محفوظات برائے ”کلیدی تختہ“ ٹیگ
جون 15, 2011 - ایم بلال ایم
110 تبصر ے

پاک اردو انسٹالر

Pak Urdu Installer اردو کی انسٹالیشن کو مزید آسان بلکہ بہت ہی آسان بنانے کے لئے ”پاک اردو انسٹالر“ تیار کیا ہے۔ ”پاک اردو انسٹالر“ بغیر ونڈوز کی سی ڈی کے تینوں کام خودبخود کر دیتا ہے یعنی اردو ایکٹیو، اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور اردو کے چند ضروری فونٹس انسٹال کر دیتا ہے۔ ”پاک اردو انسٹالر“ انسٹال کرنے کے بعد آپ کے کمپیوٹر میں اردو کی مکمل سپورٹ شامل ہو جائے گی۔ جس سے کسی بھی جگہ اردو بہتر انداز میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ بالکل آسانی سے اردو لکھی بھی جا سکتی ہے۔ کمپیوٹر پر کسی بھی جگہ جہاں دوسری کوئی زبان لکھی جاتی ہے وہاں پر اردو بھی لکھی جا سکتی ہے۔ حتیٰ کہ ای میل، چیٹ اور کسی فائل یا فولڈر کا نام وغیرہ بھی اردو میں لکھ سکتے ہیں»»»←  مزید پڑھیے
دسمبر 28, 2008 - ایم بلال ایم
14 تبصر ے

اردو کلیدی تختہ (Urdu Keyboard Layout)

کلیدی تختہ (Keyboard) کی تمام کنجیوں یعنی Keys پر حروف ایک خاص ترتیب سے لکھے ہوتے ہیں۔ اس خاص ترتیب کو کی بورڈ لے آؤٹ (Keyboard Layout) کہا جاتا ہے۔ جس میں یہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ فلاں کنجی دبانے سے کونسا حرف لکھا جائے گا اور فلاں دبانے سے کونسا←  مزید پڑھیے
دسمبر 28, 2008 - ایم بلال ایم
8 تبصر ے

اردو کیبورڈ لے آؤٹ بنانا

کیبورڈ لے آؤٹ بنانے کے لئے آپ کو مائیکروسافٹ کا ایک پروگرام Microsoft Keyboard Layout Creator استعمال کرنا پڑتا ہے۔ یہ مفت کا سافٹ ویئر ہے جو آپ کو مائیکروسافٹ کی ویب سائیٹ سے مل جائے گا۔ مزید ہم یہاں اس سافٹ ویئر کا استعمال اور اس سے کیبورڈ لے آؤٹ کیسے بناتے ہیں بیان کرتے ہیں←  مزید پڑھیے