تازہ تحاریر
تازہ تبصرے
-
- عابد وسیم» اردو کلیدی تختہ بنانا
- م بلال م» میرے بارے میں
- م بلال م» اردو بلاگوں کے تھوڑے قارئین کی وجوہات
- م بلال م» ویب سائیٹ وائرس ختم کرنے کا طریقہ
- قاری غلام محی الدین» میرے بارے میں
- قاری غلام محی الدین» میرے بارے میں
- فرحت کیانی» اردو بلاگوں کے تھوڑے قارئین کی وجوہات
- زاہد» ویب سائیٹ وائرس ختم کرنے کا طریقہ
- عمر» متفرق سوالات اور تبصرے
- م بلال م» متفرق سوالات اور تبصرے
- م بلال م» متفرق سوالات اور تبصرے
- عمر» متفرق سوالات اور تبصرے
- عمر» متفرق سوالات اور تبصرے
- محمد اقبال مغل» پاکستان بلاگ ایوارڈ - شام سویرے ہون ووٹاں ای ووٹاں
- محمد فاروق» اردو فارمیٹر - شامل پلگ ان - اردو انگریزی بلاگنگ ایک سات…
ٹیگز
-
islam اردو انسٹالیشن install انٹرنیٹ keyboard setting urdu installation یونیکوڈ معاشرہ کی بورڈ لے آؤٹ اردو بلاگنگ اردو system urdu blog unicode write keyboard phonetic urdu keyboard فانٹس اردو فونیٹک کی بورڈ urdu keyboard layout فانٹ language layout انگریزی اردو لکھنا فونیٹک اردو کیبورڈ fonts اردو بلاگ کیبورڈ لکھنا اردو بلاگنگ پاکستان installation نظام pakistan wordpress blog society قوم keyboard layout read education computer fonetic ورڈ پریس بلاگ زبان کی بورڈ فونیٹک ورڈپریس internet urdu and blog urdu urdu bloging english کیبورڈ سیٹنگ لے آؤٹ کمپیوٹر اردو اور بلاگ اردو بلاگ بنانا pak urdu installer in urdu ورڈ پریس اردو کیبورڈ لے آؤٹ اردو کیبورڈ urdu phonetic keyboard nation صوتی wordpress phonetic urdu keyboard رسم الخط
محفوظات
فیس بک
Technology blogs
Blogs Directory
Blog Directory
Add blog to our directory.
Add Your Blog Blog Site 

Blogs Blog Tools Allie Marie































تمام دوست ایک بات نوٹ فرما لیں کہ تبصرہ اور ووٹ دونوں ہی ”پاکستان بلاگ ایوارڈ“ والوں کی ویب سائیٹ پر کرنے ہیں۔ یہاں بھی تبصرے کریں لیکن ان تبصروں کا ووٹنگ پر کوئی اثر نہیں ہو گا، جبکہ ”پاکستان بلاگ ایوارڈ“ والوں کی ویب سائیٹ پر کیا ہوا تبصرہ اور ووٹ ہی وہ قبول کریں گے۔
ووٹ تو دے دیا بلال بھائی لیکن آپ نے اپنے بلاگ کو شامل کرنے میں بہت دیر کر دی ہے اگر جلدی کروادیتے تو زیادہ ووٹ حاصل کر لیتے۔ووٹ کا نمبر 2 ہے
ووٹ کا شکریہ۔ بس جناب دیر واقعی ہو گئی ہے لیکن جب ایک بلال دوسرے بلال کے ساتھ ہے تو پھر فکر کاہے کی؟ آپ دوستوں کا تعاون رہا تو یہ دیر بھی دیر نہیں رہے گی۔
آپ کو اور کتنے ووٹ دیئے جائیں :laughloud:
چلیں ایک اور دیا جاتا ہے
بس جناب؟؟؟ ہمیں تو امید تھی شام سویرے ووٹاں ای ووٹاں ملیں گی۔۔۔ ویسے ایک بھی کافی تھا۔ اصلی ووٹ ہونگے تو ہمیں بھی پتہ چلے گا کہ ہم کتنے پانی میں ہیں۔
یا مرشدی!
مئیکا ووٹ یہیں ہتھی وصول کر لے۔ کیونکہ تیرے کو پتا ہے میں واں نئیں جاناں۔ :shame:
یا فیر اگر تقریب تقسیم انعامات میں کوئی چائے پاپے ملنے کے امکانات ہوں تو سابقہ رائے سے رجوع ممکن ہے۔ :coffee:
یا چمی والی سرکار!
ہتھیں وصول نئیں ہو سکدا۔ ادھر جانا تو پڑے گا۔ ویسے گاڑیوں کا انتظام ہے۔ بس ایک کلک کرو تو آپ پولنگ سٹیشن پہنچ جاؤ گے اور ووٹ کے بعد گھر بھی چھوڑ دیں گے۔ رہی بات چائے پاپے کی تو سرکار یہ سب شغل ہی تو ہے ورنہ ہماری گاڑی کو ایسے ایندھن کی ضرورت نہیں۔
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا حال ہے۔ بلال بھائی بہت دنوں سے علیک سلاک نہیں۔۔۔خیر دیر آئے درست آئے۔۔۔۔۔
لیجیے ایک ووٹ میرا بھی۔۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام!
اللہ کا بڑا کرم ہے، آپ سنائیں۔ بس جناب مصروفیت ہی کچھ ایسی رہی کہ کیا بتائیں۔ ویسے اب کافی علیک سلیک رہے گی۔
ووٹ کا شکریہ۔
تمام دوست ایک بات نوٹ فرما لیں کہ تبصرہ اور ووٹ ”پاکستان بلاگ ایوارڈ“ والوں کی ویب سائیٹ پر کرنا ہے۔ یہاں بھی تبصرے کریں لیکن ان تبصروں کا ووٹنگ پر کوئی اثر نہیں ہو گا، جبکہ ”پاکستان بلاگ ایوارڈ“ والوں کی ویب سائیٹ پر کیا ہوا تبصرہ اور ووٹ ہی وہ قبول کریں گے۔
لیجئے بھائی ۔۔۔ میں بھی ووٹ کاسٹ کر آیا ہوں۔ :pray:
شکریہ علی عامر بھائی۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ
میری جانب سے بھی ووٹ اور تبصرہ کیا جاچکا ہے
وعلیکم السلام!
اگر یونہی آپ دوست احباب حوصلہ افزائی کرتے رہے تو امید ہے بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔
شکر ہے آپ میرے کٹگری میں موجود نہیں
ارے گھبرایئے نہیں
میں اپنا بلاگ واپس لے لیتی گر شامل بھائی یا آپ میں سے کوئی میرے مقابل ہوتا پر شکر ہے ایسا نہ ہوا میرا ووٹ آپ کے لئے ہی ہے
بس جی ہم دو چار مسکین لوگ علیحدہ زمرہ میں ہیں۔ ورنہ کی آپ کی ایوارڈ کیٹگری میں ہوتے تو لینے کے دینے پڑ جاتے۔ یہ تو آپ کا بڑا پن ہے کہ آپ مجھے اس قابل سمجھ رہی ہیں۔ ویسے اگر میں اس کیٹگری میں ہوتا پھر بھی بلاگ واپس نہیں لینا چاہئے کیونکہ ہمارا مقصد ایوارڈ نہیں بلکہ اردو کی آواز مزید لوگوں تک پہنچانا ہے۔
فارم فل کرتے وقت میں نے تفصیلات مین لکھ ڈالا تھاایوارڈ کی نامزدگیوں مین میں جیتی بھی تو ایوارڈ کے لئے کال نہیں کیجئے گا کیوں کہ نام اور نمبر غلط ہیں بس بلاگ ہی اصلی ہے
یعنی بلاگ اصلی اور لکھنے والے نقلی۔۔۔ خیر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لکھنے والا کون ہے بلکہ دیکھنا تو یہ چاہئے کہ لکھا کیا ہے۔
السلام علیکم
بلال بھائی، دوستوں کو ای میل کے ذریعے بھی اطلاع دے دیں۔ ہوسکتا ہے کوئی روزانہ وزٹ کرنے والا نہ ہو۔
وعلیکم السلام
مشورہ تو آپ کا بڑا زبردست ہے۔ چلیں اس بارے میں کچھ کرتے ہیں۔
السلام علیکم
بلال صاحب کیا حال ہے جناب ووٹ تو کر دیا ہے لیکن رزلٹ کا کیا بنے گا ۔یہ الیکشن ہے یا سلیکشن ؟ اگر تو الیکشن ہوئے تو پہلا نمر پکا ہے اور سلیکشن ہوئے تو کیا ہو گا برائے مہربانی اس سوال کا جواب عنائت فرما دیں۔ شکریہ
وعلیکم السلام
اللہ کا بڑا کرم ہے۔ آپ سنائیں؟
جناب نتائج کا جو بنے گا دیکھا جائے گا۔ الیکشن ہے یا سلیکشن، اس کا فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے۔ مختلف مکاتب فکر کی طرف سے مختلف رائے آ رہی ہیں۔ خیر جو بھی ہو ہمارا مقصد تو کسی نہ کسی بہانے اردو کی ترویج ہے۔ آپ فکر نہ کریں ان شاء اللہ سب اچھا ہو گا۔
دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
السلام علیکم
جناب بلال صاحب لے جی ہم تو آپ ہی کو ووٹ دینگے۔
وعلیکم السلام
آپ کا بہت بہت شکریہ جناب۔
بھائی میں نے بھی ووٹ کاسٹ کر دیا
وسیم بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ۔
بہت اچھی سائٹ ہے
شکریہ۔
ہر کسی کے مقدر میں کہاں رہنما ہونا ۔۔۔۔کوئی کوئی نکل آتا ہے جاں دینے کو
ہم اردو بلاگر کسی سے کم نہیں۔ پاکستان زندہ باد :flower: :flower: :flower: :flower: :flower: :love:
اجی ہم رہنما کہاں۔ بس تھوڑا بہت جو سکتا ہے وہ کر دیتا ہوں۔
تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں۔
لو جی تسی دسیا ایہہ نہیں بندہ تواڈے حق وچ بیٹھ ایہہ جاندا ایہہ :huggs:
لو جی کر لو گل۔۔۔ اساں تے بڑا رولا رپا پایا سی، لگدا تسان تیان نئیں دتا۔ انج بیٹھن دی کوئی لوڑ نئیں، اسی وکھری وکھری کیٹیگری وچ آں۔
جیتے گا بھائی جیتے گا ۔۔۔۔۔بلال بھائی جیتے گا۔
چلو ایک ووٹ ہم بھی دئے دیں گے۔
یہ ہوئی نا بات۔ اب لگا نعرہ، تو اب مچے گا شور۔۔۔ :rotfl:
آپ کا بہت بہت شکریہ۔
ابھی تک تو آپ کا بلاگ اپنے زمرے میںاؤل پوزیشن پر ہیے۔ اللہ آپ کو کامیابی و کامرانی نصیب فرمائے ۔ :pray: آمین۔
ابھی تک ہیں تو پہلی پوزیشن پر لیکن کل کا کیا پتہ۔ ویسے ابھی اہم مرحلہ باقی ہے جس میں جج صاحبان بلاگ دیکھیں گے اور پھر فیصلہ کریں گے۔ خیر یونہی آپ دوستوں کی دعائیں ساتھ رہیں تو ان شاء اللہ جیت جائیں گے۔
اسلام علیکم بلال بھائی
اللہ تعالی آپ کو ہر قدم ہر لمحہ کامیابیاں عطا فرمائے آپ جیسے مخلص بھائیوں کی کامیابی ہی ہماری کامیابی ہے ہماری دلی دُعائیں آپ کے ساتھ ہیں آپ کی معمولی سے معمولی خوشی بھی ہمارے لئے انتہائی خوشی ہے۔
دیا گیا لنک کھل نہیں پا رہا کلک کرنے پر زرد رنگ کے حلقے میں 1 لکھا ہوا آتا ہے اور بس۔۔۔۔۔
نیک تمناؤں کے ساتھ دُعا گو :wave: :clap:
وعلیکم السلام
آپ کا بہت بہت شکریہ۔۔۔ ویسے آپ نے بلاگ ایوارڈ والی ویب سائیٹ پر اظہارِ محبت میں تبصرہ کیا ہے، میں آپ کے جذبات کی قدر کرتا ہوں لیکن یہ نہ ہو بلاگ ایوارڈ والے اس تبصرے کا غلط مطلب لے جائیں کہ کہیں میں نے آپ کو جعلی ووٹ دینے کا کہا تھا اور آپ سے دیا نہیں گیا، جبکہ میں نے دوستوں کو جعلی ووٹ سے سختی سے منع کیا ہوا ہے۔ کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ جو ایوارڈ ملے اس میں ملاوٹ ہو یا کسی کو یہ تاثر ملے کہ اردو والوں نے بے ایمانی کی ہے۔ خیر کوئی بات نہیں۔ آپ دوستوں کے جو بھی الفاظ ہوں ہمیں بس آپ کا خلوص چاہئے یہ بلاگ ایوارڈ تو بس تھوڑی بہت رونق شونق کے لئے ہے۔
ایک دفعہ پھر آپ کا بہت بہت شکریہ۔۔۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
السلام علیکم بھائی پیارے بھائی سچے تے کھرے بھائی:
مجھے خشک اورسڑیل تحریوں سے نفرت ہے زندگی زندہ دلی کا نام ہے مردہ دل کیا خاک جیا کرتے ہیں بس ویسے ہی تفریح طبع کے لئے کچھ جملے سرزد ہو گئے جن کا نیت اور حقیقت سے کوئی تعلق نہیں معزرت خواہ ہوں ویسے بھی کمپیوٹر انکل ہم جیسے شرارتی بابوں پر کڑی نظر جمائے ہوئے ہیں ہمارا ہر حملہ بڑی مہارت سے ہمارے منہ پر مار دیتے ہیں اور ہم کو ہر بارکمپیوٹر سے منہ کی کھانی پڑ رہی ہے اور ہم اپنا سا منہ لے کر منہ چھپانے کواپنا ہی گریبان تلاش کر رہے ہیں ویسے کیا منہ کا ذایقہ بدلنے کا بھی حق نہیں ،ہمارا منہ اور مسور کی دال یقین کریں ہمیشہ اپنی حرکتوں کی وجہ سے ہمیں منہ کی کھانی پڑی ،چلو یوں ہی سہی۔ (جعلی )ووٹر بدنام ہوئے۔۔۔بلال بھائی تیرے لئے۔
بلال بھائی ہماری ان بےجان انگلیوں میں آپ نے ہی جان ڈالی ہے کہ ہمیں آپ نے لکھنا سکھا دیا۔فکر نہ کریں جو دھاندلی کرے گا منہ کی کھائے گا۔اللہ حافظ
محترم ۔۔ سلام مسنون
میں نے بھی اپنا ووٹ آپ کے لئے دے دیا ہے ۔ اگر آپ کو اس سے کچھ نفع ہو جائے تو میری خوش نصیبی ہوگی ۔
ہاں ۔۔۔ کمینٹ ٹائیپ کرنے پر کوئی مسئلہ آ رہا تھا۔۔۔۔ 2-3 دفعہ کوشش کی مگر ناکام رہ گیا ۔ ۔ ۔
والسلام ۔ ۔
وعلیکم السلام
آپ کا بہت بہت شکریہ۔ باقی دیر کہاں ہوئی ہے جناب۔ آپ نے بڑے وقت پر ووٹ ڈالا ہے۔ ویسے مجھے تو آپ کا تبصرہ وہاں نظر آ رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
اور ہاں ۔ ۔ ۔ دیری کے لئے معذرت ۔ ۔ ۔
السلام علیکم ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ تمام تعریفیں اللہ تعالی کے لیے ہے۔ مگر فرمایا گیا ہے جو بندوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا وہ اللہ کا بھی شکر ادا نہیں کرتا۔اس لیے ہم اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمارے درمیان آپ کو اور آپ جیسے بہت سے دوستوں کو رکھا۔ گو کہ میں نے ابھی تک اس بلاک کو تفصیل سے نہیں دیکھا ہے اپنی ضرورت کی چیز تلاش کر کے کام چلا لیتا ہوں پھر کئی کوئی راستہ نظر نہیں آتا ہے تو اس بلاک پر آ کر آپ دوستوں کے تحریروں اور مشوروں سے اپنی مشکل آسان کر لیتا ہوں۔ مستقبل میں ارادہ ہے تفصیلی وزٹ کا۔ اگر زندگی رہی۔ دعاوں کا طلب گار۔۔۔محمد عالمگیر
جی پیارے بھائی میں نے توووٹ ڈال دیااگے اپ کی قسمت کہ جیت کس کی ہوتی ہے۔ اردوکے لیے اپ کی بہت اچھی کاوش ہے۔
آپ کا بہت بہت شکریہ۔ ویسے ہماری جیت ہو چکی ہے کیونکہ آپ دوست احباب نے جس محبت اور خلوص سے ووٹ اور تبصرے کیے ہیں، ہمارے لئے یہی سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔ اس کے بعد کسی ایوارڈ کی ضرورت باقی نہیں رہی۔
بلال صاحب !
سلام ! میں نے آپ کا ووٹنگ کا پیج آج دیکھا ہے معافی چاہتا ہوں ووٹ تو نہیں دے سکا لیکن افسوس ہو رہا ہے کہ کیوں ووٹ نہیں دیا ۔آپکا بلاگ واقعی قابل ستائش ہے۔ اور حقیقت میں بلاگ کہنے کے قابل ہے۔اللہ رب العزت آپ کو ترقی کی بلندیاں عطا فرمائے۔ آمین
وعلیکم السلام!
محترم کوئی بات نہیں اگر آپ ووٹ نہیں دے سکے۔ ویسے بھی آپ کا میری کاوش کو پسند کرنا ہی میرے لئے سب سے بڑا ووٹ ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
اسلام علیکم ۔
بھائی جان میں نے آج آپ کا پیج دیکھا ووٹ نہ دے سکنے کی وجہ سے افسوس ہے ۔آپ کا بلاگ کے بارے میں اردو مضمون پڑھ کر مجھے بہت فائدہ ہوا ہے۔مجھے کچھ بھی نہیں آتا تھا اور میں نے بلاگ بنا لیا۔شکریہ
وعلیکم السلام
بھائی جان ووٹ نہ دے سکنے میں افسوس والی کوئی بات نہیں کیونکہ آپ لوگوں کی نیک تمنائیں ہی میرے لئے سب سے بڑا ووٹ اور اعزاز ہے۔
میری یہ کاوش پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ
بلال بھائی، کافی عرصہ سے نیٹ کو تفصیل سے ٹائم نہیںدے پایا۔ اس لیے کچھ پتا نہیں ہے۔
ووٹنگ کا کیا رزلٹ رہا، ہمارا ووٹ کسی کام بھی آیا؟ یا بس ردی میں ہی گیا؟
وعلیکم السلام
جناب یوں تو بلاگ ایوارڈ والوں نے ہمیں ایوارڈ کے قابل نہیں سمجھا، لیکن آپ کے ووٹ اور تبصرے ردی میں نہیں گئے، کیونکہ آپ احباب نے بلاگ ایوارڈ والوں کی ویب سائیٹ پر میرے لئے جیسے تبصرے کیے تھے، ایسے تبصرے شاید ہی کسی اور کو نصیب ہوئے ہوں گے۔ آپ سب کی طرف سے میری حوصلہ افزائی اور نیک تمنائیں ہی میرے لئے سب بڑا اعزاز ہے۔ اس لئے آپ کے ووٹ اور تبصروں نے مجھے بہت حوصلہ دیا ہے اور ان شاء اللہ آپ سب کے تعاون سے یہ کارواں یونہی چلتا رہے گا۔
ووٹ کا طریقہ کار درست نہیں رہا
1 ہی شخص کئی بار ووٹ ڈال سکتا ہے یہ ٹھیک نہیں ہے
آپ کی بات درست ہے لیکن ووٹ کے مطابق ایوارڈ نہیں دیا گیا بلکہ کوئی اور ہی پالیسی اپنائی گئی ہے، اب یہ پالیسی کیا ہے اس کا تو مجھے بھی علم نہیں ہو سکا۔ ویسے ان کی پالیسی سمجھنے کے لئے یہ کچھ لنک کافی فائدہ دے سکتے ہیں۔
http://247online.tv/247onlinetv/urdu-2/out-of-bounds/pakistan-blog-awards-2011-karachi-lahore-islamabad/
http://propakistani.pk/urdu/2012/01/05/pakistan-blog-awards-the-concerns-and-the-future/
پھر بھی مجھے تو عجیب لگا 1000 سے 1500 ووٹ بھی لیئے تھے لوگوں نے مذاق کی بھی حد ہوتی ہے
اسلام علیکم و رحمتہ اللہ
عرصہ دراز کے بعد بافراغت کمپیوٹر کی رفاقت حاصل ہوئی ۔ جہاں بہت سی نئی معلومات کی آگہی کے ساتھ بلاگ ایوارڈ کے انجام کار کی بھی خبر ملی،بلال بھائی میرا خیال تو یہ ہے کہ جب آپ نے قومی زبان کی خدمت کے عظیم کارنامہ سر انجام دینے کا عزم کیا تھا تو آپ کے تکمیل مقاصد میں دُور دُور تک بھی کسی انعام و اکرام یا ایوارڈ کا حصول آپ کی منزل نہ تھی۔اور آپ اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے میدان میں آگئے اور چھا گئے اور آپ کے جذبہ اور خلوص کی کامیابی نے جس طرح ہمارے دلوں میں جگہ بنائی ہے میں سمجھتا ہوں کہ یہ بھی کسی عظیم ایوارڈ سے کم نہیں۔یہ پیار محبت بھی ایوارڈ ہوتا ہے۔ (اور آج کل ویسے بھی قومی ایوارڈوں کی مٹی پلید ہو رہی ہے ایوارڈ نہ ہوئے ریورڈیاں ہو گئیں ساجھے ماجھے گامے سب ریورڈیوں سے نوازے جارہے ہیں) پیار محبت خلوص کا ایوارڈ ہر کسی کو نہیں ملتا۔
بلال بھائی اگر کسی بھی مقابلے میں نامزد ہوں گے ہمارا ووٹ بلال بھائی کے لئے ہو گا
بلال بھائی اگر کسی وزارت کے لئے نامزد ہوں گے ہمارا ووٹ بلال بھا ئی کے لئے ہو گا
بلال بھائی اگر کسی صدارت کے لئے نامزد ہوں گے ہمارا ووٹ بلال بھائی کے لئے ہو گا
کیوں آخر کیوں؟؟؟
بلال بھائی مخلص انسان ہیں
بلال بھائی لالچی نہیں ہیں
بلال بھائی حسد نہیں کرتے
بلال بھائی ہر وقت بلا امتیاز ہر کسی کی مدد کے لئے تیار رہتے ہیں
اور سب سے بڑھ کر بلال بھائی میں ایک پھلوں سے لدے درخت کی طرح عاجزی ہے
تندی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اُڑانے کے لئے
واسلام آپ سب کا ممنون
محمد اقبال مغل (مدینہ منورہ)