محفوظات برائے ”فانیٹک“ ٹیگ
جون 15, 2011 - ایم بلال ایم
110 تبصر ے

پاک اردو انسٹالر

Pak Urdu Installer اردو کی انسٹالیشن کو مزید آسان بلکہ بہت ہی آسان بنانے کے لئے ”پاک اردو انسٹالر“ تیار کیا ہے۔ ”پاک اردو انسٹالر“ بغیر ونڈوز کی سی ڈی کے تینوں کام خودبخود کر دیتا ہے یعنی اردو ایکٹیو، اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور اردو کے چند ضروری فونٹس انسٹال کر دیتا ہے۔ ”پاک اردو انسٹالر“ انسٹال کرنے کے بعد آپ کے کمپیوٹر میں اردو کی مکمل سپورٹ شامل ہو جائے گی۔ جس سے کسی بھی جگہ اردو بہتر انداز میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ بالکل آسانی سے اردو لکھی بھی جا سکتی ہے۔ کمپیوٹر پر کسی بھی جگہ جہاں دوسری کوئی زبان لکھی جاتی ہے وہاں پر اردو بھی لکھی جا سکتی ہے۔ حتیٰ کہ ای میل، چیٹ اور کسی فائل یا فولڈر کا نام وغیرہ بھی اردو میں لکھ سکتے ہیں»»»←  مزید پڑھیے
دسمبر 28, 2008 - ایم بلال ایم
78 تبصر ے

ونڈوز ایکس پی (XP) میں اردو کی تنصیب (Installation)

ونڈوز ایکس پی (Windows XP) میں اردو لکھنے کے لئے سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ ”پاک اردو انسٹالر“ ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کرلیں۔ جس سے ونڈوز ایکس پی میں اردو لکھنے اور پڑھنے کی مکمل سہولت دستیاب ہو جائے گی۔ ”پاک اردو انسٹالر“ آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں ”پاک اردو انسٹالر“ کے بغیر ونڈوز ایکس پی میں اردو انسٹال کرنے کا طریقہ دیکھتے ہیں تاکہ اگر کوئی انسٹالر کے بغیر اردو انسٹال کرنا چاہے یا پھر کم انٹرنیٹ سپیڈ ہونے کی وجہ سے ”پاک اردو انسٹالر“ ڈاؤن لوڈ کرنے میں مسئلہ ہو تو پھربھی وہ آسانی سے اردو انسٹال کر سکے»»»←  مزید پڑھیے
دسمبر 28, 2008 - ایم بلال ایم
14 تبصر ے

اردو کلیدی تختہ (Urdu Keyboard Layout)

کلیدی تختہ (Keyboard) کی تمام کنجیوں یعنی Keys پر حروف ایک خاص ترتیب سے لکھے ہوتے ہیں۔ اس خاص ترتیب کو کی بورڈ لے آؤٹ (Keyboard Layout) کہا جاتا ہے۔ جس میں یہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ فلاں کنجی دبانے سے کونسا حرف لکھا جائے گا اور فلاں دبانے سے کونسا←  مزید پڑھیے