محفوظات برائے ”نستعلیق“ ٹیگ
اکتوبر 30, 2013 - ایم بلال ایم
9 تبصر ے

نستعلیق اردو فانٹ میں فیس بک، گوگل اور دیگر ویب سائیٹس

Facebook and other Websites in Urdu Nastaleeq Font گوگل، فیس بک، ٹویٹر، وکی پیڈیا اور ان جیسی دیگر ویب سائیٹس پر اب اردو کافی زیادہ لکھی اور پڑھی جا رہی ہے۔ اکثر احباب اس کوشش میں ہوتے ہیں کہ یہ کسی طرح نستعلیق فانٹ میں نظر آئے۔ موزیلا فائر فاکس اور گوگل کروم براؤزر میں ویب سائیٹ پر موجود اردو نستعلیق میں دیکھی جا سکتی ہے۔ مختلف ویب سائیٹس پر موجود اردو کو بہتر فانٹ یعنی خوبصورت نستعلیق میں دیکھنے کے لئے پاک اردو انسٹالر ساتھ ساتھ سٹائلش پلگ ان اور اس کا سکرپٹ استعمال کریں←  مزید پڑھیے
اگست 12, 2013 - ایم بلال ایم
17 تبصر ے

اردو کے نام پر یاروں کو روتی پھتو

Urdu Alphabet Random جیسے پھتو بھائیوں کے نام پر یاروں کو روتی ہے بالکل ایسے ہی احساس کمتری کے مارے کئی لوگوں نے رونا انگریزی کا ڈالنا ہوتا ہے لیکن بہانے بہانے سے نام علاقائی زبانوں یا اردو کا لیتے ہیں۔ ایک پھتو کہتی ہے کہ اردو کا رسم الخط رومن کر دیا جائے تو شرح خواندگی سو فیصد ہو جائے گی اور ملک ترقی کرے گا۔ واہ جی واہ۔ کیا عجیب منطق ہے۔ لگتا ہے پھتو کو زبان، خواندگی اور ترقی کی ذرا بھی سمجھ نہیں۔ کوئی تو اسے سمجھائے کہ رسم الخط تبدیل کرنے سے بات نہیں بنے گی، بات تو تب بنے گی جب پھتو←  مزید پڑھیے
نومبر 19, 2012 - ایم بلال ایم
21 تبصر ے

الف سے اردو، ب سے بابا

Alqlm Taj Nastaleeq بچپن میں پڑھا تھا الف سے انار اور ب سے بابا۔ انار کا تو بچپن میں پتہ چل گیا، مگر بابے کے معاملے میں تذبذب کا شکار رہے۔ وقت گذرتا رہا اور پھر الف انار سے الف اردو تک پہنچ گئے، ساتھ ہی اردو کی دنیا میں ایک بندے سے واسطہ پڑا تو سمجھ آئی کہ القلم تاج نستعلیق والا بابا شاکرالقادری ←  مزید پڑھیے
دسمبر 28, 2011 - ایم بلال ایم
28 تبصر ے

موجودہ دور میں اردو زبان – جواب

یہ سب ایک تحریر”موجودہ دور میں اردو زبان“ کے جواب میں لکھا ہے۔ لگتا ہے لکھاری کو کچھ باتوں کا علم نہیں تھا جبھی وہ کئی جگہوں پر غلطی کر گئے اور ساتھ ساتھ اردو کمپیوٹنگ کی تاریخ میں کافی کچھ چھوڑ گئے۔ تحریر میں کئی باتیں ایسی ہیں جو میرے خیال میں تھوڑی وضاحت طلب ہیں۔ خیر جتنا کچھ میرے علم میں ہے اس کے مطابق جواب اور وضاحت کر دیتا ہوں←  مزید پڑھیے
جون 15, 2011 - ایم بلال ایم
110 تبصر ے

پاک اردو انسٹالر

Pak Urdu Installer اردو کی انسٹالیشن کو مزید آسان بلکہ بہت ہی آسان بنانے کے لئے ”پاک اردو انسٹالر“ تیار کیا ہے۔ ”پاک اردو انسٹالر“ بغیر ونڈوز کی سی ڈی کے تینوں کام خودبخود کر دیتا ہے یعنی اردو ایکٹیو، اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور اردو کے چند ضروری فونٹس انسٹال کر دیتا ہے۔ ”پاک اردو انسٹالر“ انسٹال کرنے کے بعد آپ کے کمپیوٹر میں اردو کی مکمل سپورٹ شامل ہو جائے گی۔ جس سے کسی بھی جگہ اردو بہتر انداز میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ بالکل آسانی سے اردو لکھی بھی جا سکتی ہے۔ کمپیوٹر پر کسی بھی جگہ جہاں دوسری کوئی زبان لکھی جاتی ہے وہاں پر اردو بھی لکھی جا سکتی ہے۔ حتیٰ کہ ای میل، چیٹ اور کسی فائل یا فولڈر کا نام وغیرہ بھی اردو میں لکھ سکتے ہیں»»»←  مزید پڑھیے