محفوظات برائے ”اسلام اور عصر حاضر“ زمرہ

اگر ہم اپنے آج کے حالات دیکھیں تو ہم بھی جنگ کی پوزیشن میں نہیں۔ کیا یہ بہتر نہیں کہ ہم پہلے ترقی کریں۔ جب ہم ترقی کر جائیں گے اور بادشاہ ہوں گے تو اول غیر مسلموں کو گستاخی کی جرأت ہی نہیں ہو گی اور اگر انہوں نے کوئی ایسی حرکت کی تو ہم منہ توڑ جواب دے سکیں گے۔ لیکن اس طرف کوئی نہیں آئے گا۔ کیونکہ یہ کام یعنی مستقل مزاجی، ایمانداری، جذبے اور لگن کے ساتھ ترقی کرنا نعرے لگانے، جلوسوں میں اپنے ہی بھائیوں کے کاروبار تباہ کرنے اور ویب سائیٹ بلاک کرنے سے بہت مشکل ہے۔

مکمل تحریر پڑھیے »»»


ہر دن 12 ربیع الاول کا دن ہو

م بلال م نے بدھ، 11 مارچ 2009 کو شائع کیا۔

کل 12 ربیع الاول کا دن تھا۔ جس دن ہر سال ہمارے مسلمان بھائی حضرت محمدﷺ کی ولادت کی خوشی میں جشن مناتے ہیں۔ اپنے رب تعالیٰ کی طرف سے ایک بہت بڑی نعمت ملنے پر شکر ادا کرتے ہیں اور یہ سب کچھ کرتے ہیں۔ یہ سب دیکھ کر، سن کر اور محسوس کر کے مجھے بڑی حیرانی ہوئی اور میں یہ سب لکھنے پر مجبور ہو گیا کہ ایک طرف مسلمان یہ چیز مانتے ہیں کہ حضرت محمدﷺ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک بہت بڑی نعمت ہیں مگر یہ کیا بات ہوئی اتنی بڑی نعمت کی خوشی صرف ایک دن؟ سال میں صرف ایک دن بھلائی کے کام کئے اور پھر بس (اللہ اللہ تے خیر سلا)۔ ایک دن اتنی روشنی کر دی کہ باقی سال وہی اندھیرے۔ ایک دن میں اتنا مال خرچ کر دیا جو کسی خاص کام نہ آیا اور باقی سال پھر وہی غربت۔ دوستو! یہ کیسی خوشی ہے؟ یہ کیسا جشن ہے؟

مکمل تحریر پڑھیے »»»


بسم اللہ الرحمن الرحیم پاکستان آج جس جگہ آ پہنچا ہے اِن نازک حالات میں عوام کو ایک جان ہونے کی ضرورت ہے لیکن ہماری عوام ابھی تک ذاتی بحث و مباحثہ، فرقہ واریت اور ناجانے کن کن مسائل میں الجھ رہی ہے۔ جہاں پاکستان کے بے شمار مسائل ہیں۔ وہاں ہماری عوام کا ایک [...]

مکمل تحریر پڑھیے »»»


مسلمان بے گناہوں کا خون نہیں بہاتا

م بلال م نے جمعرات، 16 اکتوبر 2008 کو شائع کیا۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم ہمارا پیارا وطن پاکستان آج کل بے شمار مسائل کا شکار ہے کچھ لوگ تو اب پاکستان کو مسائلستان کہتے ہیں۔ ویسے تو کئی مسائل ہیں لیکن آج ہم خود کش حملوں کو دیکھتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ پاک فوج جب کہیں آپریشن کرتی ہے تو وہ لوگ جواب میں [...]

مکمل تحریر پڑھیے »»»


ہر اِدھر اُدھر کی بات اور ہر سنی سنائی بات کی پہلے خود تحقیق کریں پھر دوسروں کو بتائیں۔ اگر کوئی اسلامی بات یا مسئلہ ہم کسی کو بغیر حوالہ کے اسلام کا نام لے کر کہہ دیتے ہیں اور اگر وہ اسلام کے مطابق نہ ہوئی تو یوں ہم نے جھوٹ کو اسلام کی طرف منسوب کر دیا۔ تو یہ بھی بہت بڑا گناہ ہے

مکمل تحریر پڑھیے »»»


آج امتِ مسلمہ بہت زیادہ مسائل کا شکار ہے۔ کہں غیر مسلم دہشت گرد قرار دے کر مارتے ہیں تو کہیں اسلام کا نام لے کر جو جی میں آیا کر دیا جاتا ہے۔ تو کہیں مسلمان فرقہ واریت کی جنگ لڑ رہے ہیں جس میں ایک دوسرے کو کافر قرار دے کر قتل کیا [...]

مکمل تحریر پڑھیے »»»