تازہ تحاریر
تازہ تبصرے
-
- م بلال م» میرے بارے میں
- م بلال م» اردو بلاگوں کے تھوڑے قارئین کی وجوہات
- م بلال م» ویب سائیٹ وائرس ختم کرنے کا طریقہ
- قاری غلام محی الدین» میرے بارے میں
- قاری غلام محی الدین» میرے بارے میں
- فرحت کیانی» اردو بلاگوں کے تھوڑے قارئین کی وجوہات
- زاہد» ویب سائیٹ وائرس ختم کرنے کا طریقہ
- عمر» متفرق سوالات اور تبصرے
- م بلال م» متفرق سوالات اور تبصرے
- م بلال م» متفرق سوالات اور تبصرے
- عمر» متفرق سوالات اور تبصرے
- عمر» متفرق سوالات اور تبصرے
- محمد اقبال مغل» پاکستان بلاگ ایوارڈ - شام سویرے ہون ووٹاں ای ووٹاں
- محمد فاروق» اردو فارمیٹر - شامل پلگ ان - اردو انگریزی بلاگنگ ایک سات…
- عمر» ویب سائیٹ وائرس ختم کرنے کا طریقہ
ٹیگز
-
اردو اور بلاگ installation pak urdu installer keyboard setting اردو انسٹالیشن internet urdu keyboard layout اردو بلاگنگ pakistan education اردو فونیٹک کی بورڈ اردو بلاگنگ urdu and blog انٹرنیٹ read unicode نظام ورڈپریس wordpress blog انگریزی urdu keyboard کیبورڈ سیٹنگ یونیکوڈ english زبان کمپیوٹر phonetic nation معاشرہ لے آؤٹ urdu blog کی بورڈ urdu bloging layout wordpress قوم فونیٹک اردو کیبورڈ ورڈ پریس بلاگ language اردو لکھنا urdu installation write رسم الخط keyboard phonetic urdu keyboard ورڈ پریس اردو اردو کیبورڈ کی بورڈ لے آؤٹ کیبورڈ پاکستان اردو کیبورڈ لے آؤٹ computer islam urdu اردو بلاگ فانٹس fonetic system install لکھنا urdu phonetic keyboard in urdu society keyboard layout fonts اردو بلاگ بنانا فانٹ صوتی فونیٹک
محفوظات
فیس بک
Technology blogs
Blogs Directory
Blog Directory
Add blog to our directory.
Add Your Blog Blog Site 

Blogs Blog Tools Allie Marie































:sleep:
پوری قوم کی طرح بلاگر قوم بھی لمبی تانے سو رہی ہے۔ سونے دیں۔۔ :sleep:
لے بھائی مجھے تو لگتا ہے اب تیری بھی باری آ جائے گی
صلح صفائی کروانے والے کو تو ضرور ہی کُٹ پڑتی ہے
:laughloud:
ایسے لڑاکو بلاگر کون ہیں؟ایسا نہیں ھونا چاھئے۔ :talktohand: :talktohand: :talktohand:
میں آپ کی بات سے متفق ہوں۔ ہم کو ادھر محبتیں پھیلانی ہیں نا کہ نفرتیں۔ اردو کے فروغ کے لئے بھی کام کرنا ہے اور آنے والی نسل کو بھی کچھ اچھا دینا ہے- آپ کو نیا ڈومین مبارک ہو، امید ہے یہاں سب کچھ پہلے سے بہتر چلے گا۔
بلال آپ کا یہ بلاگ مجھ جیسے بہت سے لوگوں کا دکھُ سمیٹے ہوئے ہے-آپ نے ہمارے دکھُوں کو زبان دی آپکا شُکریہ-ہم لوگ بے خیالی اور تعصب کی بنا پر انُ لوگوں کی حمایت کر رہے ہیں کہ جنہوں نے اپنی مفاد کی خاطر ہمارے خطہ کو جہنم بنا دیا ہے-ہم اپنے ذہن کی قیمتی انرجی بیکار اور مفاد پرست لوگوں کی حمایت میں ضائع کرہے ہیں خدا کرے کہ آپکے بلاگ کا کچھ اثر ہواور ہمارے ذہن کی قیمتی انرجی ایسا رخ اختیار کرے کہ ہمارے شعور میں اضافہ ہو-آمین – آپ کے لئے ایک تجویز ہے سمجھ آئے تو عمل کریں -آپنے وادی کی جو تصاویر اُتاریں ہیں انکا خوبصورتی کے اعتبار سے مقابلہ کرائیں -تمام تصاویر کو نمبر الاٹ کریں- تمام بلاگروں سے سب سے خوبصورت تصویر کا نمبر بزریعہ ای -میل مانگیں پندرہ دن بعد رزلٹ آوٹ کریں-ممکن ہے اس مشغلہ کا کچھ دلچسپ نتیجہ برآمد ہو- شکریہ
میاں لڑنے بھڑنے والے بلاگر اگر تعمیر کی بات کریں تو تبصرہ نہیں آتا اگر تبصرہ نہ آئے تو ایسی بلاگنگ کا مزہ نہیں آتا اور پھر مزے کے بغیر بلاگنگ کا کیا فائدہ ۔ جنگل میںمور ناچا کس نے دیکھا ۔ میرے خیال میں منفی بات میں مزہ اور سنسنی زیادہ ہوتی ہے جسم کے غدود حرکت میں آکر ایسے مادے خارج کرتے ہیں کہ بس نشہ طاری ہو جاتا ہے ۔ مثبت اور مسلم بات میں کوئی مزہ نہیں ہوتا ۔ ایک تیزابی تبصرہ یا پوسٹ لکھ کر میرے جیسا بلاگر یا تبصرہ نگار دل میں سوچتا ہے کہ کیوں کیسی رہی ؟ میری تحریر پڑھ کر سالوں کو چھٹی کا دودھ نہ یاد آجائے تو نام نہیں ۔ ہاہا اب بیٹھے اپنے بال نوچ رہے ہوں گے یا پھر دانت کچکچا رہے ہوں گے ۔ ہے نا مزیدار !خیر آج اچھی تفریح رہی
بہت اچھا لکھا ہے ۔آپس میں لڑنے والوں سے جو کسر رہ گئی ہو گی وہ آپ پر نکلے گی ۔آپ پر غصہ نکلے گا تو ہی کچھ غصے میں کمی ہوگی ۔ اس فلینتھراپی پر آپ کو داد نہ دینا ذیادتی والی بات ہوگی ۔
آپنے میرے بھی دل کی بات کہہ دی ہے۔۔۔۔۔ کئی تبصروں میں بھی اس بات کا اظہار کیا ہے لیکن۔۔۔۔ لگتا ہے سب اینٹی لائس شیمپو استعمال کرتے ہیں۔
بے شک بلاگ کا مقصد اپنے خیالات کا اظہار کرنا ہے لیکن یہ کیا کہ دوسروں کے پیچھے ہی پڑ جائیں۔ اختلاف میں بھی شائستگی کا پہلو ہونا چاہیئے۔ پر یہ حال پوری قوم کا ہے اور ہم بھی اسی قوم سے ہی اٹھے ہیں۔۔۔ جیسا کہ آجکل مشہور گلوکار ابرار الحق اور جواد احمد کی ٹی وی پروگرام میں ایک دوسرے کی” گندی” کرنے پر عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹائے جا رہے ہیں۔
بلال بھائی شکریہ، مفید تحریر لکھنے کا۔ کچھ بلاگران اگر تو زیادہ تبصرے پانے کے لیے ایسا کر رہے ہیں تو انہیں زیادہ وزٹرز تو مل جائیں گے لیکن وہ اپنی عزت ضرور کھو بیٹھیں گے، اور اگر وہ ذاتی اختلافات کی وجہ سے یا کسی کو ذک پہنچانے کے لیے ایسا کر رہے ہیں انہیں تب بھی پتہ لگ جانا چاہیے کہ ایسا کرنے سے نہ تو آپ دوسرے پر سبقت لے جائیں گے نہ اسے چپ کرا سکیں گے۔ دونوں فریقین کی جگ ہنسائی ہو گی۔
اگر آپ فریق مخالف کو کیچڑ میں گرا دیں پھر اسے مزید گندا کرنے کے لیے خود بھی کیچڑ میں چھلانگ لگا دیں تو یہ نہ سمجھیںکہ اسے کیچڑ میں رگیدنے سے صرف وہ گندا ہوگا، آپ بھی پورے کے پورے اسی کیچڑ میں لت پت ہو جائیں گے۔
کیونکہ بلاگر قوم بھی اسی قوم میں سے ہے۔ خیر تھوڑا بہت خود کو اور باقیوں کو جگانے کی کوشش تو کرنی چاہئے۔ باقی اللہ بہتر کرنے والا ہے۔
چلیں جی کوئی بات نہیں ہم بھی تھوڑی سی کُٹ کھا لیتے ہیں۔ :beatup: :beatup: :beatup: ویسے بھی جہاں بڑے بڑے بلاگر نہیں بچ سکے وہاں ہمیں کٹ پڑ جائے گی تو کونسا طوفان آ جائے گا۔۔۔ :worship: :worship: :worship:
بھائی جب سے یہ تحریر پوسٹ کی ہے تب سے کُٹ کا ڈر پڑا ہوا ہے۔ اب آپ نام پوچھ کر لگتا ہے ضرور کُٹ پڑوائیں گے۔
جی خیر مبارک میری کوشش ہو گی کہ یہاں پہلے سے کچھ بہتر کر سکوں۔
آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے اور یہی بات سمجھانے کے لئے چھوٹی سی کوشش کی ہے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
آپ کی بات سمجھ گیا ہوں۔ میں کوشش کروں گا کہ ایسا کر سکوں۔ ایک اچھا مشورہ دینے پر میں آپ کا بہت شکرگزار ہوں۔
زبردست ۔۔ :huggs: بہت صیح لکھا ہے ۔۔ لگ رہا ہے یہ سلجھا ہوا مہذب اردو بلاگر ہے۔ ۔
آپ کی بات سے سو فیصد اتفاق کرتا ہوں۔ میں کہتا ہوں بے شک ایسی ایسی پوسٹ لکھیں لیکن کم از کم ذاتیات اور گالی گلوچ نہ کریں۔ ویسے اسی موضوع پر ایک تحریر تو کل پڑھی تھی اب یاد نہیں وہ کس کی تحریر تھی۔
اجی بے شک ہم پر غصہ کر لیں لیکن یہ لڑائی تو ختم کریں۔ مجھ پر غصہ کرنے سے اگر ان کا غصہ کم ہو سکتا ہے تو ہم حاضر ہیں۔
آپ نے بالکل ٹھیک کہا۔ اگر ہم میں شائستگی کا پہلو آ جائے تو ہم ایسے نہ ہوں۔
بہت خوب زبردست کیا خوب بات کہی ہے آپ کی بات میں صرف اتنا اضافہ کروں گا کہ شور مچانے سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔ بلکہ جھوٹ جھوٹ ہی رہتا ہے اور سب جانتے ہیں۔ بے شک لوگ ڈر کے مارے خاموش ہی کیوں نہ رہیں۔
شکریہ باجو۔ خاص طور پر اس لئے کہ آپ میرے بلاگ پر تشریف لائیں۔
پہلے تو اتنا خوب صورت گھر مبارک ہو ۔۔ جس کو ایک نظر دیکھنے کے بعد بار بار دیکھنے کو دل کرتا ہے ۔ سونے پر سوہگہ میرے دل کی بات کہہ دی اتنتی خوب صورتی سے کہ دل سے دعا نکلتی ہے کہ جیو میرے بھائی ۔ پہمشہ خوش رہو ۔ مجھے دیر سے پتا چلا کہ ۔ جس کے لیے تھوڑی سی ناراضگی ہے ۔
خیر مبارک۔ دعا کے لئے بہت شکریہ۔ ویسے ناراضگی تو ہمیں بھی تھی۔ چلو اچھا ہوا دونوں کی ناراضگیاں دور ہو گئیں۔
السلامُ علیکم دوستو :love:
امید کرتا ہوں کہ آپ سب بخیریت ہونگے انشاءاللہ۔ میری تمام بلاگر بھائیوں اور بہنوں سے التماس ہے کہ وہ اپنے اپنے بلاگ کے ذریعہ امن و محبت کا پیغام عام کرٰیںجس کی آج کل کے دور میں ہم سب کو سخت ضرورت ہے ناکہ آپس میں لڑیں جھگڑیںیا ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالیں۔ آپ لوگوں کے اس طرز عمل سے نئے آنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی اور بلاگ پڑھنے والوں کی تعداد میں بھی کمی ہوسکتی ہے۔
خدارا ہوش کے ناخن لیں۔
شکریہ
والسلام
عدنان بھائی بہت خوب آپ نے کافی اچھا پیغام بلاگر دوستوں کو دیا ہے۔
ویسے اگر آپ تبصرہ کرتے ہوئے اپنے بلاگ کا ایڈریس www کے بغیر اس طرح http://adnan.gondlanwala.com/ دیتے تو آپ کے بلاگ کی آخری تحریر کا ربط بھی آپ کے تبصرہ کے ساتھ ظاہر ہو جاتا۔
خو شی ہو راہی ہے۔۔۔۔آ پ کو پڑہ کر۔
مجھے بعض اوقات شک ہوتا ہے کہ بلاگر زيادہ سے زيادہ تبصرے حاصل کرنے کيلئے ايسی تحارير لکھتے ہيں کيونکہ وہ سمجھدار ہوتے ہيں اور پڑھے لکھے بھی
بہت شکریہ جناب۔
اس کا مطلب ہے اپنی سمجھداری کو بڑی سمجھداری کی طرف لگاتے ہیں۔ :laughloud: خیر اس طرح وہ عارضی طور پر تبصرے تو حاصل کر سکیں گے لیکن بلاگستان میں شاید اچھے الفاظ میں یاد نہ کئے جائیں۔
ایسے بلاگرز جو تفریح کی بنیاد پر بلاگ چلا رہے ہیں
وہ ایسے بلاگرز افراد کو بلا وجہ تنقید کا نشانہ بناتے ہیں جو با مقصد بلاگنگ کر رہے ہیں
اب با مقصد اردو بلاگرز ہیں ہی گنتی کے ان پر بھی نا معقول گفتگو اور بلا وجہ کی چخ چخ پخ پخ کی جائے تو
ایسے ماحول میں ڈھنگ کی پوسٹ تو نہیں ہاں مگر جھگڑالو افراد ہم سب کے لئے پوست کی کاشت ضرور کر رہے ہیں
اردو کو جانے ابھی کتنے منازل طے کرنا باقی ہیں پر ابتداء سے ہی ایسے مسائل ہوں وہ بھی اپنوں کی جانب سے تو اللہ ہی مالک منزل کا
مل کر یکجا ہو جایئں اردو کی کامیابی پاکستانیوں کی اپنی کامیابی ہے اس کو بلند کیجئے نہیں کر سکتے ہو ہمت گھٹانے والوں مین سے نام خراب کرنے والوں مین سے نہ بنیں
راحیل بھائی آپ کی بات ٹھیک ہی ہے لیکن کیا ایسا نہیں ہے کہ بلاگنگ میں اردو کا استعمال کو ممکن ہوئے کچھ ایک عشرہ بھی نہیں گزرا، لہٰذا اب کیا رونا، ابھی تو تنقید کے امتحان اور بھی ہیں کے مصداق ہم اس تنقید کو نظر انداز کرکے مثبت تنقید کو ہی لینا چاہیں تو شاید یہ ایک اچھا فیصلہ نہ ہو کیوں کہ “بضدہا تتعرف الاشیائ” کہ اشیاء کی پہچان اپنی اضداد سے ہوتی ہے، جب تک بلاگز میں مثبت اور منفی تنقیدیں موجود نہیں ہوں گی تو لوگوں میں اس کا احساس کیسے پیدا ہوگا کہ مثبت کیا ہے تو منفی کیا؟ کم از کم مجھے شاید اس بات سے کوئی غرض نہ ہو کہ میرے بلاگ پر آنے والوں نے میری تحریر کو کتنا سراہا ہے۔
لیکن آپ کی بات بہرحال بجا ہے۔
محمد طارق راحیل کے تبصرہ کا جواب
میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔ جس مسئلہ پر یہ پوسٹ لکھی تھی وہ مسئلہ تو ختم ہو چکا ہے۔ اگر ہوتا تو پھر آپ کے اس تبصرے پر اور میرے اتفاق کرنے پر بھی دو چار پوسٹ ہو جانی تھیں۔
عطاء رفیع کے تبصرہ کا جواب
بھائی بات مثبت یا منفی تنقید کی نہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ کچھ لوگ ذاتیات پر آ جاتے ہیں۔ میںخود ہر قسم کی تنقید چاہتا ہوں کیونکہ اس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے اور اپنے معاشرے کے لوگوں کی سوچ کا اندازہ ہوتا ہے۔ میںنے تحریر میں لکھا تھا کہ ہر قسم کے موضوع پر لکھو، بس ذاتیات پر نہ آؤ۔ باقی میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں ہر چیز اپنی متضاد کی وجہ سے ہی پہچانی جاتی ہے۔