م بلال م نے جمعہ، 20 اپریل 2012 کو شائع کیا۔
اکثر سننے میں آیا ہے کہ اردو بلاگوں پر ٹریفک/وزیٹر/قارئین بہت کم بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ میرے خیال میں یہ بات سو فیصد درست ہے۔ اگر ایسا ہی ہے تو پھر اس کی وجہ کیا ہے؟ یہ وجہ معلوم کرنے اور اردو بلاگ/ویب سائیٹ کی ٹریفک بڑھانے کے لئے
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے جمعرات، 1 مارچ 2012 کو شائع کیا۔
اردو فارمیٹر – شامل پلگ ان بنانے کا بنیادی مقصد ایسے لوگوں کو آسانی فراہم کرنا ہے جو انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو بلاگنگ بھی کرنا چاہتے ہیں۔ مزید ان کے ساتھ ساتھ ایسے لوگ بھی شامل ہیں جن کے بلاگ پر اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں تبصرے (Comments) ہوتے ہیں۔ پلگ ان کے نام کے بارے میں یہ نہ سوچئے گا کہ یہ بوڑھے ابو شامل کے نام پر ہے بلکہ یہ ہمارے نوجوان دوست شامل (ابن فہد) کے نام پر ہے
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے اتوار، 15 جنوری 2012 کو شائع کیا۔
یارو! کل میری بڑی بے عزتی ہوئی ہے۔ دل تو کر رہا ہے ”کمپیوٹر“ کو اچھی بھلی گالیاں نکالوں کیونکہ اس نے کل وہ کیا جس کی کبھی مجھے امید نہیں تھی۔ خیر کمپیوٹر بھی اپنا یار ہے اس لئے اس کی گستاخی پر درگزر کرتے ہیں۔ ویسے بھی بات چیت کے آخر پر اس نے یاروں کا یار بنتے ہوئے بڑے پیار سے بات کی۔ ہوا یوں کہ کل میں کمپیوٹر کو یہ پوچھ بیٹھا
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے جمعرات، 12 جنوری 2012 کو شائع کیا۔
کچھ اینڈرائڈ موبائل یا ٹیبلیٹس پر اردو پڑھنے کی سہولت نہیں ہوتی۔ بعض میں اردو الفاظ ٹوٹ جاتے ہیں اور بعض میں الفاظ کی جگہ ڈبے یا کوئی عجیب زبان بن جاتی ہے۔ خیر ان سب باتوں اور مسائل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فی الحال دو بہتر طریقے سامنے آتے ہیں جن کی مدد سے اردو پڑھی اور لکھی جا سکتی ہے
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے جمعہ، 6 جنوری 2012 کو شائع کیا۔
اگر آپ کے اینڈرائڈ موبائل وغیرہ پر اردو لکھنے کے لئے اردو کیبورڈ لے آؤٹ موجود نہیں یا پھر آپ فونیٹک کیبورڈ لے آؤٹ چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو علیحدہ سے کیبورڈ انسٹال کرنا پڑے گا۔ اس وقت اینڈرائڈ مارکیٹ میں دو اچھے اردو کیبورڈ لے آؤٹ موجود ہیں۔ ملٹی لنگ کیبورڈ اور گو کیبورڈ
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے جمعرات، 5 جنوری 2012 کو شائع کیا۔
کیبورڈ کی سیٹنگ مختلف کمپنیوں اور اینڈرائڈ کے مختلف ورژن کے حساب سے مختلف ہو سکتی ہے۔ یوں تو کام ایک ہی ہوتا ہے لیکن آپشن اور دیگر چند ایک چیزوں کے ناموں میں تھوڑا بہت فرق ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کے موبائل میں درج ذیل آپشن موجود نہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے بدھ، 28 دسمبر 2011 کو شائع کیا۔
یہ سب ایک تحریر”موجودہ دور میں اردو زبان“ کے جواب میں لکھا ہے۔ لگتا ہے لکھاری کو کچھ باتوں کا علم نہیں تھا جبھی وہ کئی جگہوں پر غلطی کر گئے اور ساتھ ساتھ اردو کمپیوٹنگ کی تاریخ میں کافی کچھ چھوڑ گئے۔ تحریر میں کئی باتیں ایسی ہیں جو میرے خیال میں تھوڑی وضاحت طلب ہیں۔ خیر جتنا کچھ میرے علم میں ہے اس کے مطابق جواب اور وضاحت کر دیتا ہوں
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے ہفتہ، 24 دسمبر 2011 کو شائع کیا۔
اینڈرائڈ میں یونیکوڈ کی سہولت تو موجود ہے لیکن کئی اینڈرائڈ موبائلوں پر اردو کی جگہ ڈبے بن جاتے ہیں یا الفاظ ٹوٹ جاتے ہیں اور ساتھ ساتھ کئی موبائلوں پر الفاظ کی ترتیب بھی الٹ جاتی ہے یعنی موبائل پر اردو پڑھنے کی سہولت نہیں ہوتی۔ مگر کئی موبائلوں پر اردو بالکل ٹھیک پڑھی جاتی ہے اور کئی پر تو اردو لکھنے کی سہولت بھی موجود ہوتی ہے
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے اتوار، 18 دسمبر 2011 کو شائع کیا۔
ضرورت ایجاد کی ماں ہے اور یہی ضرورت چیخ و پکار کر رہی ہے لیکن ہمارے اکثر نوجوانوں نے صرف جنسی تسکین کو ہی ضرورت سمجھا ہوا ہے اور اس ضرورت کے تحت دن بدن ”محبت“ کے نئے سے نئے ماڈل ایجاد کر رہے ہیں۔ جیسے موبائلی محبت، انٹرنیٹی محبت اور فیس بکی محبت وغیرہ
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے سوموار، 28 نومبر 2011 کو شائع کیا۔
کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو پڑھنے، لکھنے اور اس بارے میں مکمل رہنمائی کے لئے صرف ایک ہی چیز چاہئے اور وہ ہے پاک اردو انسٹالر۔ جب عام صارفین اردو لکھنے کی طرف آئیں گے تو اس کا سب سے زیادہ فائدہ بھی اردو ویب سائیٹ اور بلاگ وغیرہ کو ہو گا۔ وہ اس طرح کہ
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»