اپریل 12, 2011
2 تبصر ے

ورڈ پریس بلاگ کے یوزر اور ان کے اختیارات

جب کسی ورڈپریس بلاگ کو ایک وقت میں ایک سے زیادہ بندے کنٹرول کر رہے ہوں تو ایسی صورت میں ہر ایک کے لئے ایڈمن پینل میں داخل ہونے اور بلاگ کو کنٹرول کرنے لئے علیحدہ علیحدہ اکاؤنٹ بنا دیا جاتا ہے۔بلاگ کے ایڈمن پینل کے لئے چند ایک قسم کے یوزر بنائے جا سکتے ہیں۔ ہر یوزر کے اپنے اپنے اختیارات ہوتے ہیں۔ یاد رہے ایک وقت میں ایک قسم کے ایک سے زیادہ یوزر بھی ہو سکتے ہیں۔ تمام قسم کے اختیارات رکھنے والے یوزرز کی تفصیل درج ذیل ہے۔ اس کے علاوہ آخر میں ایک ٹیبل بھی بنا دیا گیا ہے۔ جس سے مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ فلاں قسم کے یوزر کو کیا کیا اختیارات حاصل ہیں۔←  مزید پڑھیے
اپریل 11, 2011
5 تبصر ے

ورڈپریس پلگ ان انسٹال کرنا اور چلانا

بلاگ پر عام استعمال ہونے والے فنکشن تو تھیم بناتے ہوئے ہی شامل کر دیئے جاتے ہیں لیکن کچھ فنکشن ایسے ہوتے ہیں جو ہر کسی کو اپنی ضرورت کے مطابق چاہئے ہوتے ہیں۔ ایسے فنکشن کا کوڈ علیحدہ سے لکھ دیا جاتا ہے اور پھر جسے جو فنکشن چاہئے ہوتا ہے وہ اس فنکشن کو اپنے بلاگ پر انسٹال کر لیتا ہے۔ ان علیحدہ سے ملنے والے فنکشن کو پلگ ان (Plugin) کہا جاتا ہے۔ پلگ ان سافٹ ویئر/ویب سائیٹ کے اصل کوڈ کے ساتھ مل کر اپنا مطلوبہ کام سرانجام دیتے ہیں۔ ہر پلگ ان کسی خاص کام کے لئے ہوتا ہے۔ جیسے میرے بلاگ پر تبصروں کا جواب دینے کے لئے ، سمائل اور چند ایک دیگر کام ”پلگ ان“ کے ذریعے ہی ہو رہے ہیں۔ یوں تو ورڈپریس انسٹال ہونے کے ساتھ چند ایک پلگ ان بھی انسٹال ہوجاتے ہے لیکن اس طریقہ میں ہم اپنی مرضی کا پلگ ان انسٹال کرنا اور پھراسے بلاگ پر چلانا سیکھیں گے۔ جس جگہ -> کا نشان ہو گا اس سے مراد یہ ہے کہ یہ کوئی ٹِپ یا ٹرِک ہے جس سے آپ کو آسانی ہو گی۔ یاد رہے ایک وقت میں ایک سے زیادہ پلگ ان بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔←  مزید پڑھیے
اپریل 10, 2011
7 تبصر ے

ورڈپریس بلاگ اور تھیم کوڈ میں تبدیلی کرنا

ورڈپریس تھیم انسٹال کرنا، بلاگ پر لگانا اور تبدیل کرنا تو پہلے لکھ چکا ہوں۔ جو آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ اس تحریر میں کسی تھیم کے کوڈ میں تبدیلی کرنے اور بلاگ پر تھیم سے متعلقہ چند ایک تبدیلیوں کے بارے میں لکھ رہا ہوں۔ عام طور پر بلاگ کے ایڈمن پینل میں Appearance کی ذیلی فہرست میں Themes، Widgets، Menus اور Editor کے لنک ہوتے ہیں۔ Themes کا لنک تو تھیم انسٹال اور تبدیل وغیرہ کرنے کے لئے ہوتا ہے جس کی تفصیل یہاں دیکھ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ سب سے آخری لنک Editor تھیم کے کوڈ میں تبدیلی کے لئے ہوتا ہے۔ باقی دو لنک تب اپنا پورا کام سرانجام دیتے ہیں جب تھیم بناتے ہوئے ان کی سہولت تھیم میں رکھی گئی ہو۔ اس کے علاوہ تھیم بناتے ہوئے اگر ان جیسی مزید کئی ایک چیزوں کی سہولت رکھی گئی ہو تو وہ بھی Appearance کی ذیلی فہرست میں نظر آنا شروع ہو جاتی ہیں۔ اب ان چیزوں کی تھوری بہت تفصیل درج ذیل ہے۔←  مزید پڑھیے
اپریل 9, 2011
5 تبصر ے

ورڈپریس تھیم انسٹال کرنا اور لگانا

بلاگ کی ظاہری شکل و صورت کو تھیم کہا جاتا ہے۔ تھیم ایک طرح سے بلاگ کا لباس ہوتا ہے۔ آسان الفاظ میں یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ بلاگ کی ظاہری شکل و صورت کو اپنی مرضی کا کرنے کے لئے تھیم کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ورڈپریس سی ایم ایس کے ذریعے بلاگ بنانے کے بعد پہلا مرحلہ اپنی مرضی کا تھیم انسٹال کرنا اور پھر اسے بلاگ پر لگانا ہوتا ہے۔ یوں تو ورڈپریس انسٹال ہونے کے ساتھ ایک تھیم بھی انسٹال ہوجاتا ہے اور خود بخود لگ جاتا ہے لیکن اس طریقہ میں ہم اپنی مرضی کا تھیم انسٹال کرنا اور پھر لگانا سیکھیں گے۔ جس جگہ -> کا نشان ہو گا اس سے مراد یہ ہے کہ یہ کوئی ٹِپ یا ٹرِک ہے جس سے آپ کو آسانی ہو گی۔ یاد رہے ورڈپریس ڈاٹ کام پر بلاگ بنانے کی صورت میں خود سے تھیم انسٹال نہیں کیا جا سکتا بلکہ ورڈپریس ڈاٹ کام کی طرف سے پہلے سے انسٹال شدہ تھیمز میں سے ہی کوئی تھیم بلاگ پر لگایا جا سکتا ہے۔ یہ تحریر ذاتی ہوسٹنگ پر ”ورڈپریس سی ایم ایس“ کے ذریعے بلاگ بنانے والوں کے لئے ہے۔←  مزید پڑھیے
اپریل 8, 2011
تبصرہ کریں

ورڈپریس بلاگ – بیک اپ، ریسٹور اور منتقلی (Import and Export)

جس طرح کمپیوٹر کا بیک اپ بنایا جاتا ہے تاکہ کسی خرابی کی صورت میں مواد محفوظ رہے اور پھر خرابی درست کر کے بیک اپ کو ریسٹور کر لیا جائے۔ ایسے ہی وقتاً فوقتاً ویب سائیٹ کا بیک اپ بھی بنایا جاتا ہے تاکہ کسی خرابی کی صورت میں ریسٹور کیا جا سکے اور مواد ضائع نہ ہو۔ اس کے علاوہ ویب سائیٹ کا مواد ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے بیک اپ بناتے ہیں اور پھر دوسری/نئی جگہ پر ریسٹور کر لیتے ہیں۔ کمپیوٹر کی دنیا میں بیک اپ بنانے کو بہت اہمیت دی جاتی ہے کیونکہ پتہ نہیں کس وقت کیا ہو جائے اور کونسی کمپیوٹر مشین کہاں جواب دے جائے۔ اس لئے اس خطرے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بیک اپ بنانے کی عادت اپنائیں۔ کم از کم بلاگ کا بیک اپ وقتاً فوقتاً ضرور بنائیں۔ میری عادت ہے کہ میں وقتاً فوقتاً بیک اپ بناتا رہتا ہوں اس کے علاوہ جب بھی کوئی نئی پوسٹ لکھتا ہوں تو پوسٹ شائع کرنے کے بعد ایک دفعہ بیک اپ ضرور بناتا ہوں۔←  مزید پڑھیے