مارچ 21, 2011 - ایم بلال ایم
7 تبصر ے

مفت بلاگنگ سروس فراہم کرنے والی ویب سائٹس

یوں تو بلاگ بنانے کے لئے کئی ایک مفت سروس میسر ہیں۔ جن میں سرفہرستblogger.com اور wordpress.com ہیں۔ یاد رہے بلاگر اور بلاگ اسپاٹ ایک ہی سروس کے دو نام ہیں۔ ان کے علاوہ مفت سروس کا استعمال کرتے ہوئے ایک طریقہ اور بھی ہے۔اس طریقے کا بہت کم لوگوں کو علم ہے اور اس طریقے کو ہم تک پہنچانے کے لئے میں محترم بلاگر محمد اسد صاحب کا شکر گزار ہوں۔ جن کی بدولت کم از کم مجھے اس طریقے کا پتہ چل سکا۔ اس طریقے کے ذریعے ہم ڈومین نیم اور ہوسٹنگ تو مفت میں حاصل کرتے ہیں لیکن یہ طریقہ ایسے ہی ہے جیسے ڈومین نیم اور ہوسٹنگ خرید کر بلاگ بنایا جاتا ہے۔ میں اس طریقہ کو انوکھا طریقہ کہوں گا۔

اردو بلاگنگ کے حوالے سے مفت کی سروس کے کچھ فوائد اور نقصانات

بلاگر ڈاٹ کام(blogger.com)
ایک بہترین اور معیاری سروس جو کہ گوگل مہیا کر رہا ہے۔ بلاگر ڈاٹ کام پر بلاگ اور بلاگ کا مواد ضائع ہونے کا اندیشہ بہت ہی کم ہے بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ بلاگر ڈاٹ کام کے لئے تھیم بھی آسانی سے میسر ہیں اور اپنی مرضی کا تھیم اپلوڈ کیا جا سکتا ہے اور اس میں تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے۔فی الحال تبصرہ کرنے کے لئے اردو ایڈیٹر نہیں لگایا جاسکتا۔ اس کے علاوہ چند ایک غیر ضروری سہولیات میسر نہیں جو باقی بلاگنگ سروس میں میسر ہیں۔ اردو بلاگنگ کے لئے مناسب سروس ہے۔ بلاگر ڈاٹ کام پر بلاگ بنانے کا طریقہ جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
ورڈپریس ڈاٹ کام(wordpress.com)
انگریزی بلاگنگ کے لئے بہترین اور معیاری سروس ہے لیکن اردو بلاگنگ کے لئے معیاری نہیں۔ اس میں خود سے اپنی مرضی کا تھیم اپلوڈ نہیں کیا جا سکتا بلکہ جو ورڈپریس ڈاٹ کام والوں نے پہلے سے اپلوڈ کیے ہیں ان کو ہی استعمال کیا جا سکتا ہےاور وہ تھیم انگریزی کے لئے ہیں اس لئے اردو بلاگ کے لئے بہتر نہیں۔ اس کے علاوہ تھیم میں خود سے تبدیلی بھی نہیں کی جا سکتی۔ جس کی وجہ سے اردو فونٹ کئی جگہ پر ٹھیک یا خوبصورت نظر نہیں آتا۔ اس میں بھی تبصرہ کرنے کے لئے اردو ایڈیٹر نہیں لگایا جا سکتا۔ مجھے ذاتی طور پر یہ سروس اردو بلاگنگ کے حوالے سے پسند نہیں کیونکہ اس میں پوری طرح سے اردو کے لئے سہولیات میسر نہیں۔
مفٹ ڈومین نیم اور مفت کی ہوسٹنگ
یہ طریقہ مجھے ذاتی طور پر بہت پسند ہے۔ جیسا کہ پہلے کہا یہ طریقہ ایسے ہی ہے جیسے ڈومین نیم اور ہوسٹنگ خرید کر بلاگ بنایا جاتا ہے۔ اس طریقہ میں آزادی ہی آزادی اور اختیارات ہی اختیارات ہیں۔ ذاتی ہوسٹنگ کے بعد اردو بلاگنگ کے لئے یہ بہترین سروس ہے۔ آپ اپنی مرضی کا تھیم منتخب کریں یا چاہے جو مرضی استعمال کریں۔ اس طریقہ کا فی الحال تو کوئی نقصان نہیں لیکن ڈر صرف اس بات کا ہے کہ پتہ نہیں کب یہ مفت کی سروس بند ہو جائے اور آپ کا بلاگ غائب۔ اس لئے آپ کو ساتھ ساتھ بلاگ کا بیک اپ رکھنا پڑتا ہے۔ ویسے بلاگ کا بیک اپ ذاتی ہوسٹنگ پر بھی رکھنا چاہئے کیونکہ ٹیکنالوجی کا کیا پتہ کس وقت دھوکہ دے جائے۔ اس طریقہ میں جو مفت میں ڈومین نیم حاصل کرتے ہیں وہ ڈاٹ کام (.com) وغیرہ کی بجائے ڈاٹ کو ڈاٹ سی سی (co.cc) میں ہوتا ہے۔ مفت میں ڈومین نیم حاصل کرنا ہے تو کچھ تو اپنی مرضی سے نہیں ہو گا۔ خیر میرے خیال میں بلاگنگ شروع کرنے کے لئے مفت سروس میں یہ طریقہ سب سے بہتر ہے اور کئی بڑے بڑے بلاگر اسی طریقہ کو استعمال کر رہے ہیں۔ اس طریقہ سے بلاگ بنانے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نوٹ:- اپڈیٹ 24-03-2011 اس تحریر میں ورڈپریس ڈاٹ پی کے کو بھی شامل کیا گیا تھا لیکن عدنان شاہد بھائی کی اطلاع پر اور پچھلے کچھ دن سے ورڈپریس ڈاٹ پی کے بند رہنے کی وجہ سے ختم کر دیا ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست 7 تبصرے برائے تحریر ”مفت بلاگنگ سروس فراہم کرنے والی ویب سائٹس

  1. بلال بھائی میں اآپ کے سائڈ بہت پسند کرتاہوں ماشائ اللہ اآپ نے اردو کو پھیلانے کا اایک اچھاکام انجام دے رہے ہیں میر ے ایم ایس ورڈ اردو نستعلیق فونٹ نہیں اآتابرائے مہربانی اآپ میری مدد فرمائیں

  2. بلال بھائی آپ نے بہت زبردست معلومات دی ہیں ۔ اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔

  3. Salam Bhai
    Main Ne AAp ke blog main se 1 Chez Dakhi hai jis ki mujhe smj nai ai .Ap ne likha hai ke ( اس بات کا ہے کہ پتہ نہیں کب یہ مفت کی سروس بند ہو جائے اور آپ کا بلاگ غائب۔ اس لئے آپ کو ساتھ ساتھ بلاگ کا بیک اپ رکھنا پڑتا ہے۔ ویسے بلاگ کا بیک اپ ذاتی ہوسٹنگ پر بھی رکھنا چاہئے کیونکہ ٹیکنالوجی کا کیا پتہ کس وقت دھوکہ دے جائے۔ ) To Is ke bare aap mujhe bata skta hain ke kis trh apna Blog Backup Rakhte hai
    Thnks
    Khuda hafiz

Leave a Reply to عدنان شاہد جواب منسوخ کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *