تازہ تحاریر
تازہ تبصرے
-
- عابد وسیم» اردو کلیدی تختہ بنانا
- م بلال م» میرے بارے میں
- م بلال م» اردو بلاگوں کے تھوڑے قارئین کی وجوہات
- م بلال م» ویب سائیٹ وائرس ختم کرنے کا طریقہ
- قاری غلام محی الدین» میرے بارے میں
- قاری غلام محی الدین» میرے بارے میں
- فرحت کیانی» اردو بلاگوں کے تھوڑے قارئین کی وجوہات
- زاہد» ویب سائیٹ وائرس ختم کرنے کا طریقہ
- عمر» متفرق سوالات اور تبصرے
- م بلال م» متفرق سوالات اور تبصرے
- م بلال م» متفرق سوالات اور تبصرے
- عمر» متفرق سوالات اور تبصرے
- عمر» متفرق سوالات اور تبصرے
- محمد اقبال مغل» پاکستان بلاگ ایوارڈ - شام سویرے ہون ووٹاں ای ووٹاں
- محمد فاروق» اردو فارمیٹر - شامل پلگ ان - اردو انگریزی بلاگنگ ایک سات…
ٹیگز
-
انگریزی computer اردو اور بلاگ urdu keyboard layout keyboard layout نظام اردو لکھنا language فونیٹک کمپیوٹر لکھنا معاشرہ انٹرنیٹ urdu phonetic keyboard اردو کیبورڈ سیٹنگ اردو بلاگنگ keyboard setting فانٹ internet urdu فونیٹک اردو کیبورڈ ورڈپریس education urdu installation read english write زبان کیبورڈ فانٹس wordpress اردو کیبورڈ system یونیکوڈ اردو بلاگنگ اردو فونیٹک کی بورڈ wordpress blog layout islam اردو بلاگ اردو انسٹالیشن لے آؤٹ صوتی pak urdu installer قوم phonetic urdu keyboard society install ورڈ پریس ورڈ پریس بلاگ fonetic کی بورڈ لے آؤٹ unicode urdu and blog اردو بلاگ بنانا urdu keyboard pakistan in urdu installation urdu blog کی بورڈ keyboard رسم الخط fonts urdu bloging اردو کیبورڈ لے آؤٹ nation پاکستان phonetic
محفوظات
فیس بک
Technology blogs
Blogs Directory
Blog Directory
Add blog to our directory.
Add Your Blog Blog Site 

Blogs Blog Tools Allie Marie































بلال بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ۔۔۔
میں نے بلاگر پر اپنا بلاگ بنالیا ہے، کیوں کہ میں اس میں پوسٹ کے علاوہ دیگر جگہوں پر بھی اردو میں لکھ سکتا ہوں، واقعی آج تک میں نے بہت کچھ تو نہیں کیا لیکن کچھ کم بھی نہیں کیا اور اس میں آپکا اور جہانزیب بھائی کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ میں آپ کا تہہِ دل سے شکر گزار ہوں۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
برائے مہربانی میرے پرانے پوسٹس میں جہاں آر ایس ایس فیڈ ورڈ پریس کی ہے اور ختم کردیجئے گا۔ شکریہ
جہاں پناہ! ہمارے بلاگ پر ضرور تشریف لائیں۔ اس کو ابتدائی شکل میں نے دیدی ہے۔ اور ایک خوبصورت سا سانچہ (میرے نزدیک( بھی بنایا ہے۔ ابھی کل کی بات ہے کہ میں نے آپ سے بلاگنگ کی بیسکس کے بارے میں پوچھا تھا۔ یہیں کہیں پرانے پوسٹس میں اب بھی وہ تحریر موجود ہوگی۔ لیکن آج اللہ کے فضل سے میں نے معدودے چند تحریریں بھی لکھ ماری ہیں۔ یہ سب آپ کی بدولت۔۔۔! مابدولت ہم آپ کے شکر گذار ہیں۔
والسلام
بلال بھائی میں آپ سے ایک بات پوچھنا چاہ رہا ہوں ۔ اور وہ یہ ہے کہ ہم جب بھی ورڈ پریس کی کسی انگریزی تھیم کو اردوانے کی کوشش کرتے ہیں تو باقی کی تمام فائلز تو آسانی سے کنورٹ ہوجاتی ہیں لیکن بھائی مجھے فٹر فائل میں تھوڑا پرابلم آرہا ہے وہ یہ کہ اس فائل میں وہ جاوا اسکرپٹ کا استعمال کرتے ہیں ۔ جس کی مجھے بالکل سمجھ بوجھ نہیں ہے تو بھائی آپ سے گزارش ہے اس کا کوئی توڑ بتائیں ۔
شکریہ
عطاء رفیع کے تبصرہ کا جواب
آپ کا بلاگ دیکھا۔ ماشاءاللہ کافی اچھا بنا لیا ہے۔ میں امید کرتا ہوں آپ پابندی سے بلاگنگ کرتے رہیں گے۔
عدنان بھائی اب کسی کمپیوٹر کی زبان میں تبدیلی کرنے کے لئے یہ تو ضروری ہے کہ آپ کو اس زبان کی تھوڑی بہت سمجھ ضرور ہو۔ رہی بات جاوا سکرپٹ کی تو میرے خیال میں کوئی بھی تھیم اردواتے ہوئے جاوا سکرپٹ میں تبدیلی کی کوئی ضرورت پیش نہیں آتی۔ اس جاوا سکرپٹ کو ویسے کا ویسا رہنے دو باقی جس جگہ کوئی انگریزی لفظ کی اردو کرنی ہے وہ کر لو۔ رہی بات توڑ کی تو فی الحال میرے ذہن میں ایسی کوئی بات نہیں آ رہی۔ اگر آپ مسئلہ لکھیں تو پھر اس کا کوئی توڑ سوچا جا سکتا ہے۔
آپ کا بہت شکریہ۔۔۔
ایک مرتبہ اور زحمت قبول فرمائیں۔ میں نے بلاگر کا جو سانچہ اتارا ہے، اس کو اردوا کرچکا ہوں۔ لیکن ایک تبدیلی لاگو نہیں ہورہی۔ دائیں سے بائیں والی۔ میں نے اسٹارٹ سائیڈ اور اینڈ سائیڈ کی سمتیں بدل چکا ہوں۔ لیکن بے سود۔۔۔ تحریر ہنوز بائیں سے دائیں آرہی ہے۔ کیا کروں؟ :hypnotized:
ایک اور بات۔۔۔! مجھے لکھائی کی اونچائی (ہائیٹ(کتنی رکھنی چاہئے کہ لائنیں صاف پڑھی جائیں۔ اور ہاں میں آپ کے بلاگ میں کلوز بریکٹ کی جگہ اوپن بریکٹ آتا ہے۔ جیسا کہ آپ لفظ “ہائیٹ” میں دیکھ سکتے ہیں۔ میں نے بہت کوشش کی لیکن ۔۔۔ :shame:
اس معاملے میں، میں معذرت چاہوں گا کیونکہ بلاگر ڈاٹ کام کے بارے میں میں اتنا ہی جانتا ہوں جتنا بتا چکا ہوں یعنی چند معلوماتی لنک کا ہی جانتا ہوں۔ اس کے علاوہ خود کبھی استعمال نہیں کیا۔ بلاگر ڈاٹ کام کے معاملے میں اگر آپ اردو محفل یا جہانزیب اشرف صاحب سے رابطہ کر لیں تو ہو سکتا ہے وہ آپ کی بہتر مدد کر سکیں۔
رہی بات بریکٹس کی تو یہاں ابھی اردو ویب پیڈ کا پرانا ورژن استعمال ہو رہا ہے۔ جس میں یہ بگ موجود تھا۔ نبیل صاحب نے نئے ورژن میں کافی تبدیلیاں کی ہیں اور یہ بگ بھی ختم کر دیا ہے۔ کوشش کرتا ہوں کہ میں بھی نیا ورژن شامل کر دوں۔
آپ کی بہت مہربانی ہوگی اگر آپ اس کمنٹس باکس بنانے کا طریقہ بتادیں کے کس طرح بنتا ہے ورڈ پریس پر بھی اور عام پیج جو ہم ڈریم ویور سے بناتے ہیں۔ اس کے نیچے جو ریڈیو بٹن ،اورکی بورڈ کیسے آتا ہے؟
مجھے تین مہینے سے زیادہ ہوگیا ہے لیکن مجھے اس کا مکمل طریقہ کہیں نہیں مل رہا اللہ آپ کو بہت بہت جزائے خیر دے اگر آپ مجھے اس کا مکمل ٹیوٹوریل دے دیں
اسلام علیکم و رحمت اللہ
عرض خدمت یہ کہ الحمد للہ آپ کے ذریعہ اردو لکھنے بہت سی آسانیاں پایا۔ جزاک اللہ
بہت سے دوستوں کو میں نے اس کی طرف توجہ دلائی
شکریہ
فقط
والسلام