محفوظات برائے ”سائنس و ٹیکنالوجی“ زمرہ
اگست 15, 2023
تبصرہ کریں

فوٹوگرافی کا ہزاروں سال کا سفر

وہ جو آپ ایک بٹن دباتے ہیں اور دنیا عش عش کر اٹھتی ہے۔ وہ جو آج زندگی کا ایک اہم جز بن چکی ہے۔ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ اس کے پیچھے انسان نے کتنی لمبی ریاضت کی ہے؟ ویسے انسان تو ہزاروں سال سے پانی اور آئینے وغیرہ میں عکس دیکھ کر سوچتا تھا کہ کسی طرح یہ عکس آئینے میں ہی جامد ہو جائے، مستقل ہو جائے۔۔۔ انسان کی خواہش، ضرورت اور تجسس نے اسے سوچنے پر مجبور کیا۔ پھر کسی نے کیمرہ بنایا تو کسی نے تصویر پرنٹ کر کے وقت کو روک دیا۔ نظارے کو امر کر دیا۔ گویا فوٹوگرافی کر دیکھائی۔ اور فوٹوگرافی ہے کیا؟ کیونکہ پیٹنگ بھی ایک تصویر ہے اور آئینے میں بھی اک تصویر ہی نظر آتی ہے۔ مگر ”فوٹو“ ان سے مختلف چیز ہے، جو کہ ”فوٹوگرافی“ سے وجود میں آتی ہے۔ آج ہم یہی جاننے اور سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں یعنی فوٹوگرافی یہ ہے کہ←  مزید پڑھیے
جولائی 9, 2022
تبصرہ کریں

اور پھر مجھے ہائیٹ ہو گئی

گو کہ بات شغل میلے کی ہے، مگر کئی نام نہاد ”ٹریولرز اور ٹریکرز“ وغیرہ کی جانب سے بڑا ظالم طنز ہے۔ اور وہ یہ کہ ”مری جانے پر ہی بلندی کی وجہ سے جن کی طبیعت خراب ہو جاتی ہے، وہ لوگ بھی خود کو ٹریولر کہتے ہیں“۔۔۔ وڈے ٹریولرز دی ایسی دی تیسی۔ جبکہ آپ خود کو ہلکا مت لیں۔ طبیعت کی خرابی کو لے کر چھوٹے چھوٹے ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ چلیں آئیں آج بلندی کے اثرات پر کچھ بات کرتے ہیں۔ کئی پہاڑی علاقوں میں ایک اصطلاح ”ہائیٹ ہونا یا ہائیٹ لگنا“ استعمال ہوتی ہے۔ مثلاً فلاں کو ہائیٹ ہو گئی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ بلندی کے اثرات کی وجہ سے فلاں کی طبیعت خراب ہو چکی ہے۔ اس خراب طبیعت کو نظرانداز کیا جائے تو بات موت تک بھی پہنچ سکتی ہے۔ جبکہ اس کا علاج یہ ہے کہ←  مزید پڑھیے
جولائی 9, 2020
تبصرہ کریں

میری فیس بکیاں

آپ لوگوں کا علم نہیں مگر میرے لئے فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا صرف دل پشوری ہی نہیں بلکہ میں انہیں کسی حد تک سنجیدہ بھی لیتا ہوں۔ کیونکہ یہ سب معمولی اوزار نہیں اور اوپر سے اگر اپنا قیمتی وقت دیتے ہیں تو پھر سنجیدہ لینا بنتا ہے۔ ورنہ وقت ضائع ہونے کے سوا کچھ نہیں ہو گا۔ لہٰذا کچھ شغل میلہ ہو تو کچھ تعمیری کام بھی ہو۔ بہرحال میں اپنی فیس بک پوسٹس پر تشریف لانے والوں کو یاد رکھنے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ مجھے ان مہربانوں کے نام معلوم ہوں اور میں ان کی قدر کر سکوں۔ اب بڑھتے ہوئے معاملات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ کام اور فرینڈز لسٹ اور فرینڈ ریکویسٹس کو خودکار طریقہ سے ہینڈل کرنے اور ایسے دیگر فیس بکی معاملات کی دیکھ بھال کے لئے ایک سسٹم تیار ہے۔ جو کہ خودبخود سارے کام←  مزید پڑھیے
جولائی 8, 2020
1 تبصرہ

خاموش و بے ہوش فیس بکی دوست

کئی دفعہ ایسے سٹیٹس پر نظر پڑتی ہے کہ جس میں فرینڈ لسٹ چھانٹی کرنے کا ذکر ہوتا ہے۔ بعض تو کافی تپے ہوتے ہیں اور دھمکی دیتے ہیں کہ جو ہماری پوسٹ پر دل پھینکتے ہیں نہ انگوٹھا دکھاتے ہیں، ایسے دوستوں کو انفرینڈ کر دیا جائے گا۔ خیر ان پر بھی بات کرتے ہیں لیکن اس سے پہلے یہ جان لیتے ہیں کہ فیس بک ”منہ فوٹو“ اور خاص طور پر لڑکیوں کی تصویروں کو خصوصی ترجیح دیتی ہے۔ یہ بھی ٹھیک ہے کہ لڑکیوں کی تصویروں میں بھائی لوگوں کا ہاتھ ہوتا ہے لیکن میک اپ کر کر کے اور شکل بدل بدل کر جب تصویریں آتی ہیں تو فیس بک کو ہر تصویر ہی کسی نئی لڑکی کی لگتی ہے، یوں ہر تصویر کو ہی خاص الخاص←  مزید پڑھیے
جون 18, 2020
تبصرہ کریں

دن دیہاڑے رات کا مشاہدہ اور اس کی فوٹوگرافی

یہ ہمارے بچپن کی بات ہے کہ جب ہم سائیکلوں پر سکول جا رہے تھے تو اس صبح سورج کی روشنی پہلے جیسی نہیں تھی۔ تبھی ایک لڑکے نے سورج کی طرف اشارہ کر کے کہا ”یہ کیا ہو رہا ہے؟“ میں نے جواب دیا کہ ”قیامت آ رہی ہے“۔ بس پھر وہ ایسا ڈرا کہ انہیں قدموں سے واپس گھر کو دوڑ لگا دی۔ دراصل اس دن شام سے پہلے ہی رات آ رہی تھی اور ہم سولر فلٹر سے اس کا مشاہدہ کرنے لگے۔ اب ایک مرتبہ پھر دو تین دن بعد دنیا کے کئی علاقوں میں ایسا سماں ہونے والا ہے اور دن میں تارے نظر آئیں گے، لیکن گھبرانا بالکل بھی نہیں۔ اگر آپ اسے دیکھنا اور اس کی فوٹوگرافی کرنا چاہتے ہیں تو←  مزید پڑھیے