مئی 9, 2014 - ایم بلال ایم
16 تبصر ے

گوگل کے پاکستانی نقشہ ساز

گوگل میپس/ارتھ کے اتنے جدید ہونے کے پیچھے رضاکار نقشہ سازوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے کیونکہ زیادہ تر تصاویر، سڑکوں اور مختلف مقامات کی نشاندہی صارفین ہی کر رہے ہیں۔ گوگل کے نقشے بنانے (نقشہ نویسی) میں جہاں دیگر دنیا کے لوگوں نے حصہ لیا وہیں پر پاکستانی بھی پیچھے نہ رہے۔ کئی رضاکاروں نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ صرف پاکستان کے حوالے سے بھی دیکھا جائے تو ان رضاکاروں کی تعداد کافی زیادہ ہے اور چند ایک ایسے ہیں جنہوں نے بلامعاوضہ اتنا زیادہ کام کیا کہ گوگل نے انہیں میپ میکر کے سب سے بڑے عہدے ایڈووکیٹ (وکیل) پر فائز کیا۔

فی الحال پاکستانی رضاکاروں میں سے جن کو ایڈووکیٹ کا عہدہ ملا ان میں ضلع گوجرانوالہ کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے ویب ڈویلپر جبران رفیق، لاہور کے عمر شیخ اور انٹرنیٹ مارکیٹنگ کے ماہر عثمان لطیف اور ڈسکہ کے سافٹ ویئر ڈویلپر فراز احمد شامل ہیں۔ ان میں سے تین لوگ تو وطن سے باہر ہوتے ہیں جبکہ عثمان لطیف پاکستان میں موجود واحد ایڈووکیٹ ہیں اور یہی چیز انہیں دوسروں سے ممتاز کرتی ہے۔ ان کے علاوہ ایک پاکستانی عبدالرحمن، جو ہیں تو گوگل کے سعودی ایڈووکیٹ مگر پاکستانی نقشہ سازی میں خاصہ کام کر رہے ہیں۔

ان سب کے ساتھ ساتھ”ریجنل ایکسپرٹ ریویور“ کے عہدے پر فائز اور دیگر نقشہ سازوں کی ایک لمبی فہرست ہے۔ ان نقشہ ساز (میپ میکر) رضاکاروں کی بدولت ہی آج گوگل ارتھ اور گوگل میپس اس مقام پر پہنچے ہیں کہ ہمیں دنیا کے چپے چپے کی تفصیلی معلومات گھر بیٹھے مل جاتی ہے۔ گوگل کے پاکستانی نقشہ سازوں نے پاکستان کے نقشے بنانے میں اتنی محنت کی ہے کہ 2010ء میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج نے کام کرتے ہوئے گوگل ارتھ/میپس کو استعمال کیا اور پاکستانی نقشہ ساز رضاکاروں کی محنت کو سراہتے ہوئے باقاعدہ پریس ریلیز جاری کی۔ اس کے علاوہ پاکستانی نقشہ ساز دنیا میں منفرد مقام رکھتے ہیں بلکہ 2009ء میں انہوں نے پوری دنیا میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ پاکستان میں گوگل کے ”کنٹری کنسلٹنٹ“ بدر خوشنود ہیں، جو کہ گوگل کے حوالے سے تمام سرگرمیوں میں اپنے لوگوں سے رابطے میں رہتے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست 16 تبصرے برائے تحریر ”گوگل کے پاکستانی نقشہ ساز

  1. لاجواب کام کیا ہے نقشہ سازوں نے۔
    پاکستان میں ایسا ہنر بھرا پڑا ہے لیکن کوئی رہنمائی کرنے والا نہیں۔ مشہور زمانہ گوگل کے ہی صرف اتنے پراڈکٹ و پروگرام ہیں کہ بندہ ان کے ساتھ منسلک رہ کربیش بہا فائدہ اٹھا سکتا ہے اور کئی پروگرام تو سرے سے ہی مفت ہیں۔
    گوگل نے کئی ترقیاتی کاموں کے لئیے باقاعدہ فنڈ مخصوص کئیے ہیں
    جیسے گوگل بزنس گروپ اور گوگل ڈویلپر گروپ۔
    نجانے مجھ جیسے عام لوگوں کی پہنچ سے پھر بھی کیوں دور ہیں سب چیزیں۔ کہیں گوگل پاکستان میں آکر بھی پاکستانی رنگ میں تو نہیں رنگا جارہا جہاں صرف “نوازنے” والی پالیسی پر کام کیا جاتا ہے۔
    بلال صاحب آپ ہی کُچھ کھوج لگائیں اسطرح کے اور پروگرامز کی تاکہ مجھ جیسے بندے بھی کوئی مفید مشغلہ ڈھونڈ سکیں

  2. بلال بھائی آپ نے بہت اچھا کیا کہ ان دوستوں کے حوالے سے لکھا۔ عموما یہ باتیں کم لوگوں کو ہی معلوم ہوتی ہے۔حالانکہ حقیقت یہی ہے کہ واقعی گوگل نقشہ سازی بڑی زبردست ہے۔

    لیکن کہیں موقع ملے تو یہ بھی بتا دیا جائے کہ یہ نقشہ سازی ہوئی کیسے،مطلب اسکا طریقہ کار کیا تھا ۔تاکہ تھوڑی بہت یہ معلومات بھی ساتھیوں کو مل جائے۔

  3. بھائی بلال : سلام علیکم رحمۃ اللہ و برکاتِ ۔ سب سے پہلے تو آپ کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں، کہ گوگل کے بارے میں اتنی مفید معلومات پہنچاتے ہیں۔ اسکے بعد اس پاکستا نی نوجوانوں کی ٹیم کو جو اپنی انتھک محنت اور کوشش سے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کر رہے ہیں، گوگل ارتھ، گوگل میپ ، دونوں بہت مفید سائیڈز ہیں۔ جن سے روزانہ لاکھون لوگ فائیدہ اٹھاتے ہیں۔
    میری طرف سے اپ سب کے لئے دعائیں۔ اللہ پاک آپ سب کے علم میں اضافہ فرمائے، اور صحت تندرستی عطاء فرمائے۔ آمین

  4. بہت اعلیٰ۔ بلال بھائی آپ نے راکھ میں چھپے ہیرے ہمارے سامنے پیش کردیئے ہیں۔ گوگل کی سہولیات سے تو پوری دنیا مستفید ہوتی ہے مگر یہ کوئی نہیں جانتا کہ ان کے پیچھے انتھک محنت کرنے والے کون ہیں۔ گوگل کا بھی شکریہ جنہوں نے ان قابل لوگوں کی محنت کو سراہا اور اُن کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔ پاکستان کو آپ لوگوں پر فخر ہے۔

  5. نقشہ نویسوں نے بہت نمایاں کام سر انجام دیا ہے اور آپ نے یہ پوسٹ لکھ کر یہ معلومات ہم تک پہنچا کر بہت اعلٰی کام کیا ۔ اللہ بھلا کرے۔

  6. تمام رضاکار قابل ستائش ہیں، بہت ہی عمدہ اور مفید کام ہے۔ ایک بات البتہ میں کہنا چاہوں گا کہ گوگل میپ کا ایک مسلہ یہ ہے کہ اس کا ڈیٹا گوگل کی ملکیت بن جاتا ہے تو اگر کوئ آپ کی رضا کارانہ محنت کو گوگل کے علاوہ استعمال کرنا چاہے تو نہیں کر پائے گا۔ اس لیے ہمیں اوپن سٹریٹ میپ پروجیکٹ میں بھی شمولیت کی ضرورت ہے تاکہ کوئ بھی اوپن سورس پروجیکٹ نقشہ کی سہولیت دے سکے۔

  7. اسلام علیکم رحمۃ اللہ و برکاتِ
    میں بھی میپ پر پوانٹس میں نقشہ سازی کر چکا ھوں۔ لیکن مجھے اس کی قرر کا آج پپہ چلا۔ مجھے اور پاکستان کو ان لوگوں پر فخر ہے۔

  8. گوگل کے توسط سے لاکھوں لوگ دنیا میں مستفید ہو رہے ہیں اورگوگل ہر خاص و عام شخص کی دسترس میں ہے اور آپ ان خاص دوستوں میں ہیں جو گوگل کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹس فراہم کر رہے ہیں جو کہ مجھ جیسے ناواقف کے لیئے انتہائی ضروری ہے۔ اللہ آپ کی عمر دراز فرمائے آمین

  9. السلامُ علیکم
    بے شک نہائت ہی معلوماتی تحریر پڑھنے کو ملی آج سے قبل میں‌اس بارے میں‌بالکل بھی نہیں‌جانتا تھا کہ یہ نقشے وغیرہ گوگل خود بناتا ہے یا کہیں‌سے حاصل کرتا ہے ۔
    جیو پاکستانی ستارو تمھاری نشاندھی سے ہم منزلیں پاتے ہیں۔

  10. مفید معلومات تھیں ۔ اندازہ نہیں تھا کہ اس کام پاکستانی نوجوان بھی شامل ہیں‌۔ ویری گڈ

Leave a Reply to SarwatAJ جواب منسوخ کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *