دسمبر 30, 2008 - ایم بلال ایم
28 تبصر ے

ونڈوز وسٹا (Vista) میں اردو کی تنصیب (Installation)

یہاں ”پاک اردو انسٹالر“ کے بغیر ونڈوزوسٹا میں اردو انسٹال کرنے کا طریقہ دیکھتے ہیں تاکہ اگر کوئی انسٹالر کے بغیر اردو انسٹال کرنا چاہے یا پھر کم انٹرنیٹ سپیڈ ہونے کی وجہ سے ”پاک اردو انسٹالر“ ڈاؤن لوڈ کرنے میں مسئلہ ہو تو پھربھی وہ آسانی سے اردو انسٹال کر سکے۔ جیسا کہ پہلے لکھا ہے کہ ونڈوزوسٹا میں اردو انسٹال کرنے اور اردو بہتر انداز میں ملاحظہ کرنے کے لئے دو چھوٹے چھوٹے کام کرنے پڑتے ہیں۔
 
         • اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور لینگوئج بار کی سیٹنگ کرنا
         • اردو فونٹ انسٹال کرنا

 
         اب ان دونوں کاموں کی تفصیل یعنی یہ کس طرح کرنے ہیں۔

 
اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور لینگوئج بار کی سیٹنگ کرنا
سب سے پہلے کوئی بھی اردو کی بورڈ لے آؤٹ (Keyboard Layout) جو آپ کو پسند ہو وہ اپنے کمپیوٹر پر انسٹال (Install) کریں۔

ایک اردو کی بورڈ لے آؤٹ آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ (Download) کر سکتے ہیں۔

عام طور اردو کی بورڈ لے آؤٹ کی انسٹالیشن کے ساتھ ہی ونڈوز وسٹا میں اردو سپورٹ مکمل طور پر شامل ہو جاتی ہے اور Taskbar پر Language bar نظر آنا شروع ہو جاتی ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں نظر آ رہی ہے۔

اب آپ کا کمپیوٹر اردو لکھنے کے قابل ہو گیا ہے۔ جس سافٹ ویئر میں اردو لکھنی ہو وہاں پر بائیں طرف کا Alt+Shift دبائیں تو آپ کا کمپیوٹر اُس سافٹ ویئر میں اردو موڈ میں ہو جائے گا یعنی جب بھی کوئیKey دبائیں گے تو اردو لکھی جائے گی۔ اسی طرح کسی سافٹ ویئر کا موڈ انگلش میں تبدیل کرنے کے لئے دوبارہ بائیں طرف کا Alt+Shift دبائیں جس سے دوبارہ انگلش موڈ ہو جائے گا۔ اگر کسی سافٹ ویئر میں دیکھنا ہو کہ آپ کا کمپیوٹر اس سافٹ ویئر میں کس موڈ پر ہے تو ٹاسک بار پر موجود لینگوئج بار دیکھیں۔

اگر انگریزی موڈ پر ہو تو لینگوئج بار ایسے ہو گی

 
ایک کی بورڈ لے آؤٹ ختم کر کے دوسرا شامل کرنا
اپنے انسٹال (Install) کیے ہوئے کی بورڈ لے آؤٹ (Keyboard Layout) کو ختم کر کے کوئی نیا کی بورڈ لے آؤٹ منتخب کرنے یا ایک سے زیادہ کی بورڈ لے آؤٹ کے استعمال کے لئے درج ذیل طریقہ ہے جو آپ کو یہ بتاتا ہے کہ اصل میں کی بورڈ لے آؤٹ اور زبان کی Settings کہاں پر ہیں۔
1:- اپنے کمپیوٹر پر کنٹرول پینل کھولیں جس کے لیے Start پر کلک کریں پھر Control Panel پر کلک کریں۔ کنٹرول پینل کھلنے کے بعد اگر کنٹرول پینل میں صرف دس (10) کے قریب I-Con نظر آرہے ہیں تو یہControl Panel Home پر ہے پہلے اسے Classic View پر کر لیں یعنی بائیں طرف اوپر کی جانب لکھے ہوئے Classic View پر کلک کریں۔ اب I-Con کی تعداد زیادہ ہو گئی ہو گی۔

2:- Regional and Language Options پر کلک کریں۔
3:- نئی ظاہر ہونے والی ونڈو میں Keyboard and Languages پر کلک کریں۔


4:- اب Change Keyboards پر کلک کریں۔
5:- نئی ظاہر ہونے والی ونڈو میں Add پر کلک کریں۔


6:- اب نئی ظاہر ہونے والی ونڈو میں آپ نے اپنی زبان اور اُس کے کی بورڈ لے آؤٹ کا انتخاب کرنا ہے۔ اس ونڈو میں زبانوں کی فہرست ہے جس میں نیچے جائیں گے تو ایک جگہ Urdu (Islamic Republic of Pakistan) لکھا ہو گا، اسے کھولیں اور پھر اس کی ذیلی فہرست میں Keyboard کو کھولیں، Keyboard کی ذیلی فہرست میں آپ کا انسٹال کردہ کی بورڈ لے آؤٹ اور ساتھ ونڈوز وسٹا کا خودساختہ کی بورڈ لے آؤٹ ظاہر ہوں گے۔ اس میں آپ جو کی بورڈ لے آؤٹ چاہیں منتخب کر لیں۔ یہاں پر آپ ایک سے زیادہ کی بورڈ لے آؤٹ بھی منتخب کر سکتے ہیں۔

یہاں ایک بات یاد رکھیں کہ Keyboard کی ذیلی فہرست میں اپنا انسٹال کئے ہوئے اردو کی بورڈ لے آؤٹ کی بجائے اگر آپ Urdu کو منتخب کر دیتے ہیں جو کہ ونڈوز وسٹا کا خود ساختہ اردو کی بورڈ لے آؤٹ ہے تو جب آپ ”a“ کیKey دبائیں گے تو ”م“ لکھا جائے گا اسی طرح ”b“ سے ”ش“ لکھا جائے گا جو کہ عام طور پر اردو لکھنے والے استعمال نہیں کرتے بلکہ ”a“ سے ”الف“ اور ”b“ سے ”ب“ لکھنا پسند کرتے ہیں۔ یعنی انگلش حروف کی آواز کے مطابق اردو کے حروف۔ اس لئے بہتر ہے کہ Keyboard کی ذیلی فہرست میں صرف اپنا نصب کردہ کی بورڈ لے آؤٹ ہی منتخب کیا جائے۔ جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دیکھایا گیا ہے۔

7:- اب OK پھر OK اور پھر OK کرنے کے بعد کنٹرول پینل کو بند کر دیں۔
اب آپ نے جو تبدیلیاں کی ہیں وہ محفوظ ہو چکی ہیں۔ زبان کی تبدیلی کے لئے بائیں طرف کا Alt+Shift دبائیں یا پھر لینگوئج بار سے بھی زبان تبدیل کی جا سکتی ہے۔

 
لینگوئج بار کی سیٹنگ کرنا
اگر کسی وجہ سے ٹاسک بار پر لینگوئج بار نظر نہ آ رہی ہو یا لینگوئج بار میں دیگر کوئی تبدیلی کرنی ہو تو
Start —> Control Panel —> Regional and Language Options —> Keyboard and Languages —> Change Keyboards
پر جائیں اور پھر Language Bar والی ٹیب پر کلک کریں گے تو نیچے والی تصویر جیسی ونڈو سامنے آ جائے گی۔

یہاں پر Docked in the taskbar کے ریڈیو بٹن کو منتخب کریں اور پھر OK کر دیں۔ یوں ٹاسک بار پر لینگوئج بار نظر آنا شروع ہو جائے گی۔ اسی طرح اگر ٹاسک بار سے لینگوئج بار ختم کرنا چاہتے ہوں تو Hidden کے ریڈیو بٹن کو منتخب کریں اور OK کر دیں۔ یوں لینگوئج بار غائب ہو جائے گی۔

 
اردو فونٹ انسٹال کرنا
اپنی مرضی کے اردو فونٹ ڈاؤن لوڈ کریں۔ اردو کے چند ضروری فونٹ آپ یہاں سے بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
عام طور پر ڈاؤن لوڈ کیے گئے فونٹ کمپیریس/ذپ ہوئے ہوتے ہیں۔ فونٹ انسٹال کرنے سے پہلے انہیں ان ذپ کر کے Copy کر لیں۔ اب کنٹرول پینل میں جائیں اور وہاں پر Fonts کے فولڈر میں اپنی مرضی کے فونٹ Paste کر دیں۔ یوں تمام پیسٹ کردہ فونٹ انسٹال ہو جائیں گے۔ فونٹ چاہے اردو کا ہو یا دیگر کسی زبان کا ونڈوز استعمال کرتے ہوئے فونٹ ایسے ہی انسٹال کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ یہاں پر موجود فونٹ انسٹالر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جو خود بخود اردو کے ضروری فونٹ انسٹال کر دیتا ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست 28 تبصرے برائے تحریر ”ونڈوز وسٹا (Vista) میں اردو کی تنصیب (Installation)

  1. شکریہ بلال میں وسٹا میں کرلپ اور صوتی دونوں کی بورڈ استعمال کر رہا ہوں لیکن آپکے والا کی بورڈ انسٹال نہیں ہو رہا۔

  2. ماوراء میں نے بلاگرز میٹنگ کے لئے رجسٹریشن فارم بھیج دیا تھا۔ لیکن اُن کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا تو میں نے سوچا ہو سکتا ہے رجسٹریشن منسوخ کر دی ہو۔ بعد میں پتہ چلا کہ بس فارم بھیجنا تھا اور میٹنگ میں شرکت کرنی تھی۔ دراصل میں نے یہاں گجرات سے اسلام آباد جانا تھا اور صرف اسی کام کے لئے اس لئے میں 200کلومیٹر ڈرائیو فضول میں نہیں کرنا چاہتا تھا اس ڈر سے کہ کہیں ایسا نہ ہو میں وہاں جاؤں اور وہ کہیں جی آپ شرکت نہیں کر سکتے۔۔۔
    خیر پھر کبھی موقع ملا تو ضرور شرکت کریں گے۔

  3. فیصل بھائی آپ کا بتایا ہوا ایرر میں نے نوٹ کر لیا ہے۔ اب میں مزید دیکھتا ہوں کہ کلیدی تختہ میں یہ ایرر کیوں آ رہا ہے۔ باقی اگر آپ بتا دیں کہ یہ وسٹا کے کس ورژن پر مسئلہ آ رہا ہے تو مجھے چیک کرنے میں آسانی ہو گی۔۔۔شکریہ

  4. السلام علیکم بلال بھائی،
    یہ کلیدی تختہ ونڈو سیون میں جب استعمال کرتے ہیں تو اس طرح کام نہیں کر رہا جس طرح وسٹا مین کرتا ہے؟
    ازراہ کرم رہمنائی کیجئے۔
    والسلام

  5. اقتباس» ام یحیی نے لکھا: السلام علیکم بلال بھائی،
    یہ کلیدی تختہ ونڈو سیون میں جب استعمال کرتے ہیں تو اس طرح کام نہیں کر رہا جس طرح وسٹا مین کرتا ہے؟
    ازراہ کرم رہمنائی کیجئے۔
    والسلام

    وعلیکم السلام بہن۔
    میں نے آپ کے کمنٹ کے بعد ونڈوز سیون میں اس کلیدی تختہ کو دوبارہ انسٹال کر کے چیک کیا ہے بلکہ ایک دو دن پہلے ایک اور دوست کے کمپیوٹر پر بھی یہی کلیدی تختہ ونڈوز سیون میں انسٹال کیا تھا اور وہاں بھی بالکل ٹھیک چل گیا تھا۔
    ویسے آپ بتائیں کہ مسئلہ کیا آتا ہے تو مزید دیکھا جائے۔ یعنی یہ بتائیں کہ آپ کو کلیدی تختہ انسٹال کرتے ہوئے کیا مسئلہ آ رہا ہے؟ یا پھر انسٹال ہونے کے بعد کوئی مسئلہ ہے؟

  6. شکریہ بلال بھائی،
    تختہ تو انسٹال ہو جاتا ہے پر اس کی کنجیاں اس لنک پر جو تختہ ہے(http://urdu.ca/
    ، اس طرح کام کر رہی ہیں۔آپ نے جو بنایا ہے وہ ایکس پی میں کام کررہی ہیں۔ اس کے لئے کیا کروں؟

  7. اقتباس» ام یحیی نے لکھا: شکریہ بلال بھائی،
    تختہ تو انسٹال ہو جاتا ہے پر اس کی کنجیاں اس لنکپر جو تختہ ہے(http://urdu.ca/
    ، اس طرح کام کر رہی ہیں۔آپ نے جو بنایا ہے وہ ایکس پی میں کام کررہی ہیں۔ اس کے لئے کیا کروں؟

    آپ تھوڑا سا اپنے سوال پر غور کریں اور بتائیں کہ آپ نے اس میں پوچھا کیا ہے؟ مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ کو کیا مسئلہ در پیش ہے۔ ویسے مجھے لگ رہا ہے کہ آپ نے ونڈوز سیون میں ایک سے زیادہ اردو کلیدی تختے انسٹال کر لئے ہیں۔ جس کی وجہ سے آپ کو سمجھ نہیں آ رہی کہ کونسا چل رہا ہے۔ بہتر ہے آپ سارے کلیدی تختے ختم کر کے دوبارہ کوئی ایک کلیدی تختہ انسٹال کریں اور پھر بتائیں کہ کیا مسئلہ ہے تاکہ میں کچھ بتا سکوں۔

  8. ااسلام علیکم بلال بھائی ونڈوز وسٹا میں یہ کی بورڈ انسٹال نہیں ہو ریا پلیز آپ کچھ مدد کریں گے ؟ :

  9. اقتباس» فارینہ نے لکھا: ااسلام علیکم بلال بھائی ونڈوز وسٹا میں یہ کی بورڈ انسٹال نہیں ہو ریا پلیز آپ کچھ مدد کریں گے ؟ :  

    وعلیکم السلام
    آپ یہ بتائیں کہ انسٹال ہوتے ہوئے کیا ایرر آتا ہے؟ ایرر کا پتہ ہو گا تو ہی میں کوئی مدد کر سکوں گا۔ ویسے کی بورڈ لے آؤٹ کا موجودہ ورژن ونڈوز کے تمام ورژن پر ٹھیک انسٹال ہو رہا ہے۔

  10. یہ ایرر آتا ہے this installation pakage is not suported by this processor type contact your product vendor .یا پھر an error occur  installing the package. windows installer returned 1625

  11. اقتباس» فارینہ نے لکھا: یہ ایرر آتا ہےthis installation pakage is not suported by this processor type contact your product vendor .یا پھر an error occur  installing the package. windows installer returned 1625  

    جو پہلا ایرر ہے وہ تو پروسیسر ٹائیپ کی وجہ سے آ رہا ہے۔ یعنی آپ جو فائل چلا رہے ہیں وہ آپ کے پروسیسر ٹائیپ کے مطابق نہیں۔ مجھے لگ رہا ہے کہ آپ غلط فائل کو چلا رہے ہیں۔
    ایسا کریں کہ سب سے پہلے کی بورڈ لے آؤٹ کو درج ذیل لنک سے ڈاؤن لوڈ کریں۔
    http://dl.dropbox.com/u/2580033/urdu-paksign-keyboard.zip
    یہ ایک زپ یعنی کمپریس ہوئی فائل ہے اسے ایکسٹریکٹ کر لیں۔ اب یہ ایک فولڈر بن جائے گا۔ اس میں موجود Setup فائل کو چلائیں تو یہ خود بخود آپ کے پروسیسر کے حساب سے مطلوبہ فائل کو چلا کر کی بورڈ لے آؤٹ انسٹال کر دے گی۔
    دوسرے ایرر کی وجہ یہ ہے کہ آپ کی ونڈوز کا انسٹالر کی بورڈ لے آؤٹ کو انسٹال نہیں کر پا رہا ہے۔ مائیکروسافٹ اس ایرر کی یہ وضاحت کر رہا ہے This installation is forbidden by system policy. Contact your system administrator.
    مجھے لگتا ہے آپ جس اکاؤنٹ سے لاگ ان ہیں وہ ایڈمنسٹریٹر کا اکاؤنٹ نہیں۔
    ویسے آج تک ایسا کوئی ایرر پہلے تو نہیں آیا۔ ہو سکتا ہے میرے کی بورڈ لے آؤٹ میں کوئی مسئلہ ہو لیکن مجھے زیادہ چانس اس بات کے لگ رہے ہیں کہ آپ کہیں کوئی غلطی کر رہے ہیں کیونکہ میں نے اب دوبارہ ونڈوز کے مختلف ورژن پر انسٹال کر کے چیک کیا ہے سب جگہ ٹھیک چل رہا ہے۔
    مزید کی بورڈ لے آؤٹ کی کامیاب یا ناکام انسٹالیشن، دونوں صورتوں میں بتائیے گا ضرور۔

  12. میں نے آپ کے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کیا ہے لیکن پھر وہی ایرر آ رہا ہے
    an error occur installing the package. windows installer returned 1625
    ایڈمنسٹریٹر کےاکاؤنٹ سے ہی لاگ ان ہوں پتہ نہیں ایسا کیوں ہو رہا ہے

  13. اقتباس» فارینہ نے لکھا: میں نے آپ کے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کیا ہے لیکن پھر وہی ایرر آ رہا ہے
    an error occur installing the package. windows installer returned 1625
    ایڈمنسٹریٹر کےاکاؤنٹ سے ہی لاگ ان ہوں پتہ نہیں ایسا کیوں ہو رہا ہے  

    طریقہ بھی ٹھیک ہے اور آپ ایڈمنسٹریٹر کے اکاؤنٹ سے ہی لاگ ان ہیں تو پھر میرے خیال میں یہ ونڈوز انسٹالر کا یا پھر اس کی سروسز مسئلہ ہے۔ سب سے پہلے درج ذیل لنک سے ونڈوز انسٹالر ڈاؤن لوڈ کریں اور انسٹال کر لیں۔
    http://support.microsoft.com/kb/942288
    اگر انسٹالر انسٹال ہو جائے تو کی بورڈ لے آؤٹ دوبارہ انسٹال کرنے کی کوشش کریں۔ اگر انسٹالر ہی انسٹال نہ ہو تو پھر یقینا سروسز یا سکیورٹی کا مسئلہ ہے اس کے لئے آپ مائیکروسافٹ کی ویب سائیٹ پر اپنے مسئلے کا حل تلاش کر لیں۔
    http://www.microsoft.com/
    سکیورٹی کو ڈیفالٹ سیٹنگ پر کرنے لئے آپ درج ذیل لنک دیکھیں۔
    http://support.microsoft.com/kb/313222
    میری پہنچ یہاں تک ہی ہے۔ اس سے زیادہ میں آپ کی مدد نہیں کر پاؤں گا جس کے لئے معذرت۔

  14. ویب سائیٹ اردو بہتر انداز میں دکھانے کے لئے ویب سائیٹ کی سٹائل شیٹ میں اردو کے فانٹ کا نام اور اردو کی مناسبت سے فانٹ سائز دینا ہوتا ہے۔

  15. السلام علیکم
    بلال بھائی ایم۔ایس ورڈ میں اردو کی لکھائی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔مگر مجھے فونیٹک کی بورڈ کی عادت نہیں ہے ۔ میں تو گذشتہ دس سالوں سے ان پیج میں آفتاب کی بورڈ استعمال کرتا آیا ہوں۔ اسکا بھی اگر کوئی مناسب حل نکالیں تو نوازش ہوگی- دیگر یہ کہ ہندسے بھی بجائے اردو کے انگریزی میں ہی ٹائپ ہو رہے ہیں- شکریہ-
    فقط
    الیاس خان
    اورنگ آباد (مہاراشٹر)

  16. ما شا ءاللہ یہ بہت اچھا پروگرام ہے۔ میرے ایک مقا لہ کے لیے اردو سافٹ ویر کی ضرورت تھی۔ اس پروگرام سے میں نے کافی مستفید ہوا۔ اگر اس میں ایڈٹ کی سہولت ہوتی تو بہت اچھا ہوتا۔

Leave a Reply to فیصل جواب منسوخ کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *