م بلال م نے سوموار، 27 دسمبر 2010 کو شائع کیا۔
کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر کسی بھی جگہ اردو لکھنے کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے کمپیوٹر پر اردو ایکٹیو کریں اور پھر جہاں اردو لکھنی ہو وہاں لکھ لیں۔ ابھی اردو ایکٹیو کرنے کے بارے میں زیادہ لوگ نہیں جانتے اس لئے بلاگ یا مختلف فورمز پر اردو لکھنے کے لئے ٹیکسٹ باکس پر ہی ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے جس سے کمپیوٹر پر اردو ایکٹیو کیے بغیر بھی اردو لکھی جا سکتی ہے۔ کسی ٹیکسٹ باکس میں اردو لکھنے کے لئے جاوا سکرپٹ کوڈ کا استعمال کیا جاتا ہے اور عام طور پر اس کام کے لئے نبیل بھائی کا ”اردو ویب پیڈ“ استعمال کیا جاتا ہے۔ ورڈ پریس کے ٹیکسٹ باکس/ایریا کے لئے نبیل بھائی کا اردو ایڈیٹر پلگ ان کافی بہتر ہے۔ ورڈپریس بلاگ پر اردو ایڈیٹر پلگ ان اپلوڈ اور ایکٹیو کیا جاتا ہے تو سارا کام ہو جاتا ہے یعنی تمام ٹیکس باکس اور ایریا میں اردو ویب پیڈ شامل ہو جاتا ہے لیکن اس ٹیوٹوریل میں ہم خود کسی ٹیکسٹ باکس پر اردو ویب پیڈ لگانا سیکھتے ہیں۔
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے بدھ، 10 نومبر 2010 کو شائع کیا۔
کچھ ویب ڈیزائنر و ڈویلپر کو اردو ویب سائیٹ بنانے میں تھوڑا مسئلہ ہوتا ہے۔ بلکہ جو انگلش میں ویب سائیٹ بنا رہے ہیں اگر وہ یہ کہیں کہ انہیں اردو میں ویب سائیٹ بنانی نہیں آتی تو اس پوسٹ سے ان کو بھی اس بات کا علم ہو جائے گا کہ اردو ویب سائیٹ بنانے کے لئے کسی بڑی کوڈنگ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ زیادہ تر مسئلہ یہی ہوتا ہے کہ اردو ٹھیک طرح نظر نہیں آتی۔ عام طور پر یہ اینکوڈنگ سسٹم (Encoding System) کا مسئلہ ہوتا۔ اردو ویب پیج بناتے ہوئے اگر اینکوڈنگ کا دھیان نہ رکھا جائے تو پیج کا حلیہ بگڑ جاتا ہے اور اردو کی بجائے کوئی خلائی زبان ہی نظر آنا شروع ہو جاتی ہے۔ جیسے ” السلام Ø¹Ù„Û “۔ اس کے علاوہ ایک صورت»»»
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے جمعہ، 2 جنوری 2009 کو شائع کیا۔
میں نے ایک چھوٹی سی کوشش کی کہ اردو کمپیوٹنگ کے متعلق بنیادی معلومات کو ایک جگہ جمع کر سکوں اور اس کوشش کے نتیجہ میں ایک چھوٹا سا کتابچہ ”اردو اور کمپیوٹر“ کے عنوان سے تیار کر دیا ہے۔ اس کتابچہ میں کمپیوٹر پر اردو، اردو فونٹ اور اردو کی بورڈ انسٹال کرنے کے علاوہ کمپیوٹر پر اردو لکھنے کے اصول یعنی اردو ٹائیپنگ کے اصول، کمپیوٹر کی اصل اردو اور تصویری اردو میں فرق، اردو حروف کی یونیکوڈ ویلیوز اور اردو فونٹ کے متعلق تفصیل سے اور کئی جگہ پر تصاویر کے ساتھ وضاحت کی گئی ہے۔ کتابچہ کے شروع میں عام طور پر ذہن میں پیدا ہونے سوالات کو جوابات کے ساتھ درج کیا گیا ہے۔ کتابچہ کے لئے»»»
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے جمعہ، 2 جنوری 2009 کو شائع کیا۔
کمپیوٹر پر اردو لکھنے اور بہتر انداز میں دیکھنے کے لئے آپ کو تین چھوٹے چھوٹے کام کرنے پڑتے ہیں۔
• اردو کی انسٹالیشن یعنی کمپیوٹر پر اردو کو ایکٹیو کرنا۔
• اردو کی بورڈ لے آؤٹ کی انسٹالیشن۔
• اردو فونٹس کی انسٹالیشن۔
یہ تینوں مراحل بہت ہی آسان اور بالکل چھوٹے چھوٹے ہیں۔
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے جمعرات، 1 جنوری 2009 کو شائع کیا۔
ونڈوز سیون (Windows 7) میں اردو لکھنے کے لئے سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ ”پاک اردو انسٹالر“ ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کرلیں۔ جس سے ونڈوز سیون میں اردو لکھنے اور پڑھنے کی مکمل سہولت دستیاب ہو جائے گی۔ ”پاک اردو انسٹالر“ آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ یہاں ”پاک اردو انسٹالر“ کے بغیر ونڈوز سیون میں اردو انسٹال کرنے کا طریقہ دیکھتے ہیں تاکہ اگر کوئی انسٹالر کے بغیر اردو انسٹال کرنا چاہے یا پھر کم انٹرنیٹ سپیڈ ہونے کی وجہ سے ”پاک اردو انسٹالر“ ڈاؤن لوڈ کرنے میں مسئلہ ہو تو پھربھی وہ آسانی سے اردو انسٹال کر سکے»»»
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے منگل، 30 دسمبر 2008 کو شائع کیا۔
ونڈوزوسٹا (Windows Vista) میں اردو لکھنے کے لئے سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ ”پاک اردو انسٹالر“ ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کرلیں۔ جس سے ونڈوزوسٹا میں اردو لکھنے اور پڑھنے کی مکمل سہولت دستیاب ہو جائے گی۔ ”پاک اردو انسٹالر“ آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ یہاں ”پاک اردو انسٹالر“ کے بغیر ونڈوزوسٹا میں اردو انسٹال کرنے کا طریقہ دیکھتے ہیں تاکہ اگر کوئی انسٹالر کے بغیر اردو انسٹال کرنا چاہے یا پھر کم انٹرنیٹ سپیڈ ہونے کی وجہ سے ”پاک اردو انسٹالر“ ڈاؤن لوڈ کرنے میں مسئلہ ہو تو پھربھی وہ آسانی سے اردو انسٹال کر سکے»»»
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے اتوار، 28 دسمبر 2008 کو شائع کیا۔
ونڈوز ایکس پی (Windows XP) میں اردو لکھنے کے لئے سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ ”پاک اردو انسٹالر“ ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کرلیں۔ جس سے ونڈوز ایکس پی میں اردو لکھنے اور پڑھنے کی مکمل سہولت دستیاب ہو جائے گی۔ ”پاک اردو انسٹالر“ آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ یہاں ”پاک اردو انسٹالر“ کے بغیر ونڈوز ایکس پی میں اردو انسٹال کرنے کا طریقہ دیکھتے ہیں تاکہ اگر کوئی انسٹالر کے بغیر اردو انسٹال کرنا چاہے یا پھر کم انٹرنیٹ سپیڈ ہونے کی وجہ سے ”پاک اردو انسٹالر“ ڈاؤن لوڈ کرنے میں مسئلہ ہو تو پھربھی وہ آسانی سے اردو انسٹال کر سکے»»»
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے اتوار، 28 دسمبر 2008 کو شائع کیا۔
جس طرح کمپیوٹر پر انگریزی یا دوسری کوئی زبان لکھتے ہوئے کچھ اصول ہوتے ہیں اسی طرح اردو لکھتے ہوئے بھی کچھ اصول ہیں جو درج ذیل ہیں۔
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے اتوار، 28 دسمبر 2008 کو شائع کیا۔
سب سے پہلے ایک بات یاد رکھیں کہ کمپیوٹر کی دنیا میں جس تحریر کو کمپیوٹر سمجھتا ہے وہی اصلی تحریر ہے۔ آسان الفاظ میں ہم یوں کہہ سکتے ہیں کہ کمپیوٹر جس اردو تحریر کو مکمل سمجھے اسے ہی کمپیوٹر کی اردو کہا جائے گا۔ اس کے علاوہ کسی قسم کی اردو، اردو نہیں بلکہ وہ کوئی تصویر یا کچھ
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے اتوار، 28 دسمبر 2008 کو شائع کیا۔
کلیدی تختہ (Keyboard) کی تمام کنجیوں یعنی Keys پر حروف ایک خاص ترتیب سے لکھے ہوتے ہیں۔ اس خاص ترتیب کو کی بورڈ لے آؤٹ (Keyboard Layout) کہا جاتا ہے۔ جس میں یہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ فلاں کنجی دبانے سے کونسا حرف لکھا جائے گا اور فلاں دبانے سے کونسا
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»