محفوظات برائے ”اردو لکھنا“ ٹیگ
جنوری 6, 2012
24 تبصر ے

اینڈرائڈ کے لئے فونیٹک اردو کیبورڈ لے آؤٹ

اگر آپ کے اینڈرائڈ موبائل وغیرہ پر اردو لکھنے کے لئے اردو کیبورڈ لے آؤٹ موجود نہیں یا پھر آپ فونیٹک کیبورڈ لے آؤٹ چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو علیحدہ سے کیبورڈ انسٹال کرنا پڑے گا۔ اس وقت اینڈرائڈ مارکیٹ میں دو اچھے اردو کیبورڈ لے آؤٹ موجود ہیں۔ ملٹی لنگ کیبورڈ اور گو کیبورڈ←  مزید پڑھیے
اگست 16, 2011
42 تبصر ے

ٹیکسٹ ایڈیٹر میں اردو لکھنا

کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر تقریباً ہر جگہ نہایت آسانی سے اردو لکھی جا سکتی ہے۔ چند ایک سافٹ ویئر جیسے کورل ڈرا اور فوٹوشاپ وغیرہ کے علاوہ کسی بھی جگہ اردو لکھنے میں کوئی دشواری نہیں ہونی چاہئے۔ لیکن بعض دوستوں کو کسی ٹیکسٹ ایڈیٹر جیسے مائیکروسافٹ ورڈ وغیرہ میں کئی دفعہ اردو لکھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسے اردو لکھتے ہوئے اگر درمیان میں کوئی انگلش کا لفظ لکھا جائے تو تحریر خراب ہو جاتی ہے۔ مائیکروسافٹ ورڈ میں جیسے انگلش لکھی جاتی ہے بالکل ویسے ہی آسانی سے اردو بھی لکھی جا سکتی ہے۔←  مزید پڑھیے
جنوری 2, 2009
49 تبصر ے

اردو اور کمپیوٹر (مکمل کتابچہ)

میں نے ایک چھوٹی سی کوشش کی کہ اردو کمپیوٹنگ کے متعلق بنیادی معلومات کو ایک جگہ جمع کر سکوں اور اس کوشش کے نتیجہ میں ایک چھوٹا سا کتابچہ ”اردو اور کمپیوٹر“ کے عنوان سے تیار کر دیا ہے۔ اس کتابچہ میں کمپیوٹر پر اردو، اردو فونٹ اور اردو کی بورڈ انسٹال کرنے کے علاوہ کمپیوٹر پر اردو لکھنے کے اصول یعنی اردو ٹائیپنگ کے اصول، کمپیوٹر کی اصل اردو اور تصویری اردو میں فرق، اردو حروف کی یونیکوڈ ویلیوز اور اردو فونٹ کے متعلق تفصیل سے اور کئی جگہ پر تصاویر کے ساتھ وضاحت کی گئی ہے۔ کتابچہ کے شروع میں عام طور پر ذہن میں پیدا ہونے سوالات کو جوابات کے ساتھ درج کیا گیا ہے۔ کتابچہ کے لئے»»»←  مزید پڑھیے
جنوری 1, 2009
65 تبصر ے

ونڈوزسیون (7) میں اردو کی انسٹالیشن (Installation)

ونڈوز سیون (Windows 7) میں اردو لکھنے کے لئے سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ ”پاک اردو انسٹالر“ ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کرلیں۔ جس سے ونڈوز سیون میں اردو لکھنے اور پڑھنے کی مکمل سہولت دستیاب ہو جائے گی۔ ”پاک اردو انسٹالر“ آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں ”پاک اردو انسٹالر“ کے بغیر ونڈوز سیون میں اردو انسٹال کرنے کا طریقہ دیکھتے ہیں تاکہ اگر کوئی انسٹالر کے بغیر اردو انسٹال کرنا چاہے یا پھر کم انٹرنیٹ سپیڈ ہونے کی وجہ سے ”پاک اردو انسٹالر“ ڈاؤن لوڈ کرنے میں مسئلہ ہو تو پھربھی وہ آسانی سے اردو انسٹال کر سکے←  مزید پڑھیے
دسمبر 30, 2008
28 تبصر ے

ونڈوز وسٹا (Vista) میں اردو کی تنصیب (Installation)

ونڈوزوسٹا (Windows Vista) میں اردو لکھنے کے لئے سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ ”پاک اردو انسٹالر“ ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کرلیں۔ جس سے ونڈوزوسٹا میں اردو لکھنے اور پڑھنے کی مکمل سہولت دستیاب ہو جائے گی۔ ”پاک اردو انسٹالر“ آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں ”پاک اردو انسٹالر“ کے بغیر ونڈوزوسٹا میں اردو انسٹال کرنے کا طریقہ دیکھتے ہیں تاکہ اگر کوئی انسٹالر کے بغیر اردو انسٹال کرنا چاہے یا پھر کم انٹرنیٹ سپیڈ ہونے کی وجہ سے ”پاک اردو انسٹالر“ ڈاؤن لوڈ کرنے میں مسئلہ ہو تو پھربھی وہ آسانی سے اردو انسٹال کر سکے←  مزید پڑھیے