محفوظات برائے ”اخبارات“ ٹیگ
مارچ 15, 2018
12 تبصر ے

فوٹوگرافر اللہ دا فقیر

فوٹوگرافی کے حوالے سے ایک منفرد اعزاز ہمارے شہر جلالپورجٹاں کے پاس ہے۔ دراصل قیامِ پاکستان سے پہلے کی بات ہے کہ جب شہرِ خوباں ارضِ جاناں میں ایک بچے کو فوٹوگرافی کا شوق ہوا۔ تب اُس نے 13روپے کا کیمرہ خریدا۔ وہ شوقیہ فوٹوگرافی کرتا اور اخبارات کو تصویریں بھیجتا۔ اللہ دا فقیر کہہ گیا ہے کہ ”بات پیسے کی نہیں، بات تو ذہنی سکون کی ہے“۔ پھر وہ وقت بھی آیا کہ سب کچھ لُٹ گیا اور غربت نے ناک میں دم کر دیا۔ فقیر کویت چلا گیا۔ ادھر سخت مزدوری کرتا اور روتا اور دعا کرتا کہ یااللہ فوٹوگرافی کے علاوہ کوئی کام مجھے آتا نہیں، بس تو ہی کوئی راستہ نکال۔ اور پھر رب نے ایسا راستہ نکالا کہ دنیا نے دیکھا←  مزید پڑھیے
ستمبر 9, 2014
29 تبصر ے

اردو بلاگستان کی صورت حال

چند دوست اس غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ ہم جو پرانے چلے آ رہے ہیں وہی مستند بلاگر ہیں۔ ایسی باتوں اور بلاگنگ کے حوالے سے ہر کام میں ضرورت سے زیادہ شک نے کئی پرانے اردو بلاگرز کو ایک مخصوص گروہ تک محدود کر کے رکھ دیا ہے۔ بعض سوچتے ہیں کہ کہیں بلاگنگ کا رجحان کم تو نہیں ہو رہا؟ فی الحال میں اس سے اتفاق نہیں کرتا۔ میری نظر میں تو بلاگنگ کے رجحان میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ کسی کو خبر نہ ہو تو یہ علیحدہ بات ہے۔ میرے اپنے بلاگ پر اتنی ٹریفک ہے کہ اس سے معقول آمدنی←  مزید پڑھیے
جون 22, 2013
25 تبصر ے

فوٹو شاپ اور کورل ڈرا میں اردو

رنگ برنگی تصویروں پر مختلف خوبصورت انداز میں اردو لکھنے کے لئے کئی ایک سافٹ ویئر موجود ہیں لیکن اس وقت مشہور اڈوب فوٹوشاپ اور کورل ڈرا ہیں۔ ابھی انہیں سافٹ ویئرز میں اردو لکھنے کے متعلق دیکھتے ہیں۔ پہلے ڈائریکٹ ان سافٹ ویئرز میں اردو نہیں لکھی جاتی تھی لیکن اب ایسا نہیں۔ اب تو رنگارنگ اردو فانٹس کے ساتھ خوبصورت انداز میں اردو لکھی جا سکتی ہے۔←  مزید پڑھیے
جنوری 9, 2013
24 تبصر ے

اردو بلاگرز کانفرنس – کچھ وضاحت کچھ گذارشات

بلاگر دنیا تبدیل کر رہے ہیں مگر ہمارے ہاں ایسا کچھ نہیں لہٰذا اردو بلاگستان کو طاقتور بنانے کے لئے بین الاقوامی اردو بلاگرز کانفرنس لاہور میں منعقد ہو رہی ہے۔ اردو کی ترقی کے لئے جو شرکت کر سکتا ہے وہ ضرور کرے۔ بلاوجہ مخالفت اور بغیر ثبوت الزام تراشی کرنے والوں سے گذارش ہے کہ بلاگستان کو مزید کمزور نہ کرو، خدارا ہوش میں آؤ اور اللہ سے ڈرو۔←  مزید پڑھیے
اکتوبر 17, 2012
42 تبصر ے

حامد میر اور جاوید چودھری کے نام

ہم جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا کا پاؤں آپ کی دم پر آنے سے آپ خیریت سے نہیں۔ میر صاحب آپ کو کوئی غلط فہمی ہے۔ اب لوگ اصلیت جان چکے ہیں۔ چودھری صاحب ہم بولے تو بات دور تک جائے گی اور لوگ جان جائیں گے کہ آپ←  مزید پڑھیے