پاک اردو انسٹالر
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ونڈوز میں اردو پڑھنے اور لکھنے کی سہولت پہلے سے موجود ہوتی ہے۔ ونڈوز ایکس پی (XP) میں اردو بہتر انداز میں پڑھنے اور لکھنے کے لئے تین کام یعنی اردو ایکٹیو (Active)، اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور اردو فونٹس انسٹال کرنے پڑتے ہیں جبکہ ونڈوز وسٹا (Vista) اور ونڈوز سیون (7) میں دو کام یعنی اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور اردو فونٹس انسٹال کرنے پڑتے ہیں۔ یہ بالکل چھوٹے چھوٹے اور آسان مراحل ہوتے ہیں جو کہ ایک عام کمپیوٹر استعمال کرنے والا بھی نہایت آسانی سے کر سکتا ہے۔ ونڈوز ایکس پی میں اردو ایکٹیو کرنے کے لئے ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی کی ضرورت پڑتی ہے۔ اردو کی انسٹالیشن کو مزید آسان بلکہ بہت ہی آسان بنانے کے لئے ”پاک اردو انسٹالر“ تیار کیا ہے۔
فائل سائز MB 14.51
”پاک اردو انسٹالر“ بغیر ونڈوز کی سی ڈی کے تینوں کام خودبخود کر دیتا ہے یعنی اردو ایکٹیو، اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور اردو کے چند ضروری فونٹس انسٹال کر دیتا ہے۔ عام طور پر اردو ویب سائیٹس اور دیگر جگہوں پر استعمال ہونے والے اردو کے تین فونٹس ”پاک اردو انسٹالر“ میں شامل کیے گئے ہیں۔ جن میں خوبصورت فونٹ ”جمیل نوری نستعلیق“، کرلپ کا فونٹ ”اردو ویب نسخ“ اور بی بی سی اردو کا فونٹ”اردو نسخ ایشیاء ٹائیپ“ شامل ہیں۔
”پاک اردو انسٹالر“ انسٹال کرنے کے بعد آپ کے کمپیوٹر میں اردو کی مکمل سپورٹ شامل ہو جائے گی۔ جس سے کسی بھی جگہ اردو بہتر انداز میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ بالکل آسانی سے اردو لکھی بھی جا سکتی ہے۔ کمپیوٹر پر کسی بھی جگہ جہاں دوسری کوئی زبان لکھی جاتی ہے وہاں پر اردو بھی لکھی جا سکتی ہے۔ حتیٰ کہ ای میل، چیٹ اور کسی فائل یا فولڈر کا نام وغیرہ بھی اردو میں لکھ سکتے ہیں۔ ”پاک اردو انسٹالر“ انسٹال ہونے اور کمپیوٹر ری سٹارٹ کرنے کے بعد Taskbar پر Language bar نظر آنا شروع ہو جاتی ہے۔ جیسا کہ نیچے والی تصاویر میں نظر آرہی ہے۔
”پاک اردو انسٹالر“ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں
فائل سائز MB 14.51
جس سافٹ ویئر میں اردو لکھنی ہو وہاں پر بائیں طرف کا Alt+Shift دبائیں تو آپ کا کمپیوٹر اس سافٹ ویئر میں اردو موڈ میں ہو جائے گا یعنی جب بھی کوئی Key دبائیں گے تو اردو لکھی جائے گی۔ اسی طرح کسی سافٹ ویئر کا موڈ انگلش میں تبدیل کرنے کے لئے دوبارہ بائیں طرف کا Alt+Shift دبائیں۔ جس سے دوبارہ انگلش موڈ ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ لینگوئج بار پر کلک کر کے بھی موڈ تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اگر کسی سافٹ ویئر میں دیکھنا ہو کہ کمپیوٹر اس سافٹ ویئر میں کس موڈ پر ہے تو ٹاسک بار پر موجود لینگوئج بار دیکھیں۔ اگر لینگوئج بار میں ”UR“ لکھا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ اردو موڈ پر ہے اور اسی طرح اگر ”EN“ لکھا ہو تو انگلش موڈ پر ہے۔
یاد رہے ایک وقت میں دو یا زیادہ زبانیں بھی شامل کی جا سکتی ہیں۔ دو سے زیادہ زبانیں ہونے کی صورت میں جب بائیں طرف کا Alt+Shift دبائیں گے تو موڈ ایک زبان سے دوسری اور پھر دبانے سے دوسری سے تیسری اور اسی طرح موڈ آخری زبان تک جائے گا اور پھر دبانے سے واپس پہلی پر آجائے گا۔
ایسا انسٹالر بنانا میری کافی پرانی خواہش تھی جو کہ وقت کے ساتھ ساتھ دم توڑ چکی تھی۔ کچھ دن پہلے ابو شامل صاحب کی تحریر نے اس کام کو کرنے کی تحریک دی اور اللہ کے فضل سے میں ”پاک اردو انسٹالر“ بنانے میں کامیاب ہو گیا۔ پاک اردو انسٹالر بنانے کی کامیابی پر سب سے پہلے اللہ تعالیٰ اور پھر اردو محفل، نبیل نقوی صاحب اور ابو شامل صاحب کا شکر گزار ہوں کیونکہ یہ کام صرف اور صرف انہیں کے تعاون اور حوصلہ افزائی ممکن ہو سکا۔
اپڈیٹ نمبر 1 (18 جون 2011ء) :- اب ونڈوز کے تینوں ورژن یعنی ایکس پی، وسٹا اور سیون کے لئے ایک ہی ”پاک اردو انسٹالر“ کام کرے گا۔ یعنی اب ہر ونڈوز کے لئے علیحدہ علیحدہ انسٹالر کی بجائے ایک ہی انسٹالر ڈاؤن لوڈ کریں اور پھر جس ونڈوز پر چاہیں انسٹال کریں۔ مزید تفصیل یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
اپڈیٹ نمبر 2 (29 جون 2011ء) :- 64Bit ونڈوز پر اردو انسٹال کرنے کی سہولت بھی ”پاک اردو انسٹالر“ میں شامل کر دی گئی ہے۔ یعنی اب چاہے ونڈوز ایکس پی، وسٹا یا سیون 32Bit ہو یا 64Bit سب کے لئے ایک ہی ”پاک اردو انسٹالر“ کام کرے گا۔
81 تبصرے برائے تحریر ”پاک اردو انسٹالر“
تبصرہ تحریر کریں
آپ ”بیاضِ بلال“ کے قاری ہیں اور مجھے بہت عزیز ہیں، لیکن خیال رہے یہ ”پاک اردو انسٹالر“ والا صفحہ ہے اور اس صفحہ پر صرف اسی موضوع کے مطابق بات کی جائے گی۔ موضوع سے ہٹ کر سوال پوچھنے یا تبصرہ کرنے کی تفصیل یہاں ملاحظہ فرمائیں۔ برائے مہربانی ابھی یہاں جو بھی لکھیں موضوع کے مطابق ہی لکھیں۔ شکریہ۔« پچھلی تحریر بلاگ اور ویب سائیٹ کی پالیسی































شیئر کریں
ای میل
فیس بک
ٹویٹر
گوگل بز
ٹیکنوراٹی
ڈگ
ڈیلیشیئس





![Validate my RSS feed [Valid RSS]](http://www.mbilalm.com/blog/wp-content/themes/paksign/images/valid-rss-rogers.png)






اچھی معلومات ہے اردو کو انسٹال کرنے کے لئے
سبحان اللہ اور جزاک اللہ۔ میں نے دونوں ڈاؤنلوڈ کر لیے ہیں اور ابھی چیک کرتا ہوں۔ ویسے مجھے پورا یقین ہے کہ آپ نے ان انسٹالرز کو ٹیسٹنگ کے تمام مراحل سے گزارا ہوگا۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ اردو کی ترویج کے لیے آپ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
زبردست، میں نے ونڈوز ایکس پی والا انسٹالر استعمال کرکے دیکھا ہے اور یہ ٹھیک کام کر رہا ہے۔
شکریہ بلال بھائی ۔ ۔ ۔ڈانلوڈ کیا ہے ۔ ۔ انسٹال کرکے دیکھتا ہوں ۔۔ :heart: :heart:
بلال آپ ماشاءاللہ اتنا اچھا لکھ لیتے ہیں آئی ٹی پر۔ آپ گلوبل سائنس میںکیوںنہیںلکھتے؟ امید ہے آپ نے میری کل والی پوسٹ پڑھی ہوگی گلوبل سائنس کے سلسلے میں۔ انھیںاچھے اردو لکھاریوںکی ضرورت ہے۔ آپ نے نیٹ پر بہت سی مددگار پوسٹیںبھی لکھ رکھی ہیں۔ انھی کو اگر گلوبل سائنس میںشائع کروا دیںتو کچھ(چاہے کتنی ہی معمولی کیوںنہ ہو) آمدن بھی ہوجائے گی اور اردو کا بھلا بھی ہوجائے گا۔ امید ہے آپ کی تحاریر گلوبل سائنس میں پڑھنے کو ملیںگی۔ گلوبل سائنس کا رابطے کا صفحہ نیچے دے رہا ہوں۔
http://www.globalscience.com.pk/contact-us.html
وسلام
پِنگ بیک :- پاک اردو انسٹالر | Tea Break
بہت بہت دلی مبارک ہو :heart: ۔
ماشاءاللہ بہت خوب اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطا فرمائے آمین
جزاک اللہ
:clap:
بھائی ڈانلوڈ نہیں ہو رہا۔۔
السلام علیکم
اللہ کریم سے دعا ہے کہ آپ کو بہت سی آسانیاں عطا فرمائے اور دوسروں کے لئے اسی طرح آسانیاں فراہم کرنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین
والسلام
یہ کام کی چیز آئی، ماشا اللہ اور جزاک اللہ :dance: :dance: :dance:
اردو کیلئے آپ کی گرانقدر کاوش پرمیں آپ کو بہت بہت مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ :clap: :clap: :clap:
سلام جناب اآپ کا بہت بہت شکریہ بہت کام کی چیز ہے اللہ آپ کو اس کا اجر دےگا آمین
بہت خوب، زبردست کام کیا ہے۔ جزاک اللہ۔۔۔
پاک اردو انسٹالر کے لیے بہت شکریہ بلال!
اگر آپ جیسے افراد اسی خلوص کے ساتھ محنت کرتے رہے تو ان شاء اللہ اردو کو بہت فائدہ حاصل ہوگا۔
میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
بہت خوب جناب محمد بلال بھائی، میں نے ابھی اسے داؤن لوڈ کیا ہے اور ابھی انسٹال بھی کرلیا، کیا کمال کی چیز تیار کی ہے، میرے خیال سے تو اردو دان کمپوٹر کی دنیا میں ایک انقلابی قدم ہے، اللہ آپ کو اس نیک کام کا اجر دے اور آپ کے درجات بلند کرے، آپ کےلئے دعا گو
السلا م علیکم۔
بھا ئی یہ بتا ہیں کو اردو جو انسٹال ہو گی اس کی بد ولت کیا ہم فیس بک وغیرہ میں نو ری نستعلیق لکھ سکتے ہیں۔؟
چھا گئے ہو برادر۔ بہت عمدہ ۔ ایسی ہی کسی چیز کی ضرورت تھی۔
:clap: :clap: :clap:
:clap: :clap:
:clap:
بہت بہت شکریہ جناب۔
سچ پوچھیں تو ابو شامل کی تحریر پڑھ کر آپکا ہی خیال آیا تھا اور یہ تحریر متوقع تھی
کچھ میں نے بھی لکھ کر رکھا ہے، انشااللہ جلد ہی پوسٹ کرونگا۔
السلام علیکم
محترم بلال بھائی
جزاک اللہ خیراء
اردو زبان کوآپ پر فخر ہے
بھائی ڈانلوڈ نہیں ہو رہا۔۔
زندہ باد بھائی جان
میرے پاس ایک نیٹ بک ہے۔جسس میں سی ڈی رام نہیں ہوتا۔
اس میں بھی اب میں اردو لکھنے کے قابل ہو جاوں گا
بہت بہت شکریہ :clap: :clap: :clap:
بلال بھائی۔ آپ جب یہ سافٹ ویئر بنا رہے تھے تو ہو سکتا ہے اآپ کے ذہن میں وہ لوگ نا ہوںجن کے کمپیوٹر پانچ یا چھ ہزار روپے میں خرید کیئے ہوئے ہوتے ہیں اور سی ڈی ڈرائیورز تو دکان سے گھر آتے آتے ہی خراب ہو چکے ہوتے ہیں۔ یہ سافٹ ویئر اُن لوگوں کیلئے ایک بہت بڑی نعمت ثابت ہوگا۔
میں ایک صاحب کو مشورہ دے بیٹھا کہ اردو انسٹال کر دیتا ہوں اور پھر ٹیم ویور کے ذریعہ اور ٹیلیفوںسے اوور سیز کال کر کے جس طرح یہ معرکہ سر ہوا وہ ایک پوری داستان ہے۔ اللہ آپکو جزائے خیر دے اور اس سافٹ ویئر کو استعمال کرنے والوںکو اسکا مثبت استعمال کرنے کی توفیق و ہدایت دے ۔ آمین یا رب
بہت خوب۔ بھیا شکریہ اور کامیابی پر مبارکباد
محترم السلام علیکم
آپ نے میری مشکل آسان کردی. اللہ آپ کو جزا خیر عطا کرے.
بہت خوب بلال بھائی۔ :worship:
کیا میں یہ ڈاؤنلوڈ ربط اپنے بلاگ پہ دےسکتا ہوں۔۔؟
اللہ آپ کو اس کا اجر دے۔ آمین
جناب آپ سے گزارش ہے کہ آپ Inpage 3 professional 3.11کو بھی اپنی ویب سائٹ پر دیں۔
جو کہ مکمل طور پر کام کرتا ہو۔
محمد بلال کے تبصرہ کا جواب
نورمحمد کے تبصرہ کا جواب
عامر شہزاد کے تبصرہ کا جواب
خرم ابن شبیر کے تبصرہ کا جواب
عبدالقدوس کے تبصرہ کا جواب
ملک بلال کے تبصرہ کا جواب
فرحان دانش کے تبصرہ کا جواب
شاہ محمد کے تبصرہ کا جواب
وقاراعظم کے تبصرہ کا جواب
محمداسد کے تبصرہ کا جواب
ظہیر اشرف کے تبصرہ کا جواب
نایاب کے تبصرہ کا جواب
عادل بھیا کے تبصرہ کا جواب
ظفر اعظم کے تبصرہ کا جواب
السلام علیکم!
تمام دوستوں کا میری یہ کاوش پسند کرنے اور میری حوصلہ افزائی کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو مکمل صحت، لمبی عمر اور بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
ہو سکے تو اسی طرح دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
والسلام
سب سے پہلے تو اس طرف آپ نے ہی توجہ دلائی تھی اس کے لئے بہت بہت شکریہ۔ باقی چیک کر کے ضرور بتائیے گا کہ کیسا رہا۔ ویسے میں نے اپنی طرف سے تو تقریبا ہر قسم کی ٹیسٹنگ کی ہے لیکن پھر بھی کوئی پتہ نہیں ہوتا کہ کہیں کوئی کمی رہ گئی ہو۔
نبیل بھائی بہت شکریہ کہ آپ نے اپنے قیمتی وقت میں سے وقت نکال کر اسے چیک کیا اور پھر فیڈ بیک دیا۔
پہلے تو ”یہ چیز“ پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔ ویسے ڈفر بھائی کیا اس سے پہلے میں نے کوئی کام کی چیز نہیں بنائی؟ :rotfl: :rotfl: :rotfl:
افتخار راجہ بھائی پسند کرنے بہت شکریہ اور خاص طور پر فیڈ بیک یعنی چیک کر کے بتانے کا اور بھی زیادہ شکریہ۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
بس جی کیا بتائیں کہ جب ابو شامل بھائی نے پوسٹ کی تو کتنی شرمندگی ہوئی کہ اتنا اہم کام ابھی تک نہیں ہو سکا۔ سوچا چلو کوئی دوسرا کر ہی دے گا اور پھر خیال آیا کہ کوئی دوسرا کیوں؟ میں کیوں نہیں تو پھر اس کام کو کرنے لگ گیا اور اللہ کے فضل سے کامیابی ہوئی۔
آپ کے مزید قیمتی مشوروں کا اور جو آپ نے لکھا ہے اس کا انتظار رہے گا۔۔۔
آپ کا بہت شکریہ۔ چلیں اسی بہانے کسی کی مشکل تو آسان ہوئی اور میں بھی کسی کے کام آ سکا۔
محمد سلیم بھائی بالکل ایسی تو کوئی بات ذہن میں نہیں تھی۔ ویسے ہم بھی جب اس طرح کے مشورے دیتے ہیں تو کچھ ایسی ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور یہاں تو ایس ایم ایس پر بھی کئی دفعہ سمجھانا پڑ جاتا ہے۔ خیر اب کافی مشکل آسان ہو گئی ہے۔ بے شک اللہ ہی آسانیاں پیدا فرمانے والا ہے۔
جی میں نے آپ کی وہ پوسٹ پڑھی تھی۔ پہلے تو کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن اب آپ کی حوصلہ افزائی سے حوصلہ ہوا ہے اور میں پہلی فرصت میں گلوبل سائنس والوں سے رابطہ کرتا ہوں۔ پھر دیکھئے وہ کیا کہتے ہیں۔
پسند کرنے کا شکریہ۔ محترم آپ جہاں چاہیں اس کا ڈاؤن لوڈ ربط دیں۔ ویسے ڈاؤن لوڈ ربط دینے کے لئے کسی اجازت کی ضرورت نہیں۔ بس ایک مہربانی کیجئے گا کہ جو ڈاؤن لوڈ ربط میں نے اس پوسٹ میںدیا ہوا ہے یعنی اپنی ویب سائیٹ کے ڈاؤن لوڈ سنٹر کا آپ بھی وہی دیں تاکہ میں کل کو انسٹالر میںکوئی تبدیلی کرتا ہوں یا جہاں سے ڈاؤن لوڈ ہو رہا ہے اس ربط میںکوئی تبدیلی کرتا ہوں تو آپ کو یا آپ کے بلاگ سے ڈاؤن لوڈ کرنے والوں کو کوئی مسئلہ نہ ہو کیونکہ میں اپنی ویب سائیٹ کے ڈاؤن لوڈ ربط میں تبدیلی نہیں کروں گا اور یہ ربط مستقل ہی رہے گا۔
محترم ڈاؤن لوڈ والے صفحہ پر ایک کی بجائے دو جگہوں کے لنک ہیں اگر ایک سے نہیں ہو رہا تو دوسرے سے کوشش کریں۔ امید ہے آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اگر پھر بھی کوئی مسئلہ ہو تو بتائیے گا۔
وعلیکم السلام
محترم اس سے اردو ہر جگہ پر لکھی جا سکے گی۔
رہی بات فیس بک پر نوری نستعلیق تو محترم کسی بھی ویب سائیٹ پر پڑھنے اور لکھنے کے لئے فونٹ کا انتخاب وہ ویب سائیٹ بنانے والے کرتے ہیں۔ فی الحال فیس بک والوں نے اردو فونٹ نوری نستعلیق کی سہولت نہیں دی ہوئی لیکن اگر وہ دے دیں تو پھر آپ نوری نستعلیق میں بھی لکھ سکیں گے۔
پسند کرنے کا بہت شکریہ۔
محترم انپیج قیمتا دستیاب ہے۔ اس لئے میں کیسے اس کو اپنی ویب سائیٹ پر دے سکتا ہوں؟ میرے مطابق تو اس طرح اسے ویب سائیٹ پر دینا جرم ہے۔
السلام علیکم بلال بھائی
بہت شکریہ اس نایاب پیشکش کے لئے
میں نے ابھی ابھی میرے برادر کے کمپیوٹرپر اس کو ڈاؤنلوڈ کیا اور سیٹ ااپ مارا ہے ۔ الحمد للہ اردو تو لکھ سکتا ہوں
مگرایک مسئلہ ہے کہ ابھی جو میں اردو ادھر ٹا ئپ کر رہاہوں تو پیچ میں space key اگر دباتا ہوں تو اسپیس نہیں آتا ؟؟؟
میرا بلاگ ۔۔۔ http://noon-meem.blogspot.com/ پہلے اس کمپیوٹر میں بالکل خراب دکھائی دیتا تھا مگر اب بہت بہترین دکھائی دے رہا ہے ۔۔۔۔
مگر آپ کے بلاگ کا فونٹ بگڑ گیا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ پتہ نہیں کیا مسئلہ ہے
پھر ایک بار بہت بہت مبارک ہو !!!!
والسلام : نورمحمدابن بشیر
عرض ہے کہ اس صفحہ کو تصوری اردو یا انگریزی صورت میں بھی ضرور دیں۔ یا اگر جاوا سکریپٹ میں ممکن ہو تو یونی کورڈ سپورٹ چیک کر کے لازما تصوری اردو یا انگریزی صورت میں دیکھائیں۔
جناب م بلال م
السلام علیکم ور حمۃ اللہ و برکاتہ
آپ نے اردو زبان کی انٹر نیٹ میں ترویج کیلئے جو کوشش کی ہے ، تو واقعی اسکی داد نہ دینا انصاف نہیں ہوگا۔
مجھے خود یہ تکلیف معلوم ہے کہ کس طرح مشکل سےمیں اپنے سسٹم میں اردو انسٹال کرتا تھا ۔دوسری بات یہ کہ میرے اکثر دوست بڑے التجائی انداز سے مجھے اردو سیٹینگ کا کہتے لیکن جب میں انکو وہ طریقہ بتانے لگتا تو درمیان میں وہ بھاگ جاتے۔
واقعی آپ نے اردو بلاگرز پر ایک بڑا احسان کیا ہے۔ میں دعاء کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپکو اس کوشش کی جزائے خیر دے اور اپکی اس کاوش کو اپنے دربار میں قبول فرما کر بلاگرز کو مثبت انداز میں استعمال کرنے کی تو فیق بخشے۔
پچھلے دنوں بھی ایک دفتر میں مجھے کہا گیا کہ سسٹم میں اگر اردو انسٹال کرو ،لیکن میں ناکام رہا لیکن ابھی آپکا یہ لنک میں انکو ای میل کرونگا تاکہ انکا مسئلہ حل ہوجائے۔
میری طرف سے گرم گرم چإے کی پیالی پیش ہے :coffee: :coffee: :cake: :cake: ۔ہی ہی