو بلاگنگ، اردو فورمز اور زیادہ تر اردو ویب سائیٹ اور باقی سب کچھ جہاں آج کھڑا ہے اس سب کے پیچھے بالواسطہ یا بلا واسطہ اردو محفل ہی ہے۔ آپ کو بتاتا چلوں کہ بندہ ناچیز (م بلال م) بھی آج تک جو کچھ کر سکا ہے اس کا زیادہ حصہ اردو محفل کی ہی بدولت ہے۔ بھائی لوگو! آخر تحقیقی مباحثے بھی کوئی چیز ہیں۔ اردو کمپیوٹنگ پر ایسی تحقیق اور باتیں ہمیں سوائے اردو محفل کے کسی ادارے کے پاس نہیں ملتیں۔ یونیکوڈ اردو کے بے شمار مسائل کے حل اردو محفل نے ہی دریافت کیے۔ ڈیٹابیس سے لے کر اردو ویب بیج بنانے، وی بلیٹن، پی ایچ پی بی بی، جملہ، دروپل، ورڈپریس اور کئی چیزوں کی اردو میں تحقیق، تراجم، انسٹال کرنے کا طریقہ اردو میں اور پھر مدد اردو محفل ہی نے دی اور ابھی تک دے رہی ہے۔ اردو محفل کے مزید کارنامے بتانے شروع کیے تو عام تحریر نہیں بلکہ پوری کتاب لکھنی پڑ جائے گی۔ خلاصہ یہ کہ میری نظر میں فی الحال اردو محفل کا کوئی ثانی نہیں۔

انڈیا نے تقریباً 1982 میں ہندی زبانوں کو کمپیوٹر پر استعمال کرنے کے لیے ایک اچھا سٹینڈرڈ بنا لیا تھا۔ ہم نے رو پیٹ کر 2000 کے بھی کافی بعد ایسا کیا۔ لیکن اردو کیونکہ کمپیوٹر پر ایک یتیم زبان ہے، اس لیے اس کوبھی کوئی نہیں پوچھتا۔

محترم مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آئی کہ آپ ”اچھا سٹینڈرڈ“ کس چیز کو کہہ رہے ہیں؟ مجھے انڈیا کا تو پتہ نہیں لیکن اردو کا نوری نستعلیق فانٹ بھی تقریباً 1980ء کے آس پاس تیار ہو چکا تھا۔ 1982ء تک سات آٹھ ایسے پبلشنگ ادارے وجود میں آ چکے تھے جو نوری نستعلیق میں کتابت کرتے تھے۔ باقی بھائی جان ہمارے ہاں جب سے کمپیوٹر عام انسان تک پہنچا ہے تب سے لوگ کمپیوٹر پر اردو وقت کے حساب سے ”اچھے سٹینڈرڈ“ پر لکھ رہے ہیں۔ کم از کم میں تو 2000ء سے ہی اردو میں ہی ای میل کرتا آ رہا ہوں۔ ٹھیک ہے وقت کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی تبدیل ہوتی آئی ہے لیکن اس کا مطلب یہ تو نہیں ہم اردو کو کمپیوٹر پر ایک یتیم زبان کہیں۔ اردو کمپیوٹر پر یتیم نہیں ں ں ں ں۔۔۔ بلکہ یتیم ہماری سوچ ہے۔ اردو کو اگر کوئی پوچھتا نہیں تو اس کی وجہ اردو کی یتیمی نہیں بلکہ ہماری ذہنی غلامی ہے۔ شاید حالات کو کوسنا ہماری عادت بن چکی ہے۔ بھائی صاحب اگر اردو آج پیچھے ہے تو اس کے ذمہ دار بھی ہم ہیں۔ اردو کو یتیم کہنے سے پہلے اتنا تو سوچ لیتے کہ آج اس کے وارث ہم ہیں۔ جب ہم ہی کسی قابل نہیں تو اس میں اردو کا کیا قصور؟

بے قدری کی انتہا تو دیکھیں کہ اردو میں ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کا تقریباً واحد سافٹ وئیر، ان پیج، ایک بھارتی سافٹ وئیر ہے۔

جناب آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ نوری نستعلیق فانٹ پاکستان میں ہی بنا تھا لیکن مزید پروگرامنگ کا کام پاکستان میں ممکن نہ ہو سکا تو پھر ہندوستان کے لوگوں نے اس پر مزید کام کر کے سافٹ ویئر تیار کیا۔ مجھے سمجھ نہیں آتی، اردو کے معاملے میں اتنی تنگ نظری کیوں۔ جس مشین پر آپ یہ تحریر پڑھ رہے ہیں وہ پاکستان نے تو نہیں بنائی بلکہ وہ بھی غیر ملکی ہی ہے۔ مجھے بھی آپ کی طرح ہندوستانیوں سے بے شمار نظریاتی اختلاف ہو سکتے ہیں، لیکن اس میں اردو کو کیوں گھسیڑ رہے ہو۔ ٹھیک ہے اردو پاکستان کی قومی زبان ہے لیکن اردو ہندوستان میں بھی بولی جاتی ہے اور یہ ان کی بھی زبان ہے، اس لئے اردو میری یا آپ کی جاگیر نہیں بلکہ یہ ہر اس انسان کی زبان ہے جو اسے پسند کرتا ہے۔

باقی آپ کو بتاتا چلوں کہ اب اردو والے انپیج کے محتاج نہیں۔ اب اردو میں ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کئی اور سافٹ ویئر کے ذریعے ہو سکتی ہے البتہ ہم دوسری طرف نہ دیکھیں تو یہ علیحدہ بات ہے۔

سن 2010 میں جاکر حکومت (اور)  لوگوں نے ونڈوز وسٹا اور سیون میں موجود اردو لکھنے کی سپورٹ اور فونٹس کی وجہ سے اردو بلاگز میں زیادہ دلچسپی دکھانی شروع کی۔  اسے سے پہلے کوئی بھی اردو ویب سائٹ دیکھنے کے لیے اس پر موجود فونٹ کو ڈاونلوڈ کرنا پڑتا تھا۔ بی بی سی اردو پہلی مقبول اردو ویب سائٹ بنی۔

حضرت زیادہ نہیں تو تھوڑی سی تحقیق کر لیتے۔ ایک طرف آپ کہہ رہے ہیں کہ 2010ء میں اردو لکھنے کی سپورٹ اور فانٹس کی وجہ سے اردو بلاگز میں دلچسپی دکھانی شروع کی، تو دوسری طرف کہتے ہیں کہ بی بی سی اردو پہلی مقبول اردو ویب سائیٹ بنی۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ بی بی سی اردو کی ویب سائیٹ تو 2002ء  میں شروع ہوئی تھی۔ یوں 2010ء والی بات سمجھ نہیں آتی۔

خیر آپ کو بتاتا چلو کہ 2010ء میں نہیں بلکہ بہت پہلے ہی ونڈوز ایکس پی میں اردو لکھنے اور فانٹس کی مکمل سہولت موجود تھی اور اردو ویب سائیٹ دیکھنے کے لئے کسی فانٹ کی ضرورت نہیں پڑتی تھی۔ اگر آپ کی مراد نستعلیق فانٹ ہے تو بھائی جان نستعلیق فانٹ تو وسٹا اور سیون میں بھی موجود نہیں، پھر آپ یہ سہرا وسٹا اور سیون کے سر کیوں سجا رہے ہیں؟ بلکہ یہ سہرا ونڈوز 8 کے سر سجائیے گا کیونکہ اس میں نستعلیق فانٹ آ رہا ہے۔۔۔ باقی اگر بات اردو بلاگنگ کی کی جائے تو عرض ہے کہ 2008ء سے تو میں بھی بلاگنگ کر رہا ہوں جبکہ کہا جاتا ہے کہ 2002ء میں عمیر سلام پہلا اردو بلاگر تھا۔ 2004ء سے تو اپنے خاور کھوکھر صاحب بھی بلاگنگ کر رہے ہیں۔ 2005ء میں اردو محفل (پہلی یونیکوڈ اردو فورم) کیا بنی پھر تو جیسے اردو بلاگنگ میں انقلاب آ گیا۔ آپ کو بتاتا چلوں کہ 2005ء میں ہی اردو سیارہ پہلا اردو بلاگ ایگریگیٹر بھی وجود میں آ چکا تھا۔ بھائی جی یہ کوئی قبل مسیح کی باتیں تو نہیں جو آپ تاریخ میں اتنی بڑی غلطیاں شامل کر رہے ہیں۔

انٹرنیٹ پر دنیا کی پہلی پانچ مقبول ترین زبانوں میں سے ایک کا ہندی چہرہ تو نظر آتا ہے، اردو نہیں۔ گوگل اور وکی پیڈیا جیسی سائٹس پر اردو ایک دو سال پہلے تک موجود نہیں تھی حالانکہ ایسی زبانیں موجود تھیں جنہیں ایک دو کروڑ سے بھی کم لوگ بولتے تھے۔ اب ورڈ میں اردو مل جاتی ہے، لیکن اردو ڈکشنری کے بغیر۔

ویسے تحریر میں یہاں تک پہنچنے تک میرے دماغ کی بتیاں بجنے لگ پڑیں تھیں کہ یہ بھائی صاحب آخر لکھ کیا رہے ہیں۔ خیر پانچ مقبول ترین زبانوں میں اگر اردو چہرہ نظر نہیں آتا تو اس کی سیدھی سی وجہ یہ ہے کہ ان چہروں کی تعداد کم ہے جو انٹرنیٹ پر اردو لکھنے کو فوقیت دیتے ہوں۔ گوگل پر ایک دو سال پہلے تک اردو نہیں تھی اگر اس سے مراد تلاش کے نتائج میں اردو کا کہہ رہے ہیں تو پھر عرض ہے کہ جس دن انٹرنیٹ پر یونیکوڈ اردو لکھی جانی شروع ہوئی اسی دن گوگل کی تلاش میں اردو شامل ہو گئی تھی۔ مزید آپ وکی پیڈیا پر اردو ایک دو سال پہلے تک موجود نہیں تھی کا کہتے ہو جبکہ ایسا نہیں تھا۔ اگر آپ قریب ترین ہوتے پھر بھی کوئی بات ہوتی لیکن آپ تو بہت فرق ڈال گئے۔ جناب وکی پیڈیا پر اردو 2004ء سے موجود ہے۔

ورڈ میں ڈکشنری سے مراد اگر یہ ہے کہ غلط الفاظ کی نشاندہی ورڈ خودبخود کر دے تو عرض ہے کہ ورڈ میں اردو ڈکشنری ”موجود“ ہے۔

باقی رہی بات معیاری اردو کی سند کے لئے اور دیگر الفاظ کے تراجم کے لئے ادارہ ہونا چاہئے تو میں اس بات پر آپ سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔ اب اصطلاحات کا ترجمہ کیا اور کس طرح ہونا چاہئے اس پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ میں لسانیات کا ماہر نہیں اور یہ کام تو ماہرین کا ہے۔ بھائی صاحب آپ کی تحریر کے جواب میں میری اس تحریر کو اگر آپ پڑھیں تو برائے مہربانی غصہ نہ کیجئے گا۔ دراصل میں نے آپ کی تحریر میں جو غلطیاں دیکھیں سوچا ان کی نشاندہی کر دوں تاکہ لوگوں تک حقائق پہنچیں۔ یقیناً آپ اور میں ایک ہی کشتی کے سوار ہیں۔ آپ نے بھی اردو کی بہتری کے لئے تحریر لکھی ہے لیکن مجھے محسوس ہوا کہ جہاں جہاں غلطیاں ہیں ان کی مجھے نشاندہی ضرور کرنی چاہئے، سو کر دی۔ باقی اگر میں کسی جگہ غلطی پر ہوں تو امید کرتا ہوں کہ آپ اچھے انداز میں میری اصلاح ضرور کریں گے۔ آخری بات یہ کہ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو لکھنا اور پڑھنا کوئی مشکل نہیں بلکہ یہ بالکل انگریزی یا دیگر زبانوں کی طرح ہی ہے۔ عام صارفین کے لئے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو لکھنے اور پڑھنے کی مکمل سہولت موجود ہے، اس لئے بہتر یہ ہے کہ لوگوں کو اردو لکھنے کی طرف قائل کرو، نہ کہ مسائل کا انبار سنا کر لوگوں میں مایوسی پیدا کرو۔ ٹھیک ہے چند ایک مسائل کا حل ہونا ابھی باقی ہے لیکن اب اتنے بھی مسائل نہیں جن کا آپ نے ذکر کر دیا ہے، ویسے اگر کہیں مسئلہ ہے تو وہ ہماری سوچ کا ہے جو ہم اردو لکھنا پسند ہی نہیں کرتے۔ اس لئے لوگوں کے حوصلے بڑھاؤ اور اردو لکھنے اور پڑھنے کی طرف قائل کرو۔۔۔

اردو اور اینڈرائڈ موبائل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

گوگل نے موبائل فون اور ٹیبلٹ کمپیوٹر (Tablet Computer) وغیرہ کے لئے ایک اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم، اینڈرائڈ (Android) بنایا۔ 2008ء میں ایچ ٹی سی ڈریم (HTC Dream) پہلا موبائل تھا، جس میں اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم تھا۔ اس کے بعد اینڈرائڈ نے بہت تیزی سے ترقی کی۔ آج کل اینڈرائڈ نے مارکیٹ میں اپنا ایک نام بنا لیا ہے اور زیادہ تر اچھے و مہنگے موبائلوں میں یہی آپریٹنگ سسٹم آ رہا ہے۔ اینڈرائڈ کے کئی ایک ورژن آ چکے ہیں۔ شروع کے ایک دو ورژن اینڈرائڈ کے اپنے نام سے ہی تھے لیکن بعد کے ورژن ہیں تو اینڈرائڈ ہی لیکن مختلف ناموں سے موسوم کر دیئے گئے ہیں۔ یہ ایک چھوٹا سا جدول اینڈرائڈ کی تاریخ اور دیگر چیزیں کافی اچھی طرح واضح کر دے گا۔

اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم

نام

نام

ورژن نمبر

تاریخ اشاعت

Android

اینڈرائڈ

1.0

ستمبر 2008ء

Android

اینڈرائڈ

1.1

فروری 2009ء

Cupcake

کپ کیک

1.5

اپریل 2009ء

Donut

ڈونٹ

1.6

ستمبر 2009ء

Eclair

ایکلیئر

2.1/2.0

اکتوبر 2009ء/جنوری 2010ء

Froyo

فرویو

2.2.x

مئی 2010ء

Gingerbread

جنجربریڈ

2.3.x

دسمبر 2010ء

Honeycomb

ہنی کمب

3.x

فروری 2011ء

Ice Cream Sandwich

آئس کریم سینڈوچ

4.x

اکتوبر 2011ء

جدول میں صرف اہم ورژن لکھے ہیں، باقی کئی ورژن کی کافی ساری اپڈیٹس آئیں، جیسے جنجر بریڈ کے تقریباً سات مزید ورژن آئے۔

خیر یہ تمہید اس لئے باندھی ہے کہ اگر آپ کو نہیں پتہ تو اندازہ ہو جائے کہ یہ اینڈرائڈ ہے کیا بلا۔۔۔ اب آتے ہیں اصل بات کی طرف۔ اینڈرائڈ میں یونیکوڈ کی سہولت غالباً شروع دن سے موجود ہے یا پھر کم از کم فرویو 2.2.2 سے تو لازم موجود ہے کیونکہ یہ میں نے خود دیکھی ہے اور اس پر تھوڑے بہت تجربات بھی کیے ہیں۔

اینڈرائڈ میں یونیکوڈ کی سہولت تو موجود ہے لیکن کئی اینڈرائڈ موبائلوں پر اردو کی جگہ ڈبے بن جاتے ہیں یا الفاظ ٹوٹ جاتے ہیں اور ساتھ ساتھ کئی موبائلوں پر الفاظ کی ترتیب بھی الٹ جاتی ہے یعنی موبائل پر اردو پڑھنے کی سہولت نہیں ہوتی۔ مگر کئی موبائلوں پر اردو بالکل ٹھیک پڑھی جاتی ہے اور کئی پر تو اردو لکھنے کی سہولت بھی موجود ہوتی ہے۔ جن موبائلوں پر اردو پڑھنے کی سہولت نہیں ہوتی دراصل ان میں اردو کا بہتر فانٹ موجود نہیں ہوتا اور بعض میں فانٹ تو ہوتا ہے لیکن حروف جوڑنے کی سپورٹ موجود نہیں ہوتی۔

موبائل بنانے والی کمپنیاں مختلف علاقوں کے لئے مختلف موبائل (سافٹ ویئر) بناتی ہیں اور پھر انہیں علاقوں کے حساب سے اس میں زبانوں کی سہولت دیتی ہیں۔ موبائل کا ماڈل وہی ہوتا ہے لیکن جوایشیاء وغیرہ کے لئے بنایا جاتا ہے اس میں ایشیاء کی زبانوں کی سہولت ہوتی ہے اور جو یورپ وغیرہ کے لئے ہوتا ہے اس میں یورپ کی زبانوں کی سہولت ہوتی ہے۔ بالکل اسی طرح اینڈرائڈ موبائلوں میں بھی ہو رہا ہے۔ ایشیاء والے ماڈل میں ایشیاء کی زبانوں کے بہتر فانٹ اور سپورٹ رکھی جاتی ہے تو دیگر علاقوں کے لئے بنائے گئے موبائلوں میں ان علاقوں کے حساب سے زبانوں کی سہولت رکھی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ کئی کمپنیاں زیادہ سے زیادہ زبانیں پڑھنے کی سہولت (فانٹ) تو رکھ دیتی ہیں لیکن لکھنے کی سہولت صرف اس علاقے کی زبانوں کی رکھتی ہیں جس علاقے کے لئے موبائل بنایا ہوتا ہے۔ ان عجیب و غریب حالات میں اردو کے حوالے سے سہولت ہونے یا نہ ہونے والے موبائلوں کو میں تین زمروں میں تقسیم کرتا ہوں اور پھر اپنے محدود علم کے مطابق اردو لکھنے پڑھنے کی سہولت شامل کرنے کا طریقہ بتا دیتا ہوں۔ سب سے پہلے تو آپ اپنا موبائل دیکھیں کہ وہ کس زمرہ میں آتا ہے اور پھر اسی حساب سے اس کا حل کیجئے، اگر کر سکتے ہیں تو۔۔۔

آپ کا موبائل کس زمرہ میں آتا ہے یہ جاننے کے لئے پہلے آپ کو اردو مواد تھوڑا بہت دیکھنا ہو گا۔ اردو پڑھنے کی سہولت موجود ہے یا نہیں یہ جاننے کے لئے یا تو کسی دوست کو کہیں کہ وہ آپ کو خاص اردو میں ایس ایم ایس کرے یا پھر آپ اپنے موبائل پر کوئی اردو ویب سائیٹ کھولیں، ویسے آپ میرا بلاگ بھی کھول سکتے ہیں۔ :-) یاد رہے ویب سائیٹ موزیلا فائر فاکس یا اسی طرح کے کسی براؤزر میں نہیں کھولنی بلکہ موبائل کے اپنے براؤزر میں کھولنی ہے۔ اس کے علاوہ اردو لکھنے کی سہولت جاننے کے لئے اپنے اینڈرائڈ موبائل کی Settings  میں جائیں اور پھر اپنے موبائل اور اس کے سافٹ ویئر کے مطابق Local and Text یا Language & Keyboard یا اس سے ملتی جلتی آپشن میں جائیں۔ دراصل یہ مختلف کمپنیوں اور اینڈرائڈ کے مختلف ورژن کے حساب سے مختلف ناموں سے ہوتی ہیں۔ خیر اس کے بعد Select Input Method یا International Keyboard یا اس سے ملتی جلتی آپشن میں جائیں۔ مزید یہاں آپ Keypad یا Input Languages یا Writing Languages یا اس سے ملتی جلتی آپشن کی فہرست میں دیکھیں کہ ”اردو“ موجود ہے یا نہیں۔ اگر اردو موجود ہے تو سمجھ جائیں کہ آپ کا اینڈرائڈ موبائل اردو لکھنے اور پڑھنے کی مکمل سہولت دیتا ہے۔ خیر یہ سب معلوم کرنے کے بعد دیکھیں کہ آپ کا موبائل درج ذیل کس زمرہ میں آتا ہے۔

1:- اردو ٹھیک پڑھی اور لکھی جاتی ہے۔

جب اردو ٹھیک پڑھی اور لکھی جاتی ہے تو پھر یہاں کیا کرنے آئے ہیں۔ معذرت جناب! بس مذاق کیا ہے۔ خیر آپ سب سے خوش قسمت زمرہ میں ہیں، اگر آپ کو اردو کی سیٹنگ کرنی ہے تو اس کے لئے اینڈرائڈ موبائل پر اردو کیبورڈ کی سیٹنگ والی تحریر پڑھیں اور پھر موبائل پر اردو کے مزے ای مزے۔۔۔

2:- اردو ٹھیک پڑھی جاتی ہے لیکن لکھی نہیں جا سکتی۔

آپ دوسرے نمبر پر آتے ہیں لیکن خوش قسمت ہی ہیں کیونکہ آپ آسانی سے اردو لکھ سکیں گے اور اس کا حل بڑا آسان ہے۔ اینڈرائڈ کے لئے فونیٹک اردو کیبورڈ لے آؤٹ والی تحریر دیکھیں۔

3:- اردو ٹھیک پڑھی نہیں جاتی۔

جب اردو ٹھیک پڑھی نہیں جاتی تو پھر لکھیں گے کہاں سے۔ آپ کی حالت انتہائی نازک ہے۔ آپ تو میری بھی اچھی بھلی کلاس لیں گے۔ ویسے کس نے مشورہ دیا تھا کہ ایسا موبائل خریدو؟ اگر کسی کزن یا عزیز نے باہر سے بھیجا ہے تو ایسا موبائل اس کے ”متھے مارو“۔اگر ایسا نہیں کر سکتے تو پھر  زیادہ فکر بھی نہ کرو کیونکہ آپ کے لئے بھی حل ڈھونڈا ہے لیکن جناب منزل تو خوبصورت ہے مگر سفر تھوڑا مشکل ہے۔ خیر اینڈرائیڈ میں اردو سپورٹ شامل کرنے کے لئے یہاں دیکھیں۔

اردو لکھنے کی سہولت تلاش کرنے میں اگر کوئی مشکل ہو اور آپ مجھ سے پوچھنا چاہتے ہوں تو برائے مہربانی اپنے موبائل کی کمپنی، ماڈل اور اینڈرائڈ کا ورژن ضرور لکھیں مزید Settings والی فہرست کے بعد جو جو آپشن آتی ہیں وہ بھی ضرور لکھیں۔

یار لوگ کہتے ہیں کہ میں بلاگ باقاعدگی سے نہیں لکھتا۔ بات تو ان کی ٹھیک ہے لیکن باقاعدگی سے کیسے لکھوں؟ اب میں خبریں شائع کرنے سے تو رہا۔ خیر اسی تحریر کو دیکھ لیں، ان سب باتوں کی تفصیل پتہ کرنے میں پورا ایک مہینہ لگ گیا۔ اوپر سے تجربات کرتے ہوئے ایک دوست کے سام سنگ گلیکسی ایس 1 کو بھی خراب کر دیا اور پھر بڑا نقصان ہوتے ہوتے بچا۔ اس ”قربانی“ کے لئے میں اپنے دوست عبدالستار کا نہایت ہی شکر گزار ہوں۔ جس نے اردو کے لئے اپنا موبائل رضاکارانہ طور پر پیش کیا۔ ویسے آج کل یہی حضرت اپنا ایچ ٹی سی ڈیزائر ایس پیش کر رہے ہیں، لیکن اب مجھے خود ڈر آ رہا ہے۔

ضرورت ”بچے“ کی ماں ہے
بسم اللہ الرحمن الرحیم

دنیا میں روز اول سے ہی ایجادات کا سلسلہ شروع ہو گیاتھا کیونکہ روز اول سے ہی انسان نے اپنی ضرورتوں کو پورا کرنے کا بندوبست شروع کر دیا تھا جبھی تو سیانے کہتے ہیں کہ ”ضرورت ایجاد کی ماں ہے“۔ اگر ضرورت ایجاد کی ماں ہے تو، پس ثابت ہوا ہر ”ایجاد“ کو ”ضرورت“ ہی جنم دیتی ہے۔ کبھی موسموں کی شدت سے بچنے کی ضرورت نے مکان کو جنم دیا تو کبھی پیغام جلد سے جلد دوسروں تک پہنچانے کی ضرورت نے ٹیلی فون کو جنم دیا۔ ہر دور اور ہر انسان کے حساب سے یہ ”ضرورت“ اپنی شکلیں بدل بدل کر ”ایجاد“ کو جنم دیتی رہی۔ کبھی ضرورت نے مال و دولت کی شکل اختیار کر لی تو کبھی انسانیت کی فلاح، کبھی شہرت تو کبھی عزت، کبھی پیار تو کبھی شوق۔ بس ”ضرورت“ اپنی شکلیں بدلتی رہی اور ایجادات ہوتی رہیں اور یہ سلسلہ یونہی چلتا رہے گا۔

اب دیکھئے اپنے ارد گرد کے حالات۔ ضرورت موجود ہے، حالات رستہ دیکھا رہے ہیں، ذہانت کے سمندر بہہ رہے ہیں لیکن کوئی خاص ایجاد نہیں۔ ضرورت ایجاد کی ماں ہے اور یہی ضرورت چیخ و پکار کر رہی ہے لیکن ہمارے اکثر نوجوانوں نے صرف جنسی تسکین کو ہی ضرورت سمجھا ہوا ہے اور اس ضرورت کے تحت دن بدن ”محبت“ کے نئے سے نئے ماڈل ایجاد کر رہے ہیں، جیسے موبائلی محبت، انٹرنیٹی محبت اور فیس بکی محبت وغیرہ۔ کئی نوجوان تو اس سے بھی ایک قدم آگے نکل چکے ہیں۔ ان نوجوانوں نے ”ضرورت“ کسی جنسِ مخالف کا نام سمجھ رکھا ہے اور اس ”ضرورت“ کے لئے دن رات ایک کرتے پھر رہے ہیں تاکہ ”کچھ“ ایجاد کر سکیں۔

المیہ تو یہ ہے کہ یہاں آپ کو موجد نہیں بلکہ جگہ جگہ عاشق ملیں گے۔ یہاں آپ کو سائنسی تحقیق تو نہیں البتہ لڑکی لڑکے کی دوستی کو جائز و ناجائز ثابت کرنے والی تقاریر ضرور ملیں گی۔ سب سے بڑھ کر یہاں آپ کو رہبر نہیں بلکہ نظام پر گفتگو کرتے نقاد ملیں گے۔ جو دو چار اپنے ہی جیسوں کے ”ٹاک شوز“ دیکھ کر تنقید پر تنقید کرتے پھر رہے ہیں۔ تنقید بھی ایسی کہ جس کا نتیجہ صرف اور صرف بحث برائے بحث ہے، کوئی تعمیر نہیں۔ جس تنقید کا نتیجہ حوصلہ شکنی کر رہا ہے نہ کہ کچھ کرنے کا جذبہ پیدا کرے۔ دوسری طرف ذہانت نے اپنا ایک شور مچایا ہوا کہ ”جی ہمیں کوئی رہبر نہیں مل رہا“۔ ذرہ ان کی ذہانت تو دیکھو، یہ چاہتے ہیں کہ ساری رات یہ موبائل پر گپیں لگاتے رہیں اور جب دن کو سکون سے سوئے ہوں تو آئن سٹائن آئے اور ان کے سرہانے لکھی لکھائی تیار شدہ تھیوری رکھ جائے۔ ارے خدا کے بندو! محنت کرو اور خود آئن سٹائن بنو نہ کہ شارٹ کٹ کے چکر میں سوتے رہو۔ حالات خود رہبر بنے تو ہوئے ہیں اور تمہیں بتا بھی رہے ہیں کہ اگر اپنی بقا چاہتے ہو تو ترقی کی طرف جاؤ۔

اب فیصلہ ہمیں کرنا ہے کہ ہم نے حالات کو رہبر بنا کر، ان سے سبق سیکھتے ہوئے، اپنی اصل ضرورت کے مطابق ایجادات کرنی ہیں یا پھر یونہی ہاتھ پر ہاتھ دھرے خواب غفلت میں رہنا ہے اور فضول کاموں کو اپنی ضرورتیں بنا کر اندھیروں میں سفر کرنا ہے۔ فیصلہ ہمارے ہاتھ میں ہے کہ ہم نے اپنا لیڈر آپ بننا ہے یا پھر مسیحا کا انتظار کرتے کرتے اپنی موت آپ مر جانا ہے۔

ایجادات سے مراد صرف سائنسی ایجادات ہی نہیں بلکہ یہ ایک اصطلاح استعمال کی ہے جس میں سائنسی ایجادات سے لے کر معاشی، معاشرتی اور ہر لحاظ سے ہونے والی بہتر تبدیلیاں ہیں۔ آپ جو جواور جتنا جتنا کر سکتے ہیں، خدا کے لئے وہ تو کریں۔ ہمارے اندر اخلاقیات بہت کم ہو چکی ہیں، اس وقت یہ بھی ہماری ایک ضرورت ہے۔ بہتر نظام لانے، بہتر لیڈر پیدا کرنے، بہتر ٹیکنالوجی بنانے اور بہترین معاشرہ تشکیل دینے جیسی ضرورتوں کی طرف بھی توجہ کرنی ہے۔ نوجوانوں! ”ضرورت ایجاد کی ماں ہے“ کا اصل فلسفہ سمجھو اور ”ضرورت کو بچے کی ماں“ نہ بناؤ۔ ٹھیک ہے ضرورت کے تحت بچے ”ایجاد“ کرنے پر توجہ بھی دیں اور یہ بھی ایک ”اہم“ ضرورت ہے لیکن ساتھ ساتھ یہ بھی تو دیکھیں کہ ہماری اور بھی بہت سی ضرورتیں ہیں اور ان ضرورتوں کے تحت اور بھی بہت کچھ ایجاد کرنا ہے۔

یہ تحریر کسی ایک صنف کے لئے نہیں بلکہ اس میں دونوں (لڑکے اور لڑکیوں ) کو مخاطب کیا ہے۔ بس کئی جگہ پر محاورے کے مطابق چلتے ہوئے صنف واضح ہو رہی ہے تو اس مراد ہرگز لڑکے یا لڑکیاں نہ لیا جائے بلکہ یہ سوچئے کہ دونوں اطراف میں یہ سب چل رہا ہے اور تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔

آپ کو پاک اردو انسٹالر کا کیا فائدہ؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم

پاک اردو انسٹالر بنانے سے پہلے مجھے یہ اندازہ تو تھا کہ لوگوں کو اس کی ضرورت ہے مگر یہ اندازہ نہیں تھا کہ اتنی زیادہ ضرورت ہے۔ یہ سب میرے اللہ کا کرم ہے اور اس کے بعد آپ جیسے دوستوں کی حوصلہ افزائی کا نتیجہ ہے کہ میں پاک اردو انسٹالر بنانے میں کامیاب ہوا۔

خیر میرا اصل موضوع یہ ہے کہ ایک عام کمپیوٹر صارف اور اردو ویب سائیٹوں کے مالکان کو آخر پاک اردو انسٹالر کا کیا فائدہ ہے یا ہو سکتا ہے؟ جیسا کہ آپ جانتے ہوں گے کہ پاک اردو انسٹالرکمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو لکھنے کی سہولت تو فراہم کرتا ہی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اردو بہتر انداز میں پڑھنے کے لئے اردو کے چند ضروری فانٹس بھی انسٹال کر دیتا ہے۔ یہ ایسے فانٹس ہیں جو عام طور پر اردو ویب سائیٹوں (Websites) اور بلاگوں (Blogs) پر استعمال ہوتے ہیں۔ کسی کمپیوٹر پر پاک اردو انسٹالر انسٹال ہونے کا مطلب ہے ”اس کمپیوٹر میں اردو کے حوالے سے مکمل سپورٹ شامل ہو جانا“۔ اس کے علاوہ پاک اردو انسٹالر انسٹال ہونے کے بعد ڈیسکٹاپ پر ایک آئی کان بنتا ہے جس میں اردو لکھنے کے متعلق تمام امدادی مواد موجود ہوتا ہے تاکہ جو لوگ اردو لکھنے کی طرف نئے آئے ہیں ان کی مکمل رہنمائی ہو سکے اور انہیں کوئی مشکل نہ ہو۔ اس امدادی مواد میں زبان کی تبدیلی سے لے کر اردو کی بورڈ کا خاکہ اور اردو لکھنے کے اصول تک شامل ہیں۔ خلاصہ یہ کہ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو پڑھنے، لکھنے اور اس بارے میں مکمل رہنمائی کے لئے صرف ایک ہی چیز چاہئے اور وہ ہے ”پاک اردو انسٹالر“۔

پاک اردو انسٹالر کے ذریعے اردو کی مکمل سپورٹ شامل ہونے کی وجہ سے ایک عام کمپیوٹر صارف تمام اردو ویب سائیٹوں کو بالکل ٹھیک پڑھ سکتا ہے اور اس کے علاوہ فیس بک، ٹویٹر اور انٹرنیٹ پر ہر جگہ اردو لکھ سکتا ہے۔ ای میل اور چیٹ بھی اردو میں کر سکتا ہے۔ انٹرنیٹ پر اردو لکھنے کا ایک بہت بڑا فائدہ تب ہوتا ہے جب کچھ تلاش کرنا ہو۔ مثال کے طور پر کسی نے شاعری یا کوئی خبر وغیرہ اردو میں تلاش کرنی ہو تو پھر گوگل یا کسی بھی سرچ انجن میں خاص اردو الفاظ لکھ کر تلاش کرے۔ اس سے تلاش کے بہتر نتائج ظاہر ہوتے ہیں۔ پاکستان میں زیادہ تر لوگ مواد چاہتے تو اردو میں ہیں لیکن وہ صرف اسی وجہ سے اردو مواد تک رسائی حاصل نہیں کر پاتے کیونکہ وہ گوگل وغیرہ میں تلاش کے لئے ”اردو“ کی بجائے ”Roman Urdu“ یا انگلش میں لکھتے ہیں۔ عام طور پر اردو خبریں وغیرہ تلاش کرنے والا سرچ انجن میں News in Urdu یا Urdu Khabrain وغیرہ لکھتا ہے جبکہ اگر وہ ”اردو خبریں“ جیسے الفاظ لکھ کر تلاش کرے تو اسے بہتر نتائج ملیں گے۔ اس کے علاوہ کوئی پرانی خبر، شعر وغیرہ یا کوئی بھی معلومات اگر Roman Urdu کی بجائے خاص ”اردو“ میں تلاش کی جائے تو بہتر نتائج برآمد ہوتے ہیں۔

انٹرنیٹ کے علاوہ کسی فائل یا فولڈر کا نام اور کسی سافٹ ویئر میں بھی آسانی سے اردو لکھ سکتے ہیں۔ جیسے میں نے یہ تحریر پہلے مائیکروسافٹ ورڈ میں لکھی اور پھر یہاں پیسٹ کی ہے۔ اردو لکھنے کے لئے کسی دوسرے سافٹ ویئر کو ہر وقت ساتھ ساتھ چلانے کی ضرورت نہیں بلکہ پاک اردو انسٹالر کے ذریعے اپنے کمپیوٹر کو اردو لکھنے کے قابل بنائیں اور پھر ہر جگہ بالکل انگلش کی طرح آسانی سے اردو لکھیں۔

عام طور پر لوگ اپنی اردو ویب سائیٹ اور بلاگ وغیرہ پر استعمال ہونے والے فانٹ کا لنک دیتے ہیں تاکہ ان کے قارئین فانٹ ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر لیں اور پھر ان کی ویب سائیٹ/بلاگ بہتر انداز میں پڑھا جا سکے۔ کئی لوگ سوچتے ہیں کہ ایک عام صارف بس اردو فانٹ ہی انسٹال کر لے تو ہمارے لئے کافی ہے جبکہ میں ایسا نہیں سوچتا۔ پاک اردو انسٹالر ایسی چیز ہے جو ویب سائیٹ اور بلاگ وغیرہ کے مالکان کی پہلی ضرورت یعنی ان کا فانٹ تو صارفین کے کمپیوٹر میں انسٹال کرتا ہی ہے لیکن ساتھ ساتھ اردو لکھنے کی سہولت بھی فراہم کر دیتا ہے۔ اگر عام صارفین اردو لکھنے کی طرف آئیں گے تو اس کا سب سے زیادہ فائدہ بھی اردو ویب سائیٹ اور بلاگ وغیرہ کو ہو گا۔ جب انٹرنیٹ پر زیادہ لوگ اردو لکھیں گے تب ویب سائیٹ/بلاگ پر اتنی زیادہ رائے آئے گی۔ ویب سائیٹ اور بلاگ وغیرہ کے مالکان کو عام صارفین کے اردو لکھنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہو گا کہ ان کی ”ویب سائیٹ کی ٹریفک زیادہ“ ہو گی۔ سیدھی سی بات ہے جب عام صارفین گوگل وغیرہ میں خاص اردو الفاظ میں تلاش کریں گے تو تلاش کے نتائج میں انہیں کی اردو ویب سائیٹ نظر آئیں گی۔ ابھی تک عام صارفین کی بہت بڑی تعداد رومن اردو میں لکھ کر تلاش کرتی ہے یوں تلاش کے نتائج میں بھی رومن اردو، تصویری اردو اور انگلش کی ویب سائیٹ نظر آتی ہیں۔ جب لوگ اردو میں تلاش کریں گے تو سرچ انجن بھی اردو کی ہی ویب سائیٹ دکھائیں گے تو ظاہر ہے اردو ویب سائیٹوں کی ٹریفک بڑھے گی۔ ٹریفک بڑھنے سے اشتہارات ملیں گے اورپھر اردو کی ترویج کے ساتھ ساتھ اردو والوں کو کچھ مالی فائدہ بھی ہو گا۔ اس وقت ہمارا مسئلہ یہ نہیں کہ اردو قارئین کم ہیں بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ اردو قارئین کو پتہ ہی نہیں کہ اردو بہتر انداز میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ ہر جگہ اردو لکھی بھی جا سکتی ہے اور تلاش بھی اردو میں کی جا سکتی ہے۔ اردو قارئین رومن اردو میں تلاش کرتے ہیں اور اردو کی اصل ویب سائیٹوں/بلاگوں کی بجائے کہیں اور نکل جاتے ہیں۔ یوں قارئین بہتر اردو مواد تک نہیں پہنچ پاتے اور اصل اردو کی ویب سائیٹوں کو زیادہ قارئین نہیں مل پاتے۔

عام صارفین اور ویب سائیٹ/بلاگ کے مالکان سے گذارش ہے کہ پاک اردو انسٹالر کو زیادہ سے زیادہ پھیلائیں، لوگوں کو اردو کی اہمیت بتائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اردو لکھنے کی طرف قائل کریں۔ یوں اردو کی ترویج میں حصہ تو لیں گے ہی لیکن ساتھ ساتھ اپنی ویب سائیٹ/بلاگ پر رائے اور ٹریفک بھی بڑھا سکیں گے۔ اپنی ویب سائیٹوں اور بلاگوں پر پاک اردو انسٹالر کا بینر لگائیں تاکہ لوگوں کو پتہ چلے کہ نہایت آسانی اور صرف چند کلکس سے اردو ویب سائیٹ/بلاگ بالکل ٹھیک انداز میں پڑھے جا سکتے ہیں اور ساتھ ساتھ آسانی سے اردو لکھی بھی جا سکتی ہے۔ لوگوں کو بتائیں کہ اگر ابھی بھی اردو پڑھنے اور لکھنے میں کہیں معمولی سی مشکل ہے تو اس کا حل بھی صرف اسی لئے نہیں ہو رہا کہ اردو والے خود ”اردو“ کی طرف نہیں آ رہے۔ ظاہر ہے جب اردو لکھنے والے زیادہ ہوں گے تو پھر بڑی بڑی ویب سائیٹیں بھی اردو فانٹ شامل کر لیں گی۔

”پاک اردو انسٹالر“ کا سب کو جو فائدہ ہو رہا ہے، وہ اپنی جگہ، لیکن اب پاک اردو انسٹالر جہاں تک پہنچے گا ، یہ اپنی ترویج کرنے والوں کی بھی اتنی مشہوری کرے گا۔ پاک اردو انسٹالر انسٹال کرنے کے بعد ڈیسکٹاپ پر جو آئی کان بنتا ہے اس میں ”اردو بلاگر“ اور ”اردو ویب سائیٹ“ کے نام سے  لنک  شامل کیے ہیں۔ یہ ایسے لنک ہیں جن پر پاک اردو انسٹالر کی ترویج کرنے والوں کی فہرست موجود ہے۔ آپ بھی یہ فہرست دیکھیں اور اگر آپ نے پاک اردوانسٹالر کا بینر لگایا ہوا ہے یا کسی اور ذریعے سے پاک اردو انسٹالر کی ترویج میں حصہ لے رہیں اور آپ کا نام اس فہرست میں موجود نہیں تو اس تحریر پر تبصرہ یا مجھ سے رابطہ کر کےآگاہ کریں تاکہ آپ کا نام بھی شامل کیا جائے۔ یہ ابھی بہت بنیادی قسم کی فہرست ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس میں بلاگران اور ویب سائیٹوں کی تفصیل، پروفائل اور دیگر کافی کچھ شامل کیا جائے گا۔

آپ بھی اردو کی ترویج میں حصہ لیں۔ پاک اردو انسٹالر کا بینر اپنے بلاگ/ویب سائیٹ پر لگائیں۔ شکریہ

پاک اردو انسٹالر کے  اعدادوشمار

آپ کو بتاتا چلوں کہ ایک اندازے کے مطابق پاک اردو انسٹالر اپنی شروعات 15جون2011ء سے اب تک یعنی 28نومبر2011ء تک تقریباً 9000 مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے اور آج کل روزانہ80 سے  100 کے قریب ڈاؤن لوڈ ہوتا ہے اور یہ تعداد دن بدن زیادہ ہو رہی ہے۔ یہ اعدادوشمار میری ویب سائیٹ کے ہیں، باقی جن دوستوں نے ادھر ادھر اپلوڈ کر دیا ہے اس کا کوئی اندازہ نہیں۔ بعض دوست تو ابھی بھی سب سے پہلے ورژن کو ادھر ادھر پھیلا رہے ہیں، جبکہ شروع سے ابھی تک کئی چھوٹی اور کئی بڑی تبدیلیوں کے بعد پاک اردو انسٹالر کے کل 6ورژن جاری کیے جا چکے ہیں۔ اللہ کے فضل سے ابھی تک پاک اردو انسٹالر میں کسی خرابی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ورژن صرف اسے بہتر سے بہتر کرنے کے لئے جاری کیے گئے۔ تازہ ورژن 3.2 میں جمیل نوری نستعلیق فانٹ کے کچھ غلط الفاظ بھی درست کر دیئے گئے ہیں، جیسا کہ ”ب-ی-ت-ے“ جڑ کر لفظ ”بیٹے“ بن جاتا تھا۔ ایک اور گذارش تھی جو کہ میں اکثر کرتا ہوں لیکن کئی دوست ادھر توجہ ہی نہیں دیتے، اگر ہو سکے تو ادھر ادھر کے لنک دینے کی بجائے پاک اردو انسٹالر کی ڈاؤن لوڈنگ کے لئے میرے بنائے ہوئے صفحہ کا لنک دیں یعنی یہ لنک(http://www.mbilalm.com/download/pak-urdu-installer.php)۔ ایک تو یہاں پر آٹھ کے قریب مختلف ڈاؤن لوڈ لنک دیئے ہیں تاکہ اگر ایک لنک میں مسئلہ ہو تو کسی دوسرے سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے۔ دوسرا جو بھی اس ڈاؤن لوڈ والے صفحہ پر آئے گا اسے تازہ ورژن ہی ملے گا۔ تیسرا اگر کوئی ڈاؤن لوڈ لنک تبدیل ہو جائے تو وہ یہاں پر فوراً تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ یہ ایک سدا بہار اور مستقل لنک ہے۔ اس صفحہ کو کھولتے ہی ڈاؤن لوڈنگ خودبخود شروع ہو جاتی ہے۔ اگر کسی مسئلہ کی وجہ سے نہ بھی ہو تو صارفین کے لئے دیگر کئی سہولیات دی گئی ہیں تاکہ جو پاک اردو انسٹالر حاصل کرنا چاہتا ہے وہ اس صفحہ سے خالی ہاتھ نہ لوٹے اور پاک اردو انسٹالر حاصل کر کے ہی جائے۔ پاک اردو انسٹالر کے آٹھ ڈاؤن لوڈ لنک میں انٹرنیٹ کی بہترین ڈاؤن لوڈنگ ویب سائیٹ سی نیٹ اور سافٹ پیڈیا کے لنک بھی شامل ہیں یعنی ان ویب سائیٹ نے پاک اردو انسٹالر کو مکمل ٹھیک پایا اور اپنی ویب سائیٹ پر اپلوڈ کیا۔

اس کے علاوہ پاک اردو انسٹالر کا صفحہ انگریزی اور تصویری اردو میں بنانے کے ساتھ ساتھ کافی سارے بینر اور بٹن بھی بنا دیئے ہیں تاکہ اردو اور پاک اردو انسٹالر کی ترویج میں کسی چیز کی کوئی کمی نہ رہے۔ دوستوں اس حوالے سے میں جو کر سکتا تھا وہ کر دیا ہے اور ان شاء اللہ مزید بھی کرتا رہوں گا، لیکن ساتھ ساتھ آپ بھی جہاں تک ہو سکے اس میں حصہ لیں۔

تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں۔ وہی بہتر مدد اور صلہ دینے والا ہے۔

پاکستان بلاگ ایوارڈ – شام سویرے ہون ووٹاں ای ووٹاں
بسم اللہ الرحمن الرحیم

لو وائی یارو، سجنو، مترو، دوستو تے قاریو!

آپ کے حلقہ ”اردو بلاگستان“ سے ہمارا، تمہارا اور سب کا اردو بلاگ بھی ”پاکستان بلاگ ایوارڈ“ کےالیکشن میں نامزد ہو گیا ہے۔۔۔ حضرات! ہم پہلے بھی ایک دوسرے کی ضرورتوں کا خیال رکھتے رہے ہیں اور ان شاء اللہ مستقبل میں بھی ہم ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ کچھ ہم نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے میں دیر کر دی تھی اور کچھ ہمارے اثاثوں کی جانچ پڑتال میں الیکشن کمیشن نے اپنی مصروفیات کے باعث کافی وقت لگا دیا ہے اور ہمیں الیکشن کمپین کے لئے بہت تھوڑا وقت ملا ہے۔ لہٰذا وقت کا تقاضہ ہے کہ تمام عہدیداران اور جیالے فوراً محترک ہو جائیں۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ پر جائیں اور سب سے پہلے اپنے قیمتی ووٹ اور اس سے بھی زیادہ قیمتی تبصرے سے نوازیں، پھر دیگر فورمز، پلیٹ فارمز، سوشل میڈیا، رشتہ داروں، دوستوں اور تمام جگہوں پر بھرپور کمپین چلا کر، جیت یقینی بنائیں۔۔۔شکریہ۔۔۔

جیالوں کے نعرے۔۔۔ ووٹ ہمارے، ووٹ ہمارے

بلاگ تے موراں۔۔۔ ٹھکا ٹھک

چھا گیا وائی چھا گیا۔۔۔ساڈا بلاگ چھا گیا

خیر مذاق کے علاوہ بات یہ ہے کہ میرا بلاگ (م بلال م کی بیاض) پاکستان بلاگ ایوارڈ کے ”بلاگ میں اردو زبان کا بہتر استعمال“ والے زمرہ میں نامزد ہوا ہے۔ کسی بلاگ کے جیتنے کے لئے ووٹ اور تبصرے 50فیصد کردار ادا کریں گے، باقی 50فیصد فیصلہ جج صاحبان کریں گے۔فی الحال مجھے آپ کے ووٹ اور تبصرے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ زیادہ جلدی میں ہیں تو کم از کم صرف ایک کلک سے ووٹ تو دے دیں۔ باقی جو حضرات ووٹ کے ساتھ ساتھ ”پاکستان بلاگ ایوارڈ“ کی ویب سائیٹ پر  میرے بلاگ کی نامزدگی والے صفحہ پر تبصرہ بھی کر دیں تو یہ سونے پر سہاگہ ہو گا۔ لیکن ٹھہریئے! اگر آپ کو میرا بلاگ پسند ہے یعنی آپ سمجھتے ہیں کہ ”م بلال م کی بیاض“ ووٹ کے قابل ہے، تو ووٹ دیجئے گا۔ فیصلہ جو ہو گا دیکھا جائے گا لیکن اس سارے مرحلے سے کم از کم مجھے یہ تو اندازہ ہو جائے گا کہ ”اردو“ کے بارے میں کیا گیا ”کام“ کتنا قابل ہے اور آپ لوگ اس کو کتنا پسند کرتے ہیں۔ ایوارڈ ملے نہ ملے، کوئی پرواہ نہیں لیکن آؤ دنیا پر ثابت کریں کہ ہم اردو بلاگر کسی سے کم نہیں۔

ووٹ دینے کا طریقہ

سب سے پہلے اس لنک پر جائیں۔

http://pakistanblogawards.com/2011/11/19/best-use-of-the-urdu-language-in-a-blog-muhammad-bilal-mahmood/

وہاں پر آپ کو درج ذیل تصویر کے مطابق ہیڈنگ کے نیچے پانچ ستارے نظر آئیں گے۔ آپ میرے بلاگ کو جتنا پسند کرتے ہیں اتنے نمبر والے ستارے پر کلک کر کے اتنے نمبر دے سکتے ہیں۔ بائیں طرف والا ستارہ ایک نمبر کا ہے اور دائیں طرف والا پانچ نمبر کا ہے۔ درمیان والے بھی اپنے نمبروں کے حساب سے ترتیب سے ہیں۔ پانچ نمبر والے ستارے پر کلک کرنے کا مطلب ہے کہ آپ نے بلاگ کو پانچ نمبر دیئے۔

ستارے پر کلک کرنے کے بعد معمولی سی زحمت کریں اور وہیں پر یعنی بلاگ ایوارڈ والی ویب سائیٹ پر نیچے میرے بلاگ کے بارے میں اپنے تاثرات بے شک چند ایک الفاظ میں تبصرے/رائے کی صورت میں درج کروا دیں۔ وہاں پر آپ کی دی گئی رائے بلاگ کے اچھے ہونے یا نہ ہونے کے لئے بہت اہم کردار ادا کرے گی۔

یوں تو ووٹ دینے کی آخری تاریخ 25 نومبر 2011ء ہے لیکن لگے ہاتھوں ابھی ووٹ دے دیں۔ آپ بھی خوش ہم بھی خوش۔

ہو سکے تو دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔۔۔

اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین

اپڈیٹ:- ”پاکستان بلاگ ایوارڈ“ والوں نے ووٹنگ کی تاریخ 25 نومبر 2011ء سے بڑھا کر 28 نومبر 2011ء کر دی ہے۔

ہمارے لئے اردو کیوں ضروری – خلاصہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم

گزشتہ سے پیوستہ

ساری باتوں کا خلاصہ یہ کہ سب سے پہلے معاشرے کی ترقی کے لئے مناسب زبان کا انتخاب کرنا ہے۔ جب ہم پاکستان کے لئے مناسب زبان کا انتخاب کرنے نکلتے ہیں تو ہم پر صاف واضح ہو جاتا ہے کہ ہماری ترقی کا سب سے پہلا راز ہماری قومی زبان اردو میں پوشیدہ ہے۔؟ ٹھیک ہے دنیا گلوبل ویلیج بن چکی ہے لیکن ساری ترقی یافتہ دنیا اس گلوبل ویلیج میں شامل ہوتے ہوئے عام طور پر اپنی ہی زبان اپناتی ہے۔ اس کے بعد جس بندے نے جس سطح تک جانا ہوتا ہے پھر اس کے مطابق وہ دیگر کوئی زبان یا انگریزی سیکھتا ہے۔ ساری ترقی یافتہ دنیا کے عام لوگ انٹرنیٹ پر بھی اپنی ہی زبان اپنائے ہوئے ہیں۔ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے اگر ابھی بھی ہمیں زیادہ تر انگریزی کا سہارا لینا پڑتا ہے تو اس میں قصور بھی ہمارا ہی ہے کیونکہ جتنا ہم اردو کو اپنائیں گے اتنی ہی انگریزی کی ضرورت دن بدن کم ہوتی جائے گی۔ جب ہم اردو اپنائیں گے تو ساری مشکلات آسان ہونا شروع ہو جائیں گی۔ ہمیں کسی بیگانی زبان کی وجہ عام لوگوں پر تعلیم کے راستے بند نہیں کرنے ہوں گے اور ایک انگریزی کی وجہ سے عام لوگوں کو آگے آنے سے نہیں روکنا ہو گا۔ جو جس بھی زبان میں لکھ کر، بول کر یا سوچ کر اپنا مدعا بیان کر سکتا ہے اسے اس کی اجازت دینی ہو گی۔ ہمیں اچھے لوگ سامنے لانے ہیں نہ کہ انگریزی بولنے والے لوگوں کو بڑے عہدوں پر بیٹھانا ہے۔ اس کے بعد عام بندے کو اگر مواد کسی دوسری زبان کا چاہئے تو مترجم کا استعمال کرے اور اگر زیادہ ضرورت ہو تو پھر جس کی جو زبان ضرورت ہو وہ سیکھے۔ ایک دفعہ پھر کہوں گا کہ کسی بھی معاشرے میں اپنی زبان کے علاوہ کوئی دوسری زبان سیکھنے کی ضرورت بہت کم لوگوں کو ہوتی ہے اس لئے ان تھوڑے لوگوں کو کوئی دوسری زبان سیکھانی چاہئے نہ کہ پوری کی پوری قوم پر بیگانی زبان ٹھونس کر ذہانت کا کباڑہ کر دیا جائے۔ ہمیں اس الٹی بہتی ہوئی گنگا کو سیدھا کرنا ہو گا اور ”انگریزیا“ کی بیماری سے بچنا ہو گا۔ ہم جغرافیائی لحاظ سے آزاد ہیں تو ہمیں اس ذہنی غلامی سے بھی آزادی حاصل کرنی ہو گی، تب کہیں جا کر اقوام عالم میں ہم بھی اپنی کوئی شناخت بنا پائیں گے۔ وقت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر آنے والی زبانیں تو تبدیل ہوتی آئیں ہیں۔ پہلے عربی اور فارسی تھیں، اب انگریزی ہے تو کل کو کوئی اور ہو گی، اور وہ ”اردو“ بھی ہو سکتی ہے۔ ہو سکتا ہے آپ کو  یہ ”دیوانے کا خواب لگے“ لیکن خواب دیکھنے کی آزادی تو دیجئے حضور؟ خیر ہر غالب قوم کی زبان خودبخود بین الاقوامی سطح پر آ جاتی ہے، لیکن دیگر قوموں کی اپنی محنت و تاریخ تو صدیوں پر محیط ہوتی ہے تو کیا کل کو کوئی دوسری زبان بین الاقوامی سطح پر آئے گی تو ہم اس کی طرف دوڑ لگا دیں گے؟ اور تب تک کی ہوئی ساری محنت، سارا ادب، ساری تاریخ چھوڑ کر نئی زبان سیکھنے چل پڑیں گے؟ خدارا ہوش کے ناخن لو اور دیکھو کہ زبانوں کی سطح تبدیل ہونے پر قومیں اپنی زبانیں نہیں بدلتیں بلکہ اپنی زبان کو اپنائے رکھتی ہیں، اپنا قیمتی ورثہ سنبھالے ترقی کرتی رہتیں ہیں۔

یاد دہانی کے لئے بتا دوں کہ مجھے انگریزی سے یا کسی بھی دوسری زبان سے کوئی دشمنی نہیں بلکہ میں نے وہ منطق آپ تک پہنچانے کی کوشش کی ہے جو میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے لئے ترقی کا آسان ترین ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ایک دفعہ اردو کو وہ مقام دے کر تو دیکھو، جس کی یہ مستحق ہے، پھر دیکھنا یہ زبان آپ کو کیسے دنوں میں عروج دیتی ہے۔ ہمارے نوجوانوں بہت ذہین ہیں، ایک دفعہ بیگانی زبان کی پابندی اٹھاؤ تو سہی پھر دیکھنا یہ کیسے ملک و قوم کے دن بدلتے ہیں۔

اردو ہماری قومی زبان ہے۔ گھر، بازار، دفتر اور ہر جگہ پر اس کا استعمال کرو۔ اپنی زبان کو اپناؤ اور خوشحال ہو جاؤ۔

— ختم شد —