اکتوبر 30, 2013 - ایم بلال ایم
11 تبصر ے

نستعلیق اردو فانٹ میں فیس بک، گوگل اور دیگر ویب سائیٹس

گوگل، فیس بک، ٹویٹر، وکی پیڈیا اور ان جیسی دیگر ویب سائیٹ پر اب اردو کافی زیادہ لکھی اور پڑھی جا رہی ہے۔ چونکہ ان ویب سائیٹس پر اردو زیادہ تر تاہوما فانٹ وغیرہ میں ہوتی ہے اس لئے اکثر احباب اس کوشش میں ہوتے ہیں کہ یہ کسی طرح نستعلیق میں نظر آئے۔ یوں تو اس کا اختیار ویب سائیٹ کے مالک کے پاس ہوتا ہے اور بہتر بھی یہی ہوتا ہے کہ ویب سائیٹ والے خود بہتر فانٹ میں دیکھائیں۔ لیکن عام طور پر چند وجوہات کی بنا پر بڑی بڑی ویب سائیٹس مختلف زبانوں کے لئے مختلف فانٹس لگانے کی بجائے ساری زبانیں ایک ہی فانٹ میں دیکھا رہی ہیں۔

خیر ایک پلگ ان اور سکرپٹ کے ذریعے موزیلا فائر فاکس اور گوگل کروم براؤزر میں ویب سائیٹ پر موجود اردو بہتر فانٹ یعنی نستعلیق میں دیکھی جا سکتی ہے۔ اس کے لئے سب سے پہلے کمپیوٹر میں نستعلیق فانٹ موجود ہونا چاہئے۔ اگر پاک اردو انسٹالر انسٹال کر رکھا ہے تو پھر جمیل نوری نستعلیق پہلے سے موجود ہو گا، اگر نہیں کیا تو کر لیں کیونکہ پاک اردو انسٹالر کے ذریعے نہ صرف اردو بہتر انداز میں نظر آئے گی بلکہ جہاں چاہیں اردو لکھ سکتے ہیں۔

اب ایک پلگ ان اور اس کا سکرپٹ انسٹال کرنا ہے جس کے ذریعے فیس بک وغیرہ پر موجود اردو نستعلیق فانٹ میں نظر آئے گی۔ سب سے پہلے اس لنک پر جائیں اور وہاں سے Stylish پلگ ان انسٹال کر لیں۔ پلگ ان انسٹال کرنے کا لنک اس تصویر کی طرح نظر آ رہا ہو گا۔ تصویر میں اس کو سرخ دائرے سے واضح کیا گیا ہے۔

جب اس پر کلک کریں گے تو انسٹالیشن کی دیگر آپشن سامنے آئیں گی ان کو اپنے براؤزر کے مطابق Allow، Add یا Install وغیرہ کرتے جائیں۔ جب مکمل انسٹال ہو جائے تو براؤزر کو بند کر کے دوبارہ چلائیں۔ دوبارہ چلانے کے بعد یہ لنک کھولیں۔ دراصل یہ پہلے والا ہی لنک ہے۔ پلگ ان انسٹال ہو چکا ہے اس لئے پہلے جہاں Stylish کے انسٹال کرنے کا لنک تھا اب وہاں Install with Stylish کا بٹن ہو گا۔ جیسا کہ اس تصویر میں نظر آ رہا ہے۔

Install with Stylish کے بٹن پر کلک کرنے سے ویب سائیٹ پر موجود اردو نستعلیق فانٹ میں دیکھنے کا کوڈ (سکرپٹ) انسٹال ہونے کی اجازت مانگے گا۔ اپنے براؤزر کے مطابق Install یا Add وغیرہ پر کلک کرنے سکرپٹ انسٹال ہو جائے گا۔ تمام مراحل مکمل ہو چکے ہیں اور اب فیس بک، ٹویٹر اور وکی پیڈیا اردو کے صفحات پر موجود اردو آپ کو نستعلیق میں ہی نظر آئے گی۔

اگر آپ گوگل پر موجود اردو بھی نستعلیق فانٹ میں دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے یہ سکرپٹ انسٹال کریں۔

اگر آپ کو سی ایس ایس اور ایچ ٹی ایم کی تھوڑی بہت سمجھ ہے تو اس سکرپٹ میں مزید ویب سائیٹس اور کوڈ خود سے شامل کر سکتے ہیں یا پہلے سے موجود میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس متعلق کوئی مشورہ یا اس کوڈ میں کوئی غلطی ہو تو ضرور آگاہ کیجئے گا۔ مجھے اس پلگ ان کا آئیڈیا سعود ابن سعید اور محمد صابر سے ملا جبکہ سکرپٹ لکھنے میں ڈفر نے کافی مدد کی۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست 11 تبصرے برائے تحریر ”نستعلیق اردو فانٹ میں فیس بک، گوگل اور دیگر ویب سائیٹس

  1. ماشااللہ بہت عمدہ
    بلال بھائی انڈرائڈ فون میں بھی اردو پڑھنے میں کافی مشکل ہوتی ہے اگر اُس کے لیے بھی کو ی ایسی اپلیکیشن ہے تو وہ بھی بتا دیں۔

  2. بلال بھائی ،اگر فیس بک ،ٹویٹر اور وکی پیڈیا کے علاوہ کسی ویب سایٹ کو اردو نستلیق میں دیکھنا ہو تو؟

    1. اگر تو اپنی ویب سائیٹ ہے تو پھر اس کے سی ایس ایس کوڈ میں اردو کی مناسبت سے تبدیلی کرنی ہو گی۔ اگر کوئی دوسری ویب سائیٹ ہے تو پھر یہ اس کے سی ایس ایس کوڈ کے مطابق سٹائلش پلگ ان میں کوڈ شامل کرنا ہو گا۔

  3. بہت بہت شکریہ میں بہت دن سے پریشان تھا آپ نے میری پریشانی کو دور کردی اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ( آمین )

  4. محترم
    السلام علیکم
    میرے گھر جو پی سی ہے اس میں ونڈوز ایکس پی ہے۔ میں نے آپ کی ہدایات کے مطابق پلگ ان انسٹال کیا تو الحمد للہ فیس بک میں پیغامات اردو نستعلیق میں آنے لگے ۔ بہت خوشی ہوئی۔ لیکن دفتر میں آ کر پی سی میں یہی عمل دہرانے کی کوشش کی لیکن گوگل کروم استعمال کرتے ہوئے “انسٹال اسٹائلش ” پر کلک کرنے کے بعد “ایڈ” کی ایک ہدایت آئی جس پر کلک کرنے کے بعد خاموش چھا گئی۔ یہی عمل فائر فاکس کے ذریعہ کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔دفتر کے پی سی میں ونڈوز سیون ہے۔
    اس کے علاوہ میرے گھر کے پی سی میں اردو انسٹالر کام تو کر رہا ہے لیکن لینگویج بار اسکرین پر نہیں دکھا رہا ہے۔
    دعا گو ہوں
    کلیم چغتائی

  5. بلال بھائی،،،،
    اردو زبان کی ترویج و ترقی کے لئے آپ کی خدمات واقعی لائق تحسین ہیں ،، اردو بولنے اور لکھنے والوں پر آپ کا احسان عظیم ہے اور میں تہہ دل سے آپکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ میں نے اردو انسٹالر اور آپکی ویب سائٹ کے ذریعے بہت کچھ سیکھا ہے جس کے لئے آپکا احسانمند ہوں اللہ پاک آپکو اپنی حفظ و امان میں رکھیں اور آپکو اس کار خیر کا اجر عطاء فرمائیں ،، آمین

  6. Bilal bhai kia In Page me ye options maujood nahi? In Page aur Urdu Installer me kia farq hai? Facebook pey urdu composing k liye kia best ha?

    1. ان پیج میں یہ سہولت نہیں ہے۔ پرانے انپیج اور پاک اردو انسٹالر میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ ایک کی اردو تصویری ہے جو کہ صرف انپیج میں ہی کھل سکتی ہے جبکہ پاک اردو انسٹالر کی اردو، تحریری ہے جوکہ آپ کسی بھی سافٹ ویئر میں لکھ سکتے ہیں۔

  7. ٹوئیٹر نے کچھ تبدیلیاں کی ہیں جس کے بعد اس پر نستعلیق فونٹ اپلائی نہیں ہو رہا۔ اس ایڈ آن کو اب پڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

  8. بلال
    میں نے آپ کے فراہم کردہ سکرپٹ میں جمیل نوری نستعلیق ، اور علو ی لاہوری نستعلیق کی جگہ مہر نستعلیق شامل کیا ہے اور اس کی وجہ صرف مہر نستعلیق کا کم وزن ہے۔
    امید ہے آپ اس سکرپٹ کو اپ ڈیٹ کر لیں گے۔
    “Mehr Nastaliq Web”.

Leave a Reply to ایم بلال ایم جواب منسوخ کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *