ستمبر 25, 2010 - ایم بلال ایم
31 تبصر ے

پیارے دوست خرم کو شادی مبارک

سب سے پہلے تو ہمارے بہت ہی پیارے دوست خرم ابن شبیر کو بہت بہت شادی مبارک ہو اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی زندگی میں ڈھیر ساری بلکہ بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
آج ہم کچھ دوست یعنی انٹرنیٹ کے کچھ دوست خرم ابن شبیر کی شادی میں شرکت کے لئے جہلم گئے ہوئے تھے۔ ویسے تو میرا دل ولیمہ پر جانے کا تھا کیونکہ زیادہ انٹرنیٹ کمیونٹی کے لوگ ولیمہ پر ہی آ رہے ہیں لیکن میری ایک مجبوری تھی جس وجہ سے آج مجھے جہلم میں حاضری دینا پڑی۔ کچھ شادی کا احوال یا آج کے دن کے بارے میں لکھ دیتا ہوں۔ خرم ابن شبیر سے تو مکمل رابطہ تھا اس کے علاوہ آج سب سے پہلے میرا عدنان شاہد سے رابطہ ہوا۔ عدنان شاہد اور عبدالقدوس اس وقت لالہ موسیٰ کے قریب تھے۔ خیر وہ وہیں رکے اور میں گجرات سے لالہ موسیٰ پہنچ گیا۔ یہ میری ان دونوں سے پہلی ملاقات تھی۔ پھر ہم کھاریاں کے قریب ایک اور دوست وسیم اور خلیل سے ملے۔ عبدالقدوس اور عدنان شاہد کو تو پہلے بھی جانتا تھا لیکن وسیم اور خلیل سے آج پہلی بار سلام دعا ہوئی۔ اس کے بعد ہم پانچوں نے جہلم کی طرف سفر شروع کیا۔ ایک گاڑی میں میں اور عدنان بھائی اور دوسری میں باقی تینوں تھے۔ ادھر ہم پہنچے اور ادھر خرم بھائی کی برات راولپنڈی سے جہلم پہنچی۔ ہم بارات کے ساتھ شامل ہو گئے۔ لیکن خرم بھائی نے ہمیں نہیں دیکھا تھا بلکہ ہم نے دیکھا کہ ایک خوبصورت سا دولہا ہے اور ساتھ کچھ باراتی ہیں تو ہم سمجھ گئے یہ اپنے ہی بندے معلوم ہوتے ہیں تو ہم بھی برات کے قافلہ میں شامل ہو گئے۔ خرم بھائی بار بار فون کر کے پوچھتے جناب کہاں ہیں؟ تو میرا یہی جواب ہوتا دولہے راجہ ہم آپ کے پیچھے پیچھے ہیں۔ ایک بار میں نے پوچھا کہ جناب آپ کی گاڑی کا رنگ فلاں ہی ہے؟ اور ساتھ کہا یار یہ نہ ہو ہم کسی اور دولہے کا پیچھا کر رہے ہوں۔۔۔ خرم بھائی کی گاڑی سے پیچھے تقریبا چوتھی یا پانچویں گاڑی ہماری ہی تھی۔ خیر ہم منزل پر پہنچے سب گاڑیوں سے نکل کر دولہے راجہ کے ساتھ ہو لیے اور میں گاڑی پارک کرنے چلا گیا۔ سب نے خرم بھائی کو مل لیا لیکن مجھے یاد ہے جب میں گاڑی پارک کر رہا تھا تو خرم بھائی کی مس کال آئی۔ مجھے اس وقت لگا کہ شاید خرم بھائی کو ابھی بھی یقین نہیں ہو رہا ہے کہ میں ان کی برات میں شامل ہونے کے لئے پہنچ چکا ہوں۔ خیر ڈھول کی تھاپ پر خرم بھائی کے دیگر دوست بھنگڑا ڈال رہے تھے، سلامیاں دی جا رہی تھیں، چٹے دودھ رنگ کے لباس میں چٹا دودھ دولہا ماشاءاللہ بہت ہی خوبصورت لگ رہا تھا۔ دولہا اندر سے اور ظاہری طور پر بھی بڑا چہک رہا تھا۔ اسی دوران میں نے بھی خرم بھائی سے پہلی ملاقات کا شرف حاصل کیا۔ گلے ملتے ہی میں نے پوچھا جناب پہچانا بھی ہے یا نہیں تو خرم بھائی نے جواب دیا کیوں نہیں پہچان لیا ہے۔ ساتھ ہی خرم بھائی کے چھوٹے بھائی سے ملاقات ہوئی۔ خیر برات اپنی منزل پر پہنچی۔ ہم سب سٹیج سے نیچے ہی ایک طرف بیٹھ گئے۔۔۔ ارے ہم سب سے مراد ہم پانچ انٹرنیٹ کے دوست براتی اور باقی برات، دولہے راجہ تو سٹیج پر بادشاہ سلامت کی طرح بیٹھ ہوئے تھے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہوں گے نکاح تو پہلے ہی رمضان میں ہو چکا تھا اس لئے کوئی چھوہارے وغیرہ تقسیم نہیں ہوئے۔ خرم بھائی ماشاءاللہ ویسے ہی بہت خوبصورت ہیں لیکن آج تو ”ٹہور ای وکھری سی“۔ پھر کھانے کا وقت آ گیا۔ ہمیں دولہے راجہ کے ساتھ کھانے کا شرف حاصل ہوا۔ لیکن ایک بات بڑے مزے کی آج ہم پانچوں تو فورمز اور بلاگز کی باتیں کر رہے تھے لیکن جب کھانا کھا رہے تھے تو دولہے راجہ بھی وہی فورمز اور بلاگز کی باتیں کرتے رہے۔ میں نے کہا یار ایک تو کھانا کھاؤ اور کم از کم آج کے دن تو ان فورمز اور بلاگز کو چھوڑ دو۔ خیر کھانا کھایا اور گپ شپ کی۔ کئی بلاگرز اور مختلف فورمز کے ممبران کو زیرِ بحث لایا۔ کھانے سے فارغ ہوئے تھے ہی خرم بھائی کا بھتیجہ عبدالاحد سٹیج پر آیا۔ ماشاءاللہ بہت ہی پیارا بچہ ہے۔ خیر میں نے عبدالاحد کو اٹھا کر اپنے پاس بیٹھایا اور اس سے بات چیت کرنے لگا۔ خرم بھائی کہتے ہیں ذرا اس سے کہو گانا تو سنائے۔ پھر عبدالاحد نے گانا سنایا جو آج کے دن کی سب سے پیاری بات اور سب سے پیارا وقت تھا۔ ہاں تو عبدالاحد کا گانا تھا ”تینوں کوڑی کنے چاڑیا؟؟؟ بھوتنی کے“۔۔۔ ہا ہا ہا۔۔۔ چھوٹے سے، پیارے سے بچے کا یہ فقرہ اور وہ بھی ایسے موقع پر۔۔۔ آپ خود اندازہ کریں اس وقت ہمیں وہ بچہ کتنا پیارا لگا ہو گا۔ خرم بھائی کے دونوں بھتیجے ماشاءاللہ بہت ہی پیارے ہیں۔
خیر تھوڑی دیر خرم بھائی سے گپ شپ ہوئی۔ پھر آپ کو تو پتہ ہی ہے جناب نے کہاں حاضری دینی تھی اس لئے انہوں نے عورتوں کے طرف جانا تھا اور دیگر شادی کے رسم و رواج میں مصروف ہونا تھا تو ہم نے اجازت چاہی۔ خرم بھائی کو ملے۔ اجازت لی۔ اور پھر ہم واپس۔ اس کے بعد عبدالقدوس بھائی نے عدنان ملک کو ملنا تھا جو جہلم کے ہی رہنے والے ہیں۔ ان کی طرف گئے۔ اور کافی وقت ادھر گذارا، ٹیکنالوجی، بلاگز، فورمز اور بھی بہت کچھ ڈسکس کیا۔ پھر واپسی کا سفر شروع ہوا۔ میں تو ابھی ہی گھر واپس پہنچا ہوں اور شاید باقی دوست بھی پہنچ چکے ہوں گے۔ لیکن خرم بھائی کا کنفرم ہے کہ وہ مشن سے واپس راولپنڈی پہنچ چکے ہیں کیونکہ یہ پوسٹ کرنے سے پہلے ان سے بھی بات ہوئی ہے۔ بس ان کی تصویر لگانے کی اجازت طلب کی ہے۔ خیر میرے کمزور سے موبائل سے لی گئی تصویر دیکھ لیں اور اس پر ہی فی الحال صبر شکر کریں، باقی خرم بھائی کی جب مصروفیت کم ہوتی ہے تو پھر وہ باقی تصاویر لگائیں گے۔ دل تو یہ تھا کہ پوسٹ مزے کی لکھوں، ایک تو ابھی تھکاوٹ ہے اور دوسرا سر میں درد کافی ہو رہا ہے لیکن پھر بھی میرا دل کر رہا تھا کہ جلد سے جلد پوسٹ لکھوں تو جیسی بھی لکھی گئی ہے۔ پڑھ تو آپ نے لی ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست 31 تبصرے برائے تحریر ”پیارے دوست خرم کو شادی مبارک

  1. شادی بہت بہت مبارک ہو بھائی کو۔۔۔۔۔۔ :party: :party: :party: :party:

    نوٹ : میرے بلاگ پر ہیکنگ اٹیک ہواتھا جس کی وجہ سے میں نے اپنا بلاگ ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ :daydream:

  2. بلال سب کچھ پڑھ کر اتنا اچھا لگا ۔۔۔۔۔ اللہ پاک شادی مبارک کرئے ۔۔۔ اب آپ کی باری ہے ۔۔۔۔۔ اور ہاں بھائی اپنی اور باقی سب کی تصاویر کہاں ہیں۔۔۔۔۔۔

  3. خرم میاں ماشاء اللہ! :party:
    بھابھی سے نظر اتروالینا،اللہ پاک دونوں کو ڈھیر ساری خوشیان دکھائے اور ایک دوسرے کے لیئے دلوں میں عزت اور محبت پیدا فرمائے آمین
    :pray:

  4. اللہ دونوں بچوں کے دلوں میں محبت قائم رکھے اور نیکی کی توفیق دے۔ آمین۔
    خرم میاں ہماری ناز بٹیا کا خیال رکھنا نہیں تو آپ کے کانوں کی خیر نہیں۔

  5. عادل بھیا کی جانب سے مبارکباد کا ٹوکرا قبول کیجئیے :gift: 😉
    اللہ آپ دونوں کو اِک خوشیوں اور کامیابیوں بھری زندگی دے۔
    بلال بھیا تانیہ جی نے دُرست کہا باقی کی تصویریں کہاں ہیں؟

  6. مُبارک تُمہیں خُوشی کا یہ سماں
    مبرُوک،،،،
    ماشاءاللہ بہُت پیار ا لگ رہا ہے خُرّم ،،،
    اللہ تعالیٰ خُوش رکھّے اورڈھیروں خُوشیاں مِلیں زِندگی کی ساری خُوبصُورتیاں مُقدر ہوں،،،آمین

  7. واسلام
    ارے واہ آپ تو اکیلے اکیلے کھا آئے سب کُچھ
    خیر خُرم چاچا آپ کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مُبارک ہو
    آپ کی آئندہ زندگی میں خوشیاں ہی خوشیاں ہوں
    آمین

  8. السلامُ علیکم بلال بھائی ۔
    آپ بازی لے گئے ۔
    خیر کوئی بات نہیں
    میری طرف سے خرم بھائی کو شادی کے نئے سفر کی شروعات بہت بہت مبارک ہوں اور اللہ کرے وہ ہمیشہ یونہی ہنستے مسکراتے رہیں
    آمین

  9. مجھے تو شادی پر بہت مزا آیا تھا
    کیونکہ پہلی دفعہ میں بھی سب سے ملا تھا
    خرم بھائی بہت کیوٹ لگ رہے تھے
    بلال بھائی کی بھی اپنی ایک وکھری پرسنیلیٹی ہے
    اللہ سب کو خوش رکھے اور سب کی شادیاں کرا دے آمین

    1. السلام علیکم بہت عرصے کے بعد اس تحریر کو پھر سے پڑھا بہت مزہ آیا اللہ آپ سب کو سلامت رکھے آمین
      بلال بھائی میرے نام کے ساتھ میرا فیس بک کا پیچ لنک کردیں بلاگ تو کب سے فوت ہوگیا ہے

  10. السلام علیکم
    ارے یہ کیا میں نے یہاں سب کا بہت بہت شکریہ ادا کیا تھا لیکن لگتا ہے وہ پوسٹ ہی نہیں‌ہوا تھا
    آپ سب بہن بھائیوں کا بہت بہت شکریہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ میرے نیٹ کے دوست بھی میری شادی میں شریک ہوے
    آپ سب کا ایک بار پھر شکریہ

Leave a Reply to حجاب جواب منسوخ کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *