محفوظات برائے ”روشنی“ ٹیگ
اپریل 6, 2016 - ایم بلال ایم
16 تبصر ے

فوٹوگرافی میں ایکسپوژر – شٹر، اپرچر اور آئی ایس او

Exposure in Photography Shutter Aperture and ISO جاندار کی آنکھ ہو یا پھر کیمرے کی، دونوں ایک طرح ہی کام کرتی ہیں۔ جس طرح آنکھ کی پتلی پھیل یا سکڑ کر روشنی کی شدت کو قابو کرتے ہوئے پردۂ چشم پر عکس بناتی ہے، بالکل ایسے ہی کیمرے میں اپرچر کو بڑا یا چھوٹا کر کے مناسب عکس بنایا جاتا ہے۔ اپرچر کے ساتھ ساتھ شٹر اور آئی ایس او سے بھی روشنی کی شدت یعنی ایکسپوژر کنٹرول کیا جاتا ہے۔ فوٹوگرافر بننے کے لئے ان چیزوں کی سمجھ بہت ضروری ہے۔ کیمرہ سیکھنے، اچھی فوٹوگرافی کرنے اور نئے لوگوں کی آسانی کے لئے اس تحریر میں←  مزید پڑھیے
جنوری 20, 2014 - ایم بلال ایم
11 تبصر ے

میرے مرنے کے بعد

After My Death سبھی نہیں مگر اکثریت مرنا بھی نہیں چاہتی اور یہ بھی سوچتی ہے کہ ہمارے مرنے کے بعد کیا ہو گا؟ اگر کوئی سوچتا ہے کہ اس کے مرنے کے ساتھ دنیا رک جائے گی یا دنیا کو کوئی فرق پڑے گا تو یقین کریں ایسا کچھ نہیں ہو گا۔ اس دنیا کو کسی کے مرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ یہاں ہر لمحے انسان پیدا ہو رہا ہے اور مر بھی رہا ہے۔ یہ دنیا یونہی روز اول سے چل رہی ہے اور قیامت تک چلتی رہے گی۔ البتہ میرے مرنے کے بعد←  مزید پڑھیے
مارچ 26, 2013 - ایم بلال ایم
61 تبصر ے

انٹرنیٹ سے پیسے کمائیں

Earn Money Online کیا گھر بیٹھے انٹرنیٹ سے پیسے کمائے جا سکتے ہیں؟ جی بالکل کمائے جا سکتے ہیں اور بہت لوگ کما بھی رہے ہیں۔ یہاں تک کہ سوشل نیٹ ورک سے بھی پیسے کمائے جا سکتے ہیں۔ فیس بک تو اس وقت سونے کی چڑیا ہے۔ اس تحریر میں آن لائن پیسے کمانے کا سارا کچاچٹھا کھولتے ہیں کہ کس کس طرح پیسے کمائے جا سکتے ہیں اور کہاں کہاں فراڈ ہو رہا ہے۔←  مزید پڑھیے
مارچ 14, 2013 - ایم بلال ایم
17 تبصر ے

جلنے والے کا منہ کالا

Jealous is always defame کیا آپ نے کبھی محنتی انسان کو اپنی لگن میں کام کرتے اور حاسد کو جلتے دیکھا ہے؟ محنتی لوگ ہیرے اور حسد کرنے والے کوئلے کی مانند ہیں۔ دنیا کا یہی دستور ہے کہ ہیرا سر کا تاج بنتا ہے اور کوئلہ بھٹی میں جلتا ہے۔ حاسد جل جل کر راکھ تو بن جاتا ہے مگر ہیرا کبھی نہیں بن پاتا۔ کوئلے کی طرح جلنے سے بہتر ہے کہ محنت کر کے ہیرا بنو۔←  مزید پڑھیے
فروری 19, 2013 - ایم بلال ایم
15 تبصر ے

بلاگستان کی کہکشاں کے چاند ستارے

Moon Stars of Urdu Blogosphere اردو بلاگستان میں کوئی سورج کی طرح دھکتے ہوئے چڑھتے ہیں اور کوئی چاند بن کر چمکتے ہیں۔ سورج اور چاند کی وجہ سے ستارے نظر انداز کر دیئے جاتے ہیں۔ لوگوں کو چاند کی خواہش ہے مگر مجھے ستارے پسند ہیں۔ قاری زمین کی مانند ہے۔ بے شک سورج، چاند اور ستارے خوبصورت لگتے ہیں مگر یہ سبھی زمین کے محتاج ہیں۔ اگر زمین نہ ہو تو ان کی کوئی وقعت نہیں۔←  مزید پڑھیے