محفوظات برائے ”کمپیوٹر“ ٹیگ
مئی 10, 2014 - ایم بلال ایم
5 تبصر ے

جغرافیہ کا جدید نظام اور گوگل

Google and Modern Geography ہر دور میں جسے راستوں کا علم ہوتا، اسے بہت اہمیت دی جاتی۔ لیکن آج کے ذرائع نقل و حرکت میں جدید نظام موجود ہیں، جن سے راستوں کی مکمل معلومات آسانی سے مل جاتی ہے۔ اب تو اکثر سمارٹ فونز میں بھی قطب نما، نقشہ جات اور جی پی ایس کی سہولیات دستیاب ہیں۔ یوں تو آج کل یاہو، مائیکروسافٹ اور وکی میپیا وغیرہ بھی نقشہ جات اور جغرافیہ کی معلومات فراہم کر رہے ہیں، مگر گوگل میپس اور گوگل ارتھ پر یعنی گوگل کی آنکھ سے زمین کا چپا چپا، نقشے، موسم اور←  مزید پڑھیے
مارچ 13, 2014 - ایم بلال ایم
15 تبصر ے

گوگل کی مشہور سروسز کا جائزہ

Overview of Google's Popular Services گوگل کی ابتداء ایک ویب سرچ انجن کے طور پر ہوئی مگر آج گوگل انٹرنیٹ سے متعلقہ کئی قسم کی سہولیات دے رہا ہے بلکہ ایک عام صارف کی ضرورت کی تقریباً تمام سہولیات مفت فراہم کرتا ہے اور انہیں مفت سہولیات پر اشتہارات سے گوگل کو آمدن ہوتی ہے۔ آج کل زیادہ تر مشہور سہولیات وہی ہیں، جنہیں کسی زمانے میں گوگل نے خریدا تھا۔ ابھی گوگل کی چند مشہور سروسز کا سرسری اور تاریخی جائزہ لیتے ہیں یعنی کون سی سروس کس کام کے لئے ہے اور وہ کب←  مزید پڑھیے
اگست 12, 2013 - ایم بلال ایم
17 تبصر ے

اردو کے نام پر یاروں کو روتی پھتو

Urdu Alphabet Random جیسے پھتو بھائیوں کے نام پر یاروں کو روتی ہے بالکل ایسے ہی احساس کمتری کے مارے کئی لوگوں نے رونا انگریزی کا ڈالنا ہوتا ہے لیکن بہانے بہانے سے نام علاقائی زبانوں یا اردو کا لیتے ہیں۔ ایک پھتو کہتی ہے کہ اردو کا رسم الخط رومن کر دیا جائے تو شرح خواندگی سو فیصد ہو جائے گی اور ملک ترقی کرے گا۔ واہ جی واہ۔ کیا عجیب منطق ہے۔ لگتا ہے پھتو کو زبان، خواندگی اور ترقی کی ذرا بھی سمجھ نہیں۔ کوئی تو اسے سمجھائے کہ رسم الخط تبدیل کرنے سے بات نہیں بنے گی، بات تو تب بنے گی جب پھتو←  مزید پڑھیے
مارچ 20, 2013 - ایم بلال ایم
19 تبصر ے

اردو بلاگ بنانے کا طریقہ

Urdu Blog Setup بلاگ ذاتی ڈائری کی طرح ہوتا ہے، مگر یہ ڈائری انٹرنیٹ پر لکھی جاتی ہے۔ بلاگ ویب سائیٹ کی ایک قسم ہے۔ اگر اپنی آواز دنیا تک پہنچانا چاہتے ہیں تو اس کے لئے بلاگ بہترین چیز ہے۔ اردو بلاگ بنانا بہت ہی آسان ہے اور مفت میں بھی بن سکتا ہے۔ ابھی یہاں اردو بلاگ بنانے کا طریقہ دیکھتے ہیں۔←  مزید پڑھیے
جنوری 30, 2013 - ایم بلال ایم
32 تبصر ے

جب ہم لاہور پہنچے – اردو بلاگرز کانفرنس

Shahi Qilla Lahore ہم دونوں چناب کنارے ملے اور لاہور روانہ ہو گئے۔ امید تھی کہ لاہوری اردو بلاگر ہمیں راوی پل پر خوش آمدید کہیں گے مگر ایسا نہ ہوا۔ زندہ دلان لاہور اپنی زندگیوں میں ہی مصروف رہے۔ ہم پہلی اردو بلاگرز کانفرنس کے کام کاج کے سلسلے میں رات سات بجے کے قریب لاہور پہنچے۔←  مزید پڑھیے