م بلال م نے ہفتہ، 23 اپریل 2011 کو شائع کیا۔
مجھے لگتا ہے اردو کمپیوٹنگ اور بلاگنگ کے ذریعے ہم اپنے معاشرے میں قدرے آسانی سے بہتری لا سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ میں غلط ہوں لیکن فی الحال میں کچھ ایسا ہی سوچتا ہوں۔ میرے پہلے کتابچے”اردو اور کمپیوٹر“ کو جب دوست احباب نے بہت زیادہ اہمیت دی اور مزید لوگوں نے اردو بلاگنگ کے بارے میں پوچھنا شروع کیا تو مجھے تکنیکی حوالے سے اردو بلاگنگ پر لکھنے کے لئے مزید تحریک ملی اور آج اللہ کے فضل سے ایک اور چھوٹی سی کتاب ”اردو اور بلاگ“ کے عنوان سے پیش کر رہا ہوں۔ اس کتاب میں ”بلاگ کیا ہے؟“ سے لے کر مکمل اردو بلاگ بنانے اور چلانے تک کی معلومات ہے۔ اس کتاب کے لئے»»»
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے جمعہ، 22 اپریل 2011 کو شائع کیا۔
میں نے کئی لوگوں کو ”اردو بلاگ“ بنانے کا مشورہ دیا بلکہ قائل کرنے کے لئے بڑی وضاحت تک کی اور پھر چند ایک لوگوں کو خود ہی اردو بلاگ بنا کر بھی دیا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ اس وقت اردو بلاگنگ ہی سب سے آسان اور موثر ذریعہ ہے جس سے ہم اپنے نظام اور اپنی سوچ میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ انسانوں کے اس ہجوم کو ایک قوم میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ میں جو کر رہا ہوں مجھے معلوم ہے کہ یہ کچھ بھی نہیں، ابھی بہت کام کرنا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ بے شک بہت آہستہ ہی سہی لیکن میں منزل کی جانب سفر کر رہا ہوں، قطرہ قطرہ ملا رہا ہوں، اپنی طرف سے کوشش میں مصروف ہوں، اب سمندر بنے نہ بنے مجھے اس سے کوئی غرض نہیں کیونکہ میرا کام صرف سفر جاری رکھنا»»»
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے جمعرات، 24 مارچ 2011 کو شائع کیا۔
ذاتی ڈومین نیم اور ہوسٹنگ پر بلاگ بنانے کے لئے سب سے پہلے ڈومین نیم اور ہوسٹنگ خریدنی پڑتی ہے۔ پھر اس پر بلاگ بنایا جاتا ہے۔ ذاتی ڈومین نیم کا جہاں یہ فائدہ ہوتا ہے کہ آپ اپنے مرضی کے نام کی ڈومین ڈاٹ کام(.com)، ڈاٹ نیٹ (.net) یا ڈاٹ پی کے(.pk) وغیرہ میں حاصل کرتے ہیں وہیں پر ذاتی ہوسٹنگ ہونے کی وجہ سے آپ کو آزادی ہی آزادی اور اختیارات ہی اختیارات ہوتے ہیں۔ کئی سہولیات جو مفت کی سروس میں دستیاب نہیں ہوتیں وہ ذاتی ہوسٹنگ پر منٹوں میں دستیاب ہو جاتی ہیں۔ جیسے بلاگ کے لئے خوبصورت تھیم اور پلگ انز وغیرہ اور پھر ان کا آسان استعمال۔
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے اتوار، 20 مارچ 2011 کو شائع کیا۔
اردو بلاگ بنانا بہت ہی آسان ہے۔ جس کے لئے بہت زیادہ مہارت کی ضرورت نہیں بلکہ یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ اردو بلاگ بنانا اب بچوں کا کھیل ہے۔ آپ مفت کی سروس استعمال کرتے ہوئے بھی اردو بلاگ بنا سکتے ہیں اور تھوڑے سے پیسے خرچ کر یعنی اپنے ذاتی ڈومین نیم اور ہوسٹنگ پر بھی اردو بلاگ بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ کی پہلے سے ہی کوئی ویب سائیٹ ہے تو اس پر یا اس کی سب ڈومین پر بھی اردو بلاگ بنا سکتے ہیں۔ اردو بلاگ بنانے کے لئے کئی طریقے اور بہت قسم کے سی ایم ایس موجود ہیں۔ یہاں چند ایک طریقے اور ”ورڈپریس“ سی ایم ایس کے بارے میں بات کریں گے۔
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے منگل، 8 مارچ 2011 کو شائع کیا۔
کچھ لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ بلاگ پر لکھیں تو کیا لکھیں اور کہاں سے شروع کریں اس بارے میں میرا خیال ہے کہ بس پہلا قدم اٹھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ آگے آگے آپ کا اپنا بلاگ خود، دیگر بلاگز اور قارئین کے تبصرےیہ سمجھاتےجاتے ہیں کہ کیا لکھا جائے۔ سب سے پہلے تو آپ اپنے بلاگ پر اپنا تعارف کرائیں تاکہ قارئین کو آپ کے بارے میں پتہ چلے۔ اس کے بعد مزید اپنے شوق اور شعبہ کے مطابق لکھیں۔
بلاگنگ شروع کرنے کابہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ جو دیکھتے ہیں، جو محسوس کرتے ہیں ان کو سادہ الفاظ کی شکل دیں اور بلاگ لکھ دیں۔ فرض کریں آپ نے کہیں کو حادثہ دیکھا یا کوئی منفرد چیز دیکھی اب آپ اس حادثہ یا منفرد چیز سے کیا نتیجہ نکالتے ہیں؟ ایسا کیوں ہوا؟اس کے پیچھے کیا محرکات تھے؟ اس سے آپ نے اور دوسروں نے کیا اثر لیا وغیرہ وغیرہ سوچیں اور پھر انہیں اپنے بلاگ پرلکھ کر دوسروں سے شیئر کر دیں۔ ایک تو آپ کی آواز دوسروں تک پہنچ جاتی ہے اور پھر دوسرے جب اپنی رائے دیتے ہیں تو آپ کو اندازہ ہوتا ہے کہ دوسرے اس بارے میں کیا سوچتے ہیں۔
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»