جولائی 2, 2010 - ایم بلال ایم
18 تبصر ے

نیا نام، نئی جگہ اور نئے ڈیرے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم!
ایک لمبا عرصہ انتظار کیا کہ ہو سکتا ہے دل مان جائے اور یہ فیصلہ نہ ہی کروں لیکن دل ہے کہ مانتا ہی نہیں تھا۔ جب بھی کہیں ڈومین نیم یا بلاگ کا ذکر آتا تو فورا خیال آتا کہ اپنے نام کی بھی ڈومین لینی ہے یا کسی کے لئے کوئی ڈومین رجسٹر کروانے لگتا تو سب سے پہلے یہی خیال آتا کہ یہ کام کرنے کے بعد اپنے نام کی بھی ایک ڈومین رجسٹر کروائیں گے اور پھر اپنا بلاگ وہاں منتقل کر دوں گا لیکن ہر بار کام ختم ہونے پر نیا کام اور پھر اسی طرح کافی عرصہ گزر گیا۔ آخر کار کچھ دن پہلے میں نے اپنے نام کی ڈومین لے ہی لی۔ اور آج اپنا بلاگ نئی ڈومین پر منتقل کر دیا ہے۔ جس کا ربط درج ذیل ہے۔

http://www.mbilalm.com/blog/

سب سے پہلے تو آپ سے گذارش ہے کہ اگر آپ نے اپنے بلاگ رول یا کسی بھی جگہ میرے بلاگ کا ربط دیا ہوا ہے تو تبدیلی کر کے نیا نام اور نیا ربط شامل کر دیں۔ شکریہ۔

اس کے علاوہ تمام بلاگز ایگریگیٹر ویب سائیٹس جیسے اردو سیارہ، اردو لاگز اور ماورائی فیڈر وغیرہ وغیرہ کے منتظمین سے گذارش ہے کہ میرا نام اور میرے بلاگ کا ربط تبدیل کر دیا جائے۔

بلاگ کے متعلق چند ضروری روابط درج ذیل ہیں

بلاگ کا پتہ

http://www.mbilalm.com/blog/

تحاریر کے آر ایس ایس کا ربط

http://www.mbilalm.com/blog/feed/

تبصروں کے آر ایس ایس کا ربط

http://www.mbilalm.com/blog/comments/feed/

        اس کے علاوہ نام بھی تبدیل کر لیا ہے۔ نام کے آخر پر ایک ”ایم“ یعنی ”م“ کا اضافہ کر دیا ہے۔ ”ایم بلال“ سے ”ایم بلال ایم“ یعنی ”م بلال م“ کر لیا ہے۔ اب نام کو کس طرح لکھوں اس بات کی سمجھ نہیں آ رہی۔ میرے خیال میں اردو میں ہی لکھنا بہتر ہے جیسے ”م بلال م“ لیکن کچھ دوستوں کا خیال ہے کہ ”ایم بلال ایم“ لکھو۔ اس لئے یہ آپ سب پر چھوڑ دیتا ہوں جیسے آپ کی مرضی ہو ویسے لکھ لیں۔ ویسے بھی پہلے کوئی خالی ”بلال“ لکھتا ہے تو کوئی ”محمد بلال“ جبکہ میں خود ”ایم بلال“ لکھتا تھا۔

نوٹ:- اگر کسی جگہ یا کسی ربط میں مسئلہ آ رہا ہے تو برائے مہربانی مجھے یہیں تبصرہ کر کے یا درج ذیل ای میل پر اطلاع کریں۔ شکریہ۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست 18 تبصرے برائے تحریر ”نیا نام، نئی جگہ اور نئے ڈیرے

  1. بلال بھائی بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے اپنی نئی ڈومین حاصل کر لی ہے اور اب مستقل طور پر یہیں سے بلاگنگ کریں گے۔ میں جلد ہی اپنا بلاگ رول اپ ڈیٹ کر دیتا ہوں۔ اگر وقت ملے تو یہاں جا کر آفیشیل درخواست جمع کروا دیں۔اس سے مجھے آپ کے تمام اعدادوشمار مل جائیں گے۔
    ورنہ جب اگلی بار میں ایڈمنسٹریشن کرنے لگا اپ ڈیٹ کر دوں گا۔
    http://www.urdublogz.com/submit

  2. اقتباس» یاسر عمران مرزا نے لکھا: بلال بھائی بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے اپنی نئی ڈومین حاصل کر لی ہے اور اب مستقل طور پر یہیں سے بلاگنگ کریں گے۔ میں جلد ہی اپنا بلاگ رول اپ ڈیٹ کر دیتا ہوں۔ اگر وقت ملے تو یہاں جا کر آفیشیل درخواست جمع کروا دیں۔اس سے مجھے آپ کے تمام اعدادوشمار مل جائیں گے۔
    ورنہ جب اگلی بار میں ایڈمنسٹریشن کرنے لگا اپ ڈیٹ کر دوں گا۔
    http://www.urdublogz.com/submit

    یاسر عمران مرزا بھائی بہت شکریہ۔ ویسے ڈومین تو پہلی بھی اپنی ہی تھی بس اب اپنے نام کی ڈومین پر آ گئے ہیں۔
    میں نے آپ کے بتائے ہوئے ربط پر فارم پُر کر کے بھیج دیا ہے۔ امید ہے جلد ہی تبدیلی کر دی جائے گی۔

    اقتباس» ابوشامل نے لکھا: نیا ڈومین بہت مبارک ہو برادر بلال!

    بہت شکریہ ابو شامل بھائی۔
    اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین

    اقتباس» ابن سعید نے لکھا: نئے ڈومین نیم کی مبارکباد قبول فرمائیں۔ ماورائی فیڈر میں تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔

    بہت شکریہ سعود بھائی۔ ویسے جس دن ڈومین نیم لینے کے بارے میں آپ سے پوچھ رہا تھا اس میں یہ نام بھی شامل تھا اور آپ کی مدد سے نام بھی کم قیمت پر مل گیا تھا۔
    ماورائی فیڈر میں اتنی جلدی تبدیلی کرنے پر بہت خوشی ہوئی۔ آپ کی رفتار ماشاءاللہ بہت زبردست ہے۔ اور یہ اردو کمیونیٹی کی خوش قسمتی ہے کہ اسے آپ جیسا بندہ ملا ہے۔
    اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین

    اقتباس» احمد عرفان شفقت نے لکھا: مبروک :flower:
    میں نے اپنے بلاگ کے بلاگ رول اور فٹر میں تبدیلیاں کر لیں ہیں۔

    بہت شکریہ احمد عرفان بھائی۔
    کل سے آپ کا بلاگ میرے پاس نہیں کھل رہا۔ کیا یہ میرے نیٹ کنکشن کا مسئلہ ہے یا واقعی آپ کے بلاگ میں کوئی مسئلہ آیا ہوا ہے۔ ذرا دیکھئے گا کہ کہاں مسئلہ ہے۔

  3. اقتباس» عثمان نے لکھا: نیا ڈومین مبارک!
    اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے۔

    خیر مبارک جناب اور اپڈیٹ کرنے کا بہت شکریہ۔ آپ نے ایک تبصرہ کہا تھا کہ شائع نہ کیا جائے میں نے دو ختم کر دیئے ہیں۔ :laughloud: :rotfl: :laughloud:

    اقتباس» محمداسد نے لکھا: نیا نام اور نئی جگہ مبارک ہو۔ بس لباس بھی اگر نیا ہوجاتا تو بلاگ کو مزید چار چاند لگ جاتے 🙂

    خیر مبارک جناب آپ کا بہت شکریہ۔ ویسے نئی جگہ پر آنے سے پہلے ہی لباس کی تبدیلی شروع کر دی تھی۔ لیکن آپ کی طرف سے توجہ دلانے پر یہ کام ابھی کر دیا ہے۔ بنیادی لباس تو وہی ہے بس رنگ اور ہیڈر تبدیل کر دیا ہے۔ اب نیل لگا کر بلاگ کو نیلو نیل کر دیا ہے۔ :rotfl:
    دیکھئے گا اب کیسا لگ رہا ہے۔

  4. آگے قدم بڑھانا مُبارک ہو :flower :flower: :flower: :flower: :flower: دُعا گو ہوں کہ آپکے قدم آگے ہی آگے بڑھتے جائیں-آمین

  5. اقتباس» م بلال م نے لکھا:

    بہت شکریہ احمد عرفان بھائی۔
    کل سے آپ کا بلاگ میرے پاس نہیں کھل رہا۔ کیا یہ میرے نیٹ کنکشن کا مسئلہ ہے یا واقعی آپ کے بلاگ میں کوئی مسئلہ آیا ہوا ہے۔ ذرا دیکھئے گا کہ کہاں مسئلہ ہے۔

    آپ کا یہ پیغام پڑھ کر میں نے اپنی ہاسٹنگ والوں کو میل کیا تو اب جا کر بلاگ بحال ہوا ہے ۔ نا جانے کیا ہوا تھا اسے۔نشاندہی کا شکریہ۔آپکے نیٹ کنکشن کا مسئلہ نہیں تھا۔

  6. اقتباس» Md نے لکھا: آگے قدم بڑھانا مُبارک ہو :flower :flower::flower::flower::flower: دُعا گو ہوں کہ آپکے قدم آگے ہی آگے بڑھتے جائیں-آمین

    خیر مبارک جناب۔ میرے لئے اتنی زیادہ نیک خواہشات کا بہت شکریہ۔۔۔
    اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین

    اقتباس» یاسر عمران مرزا نے لکھا: جی بلال بھائی ، اپ ڈیٹس کر دی گئی ہیں۔

    شکریہ جناب۔ اپڈیٹس کے متعلق ای میل بھی مل گئی ہے۔

    اقتباس» افتخار اجمل بھوپال نے لکھا: جناب مبارک ہو ۔ آپ ڈومين کے مالک بن گئے ۔ آپ کی گذارش کو حکم سمجھ کر عمل کر ديا گيا ہے

    خیر مبارک اجمل چچا۔
    کم از کم آپ گذارش کو گذارش ہی سمجھیں کیونکہ آپ میرے لئے بہت محترم ہیں۔ باقی آپ کا بلاگ کبھی کبھی میرے پاس کھل جاتا ہے لیکن زیادہ تر نہیں۔ ہمیشہ آپ کی تحریر ماورائی فیڈر کے ذریعے ہی پڑھتا ہوں اور وہاں سے تبصرہ نہیں کر سکتا۔ میں نے کئی بار پی ٹی سی ایل کو شکایت کی ہے لیکن ہر بار یہی جواب آتا ہے کہ آپ کی سائیٹ میں مسئلہ ہے جبکہ پی ٹی سی ایل ٹھیک چل رہا ہے۔ ایک دن تو میری ان سے کافی بحث بھی ہوئی۔ خیر تحریر تو میں پڑھ ہی لیتا ہوں۔
    اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، لمبی عمر اور بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین

    اقتباس» احمد عرفان شفقت نے لکھا:
    آپ کا یہ پیغام پڑھ کر میں نے اپنی ہاسٹنگ والوں کو میل کیا تو اب جا کر بلاگ بحال ہوا ہے ۔ نا جانے کیا ہوا تھا اسے۔نشاندہی کا شکریہ۔آپکے نیٹ کنکشن کا مسئلہ نہیں تھا۔

    چلیں بحال تو ہو گیا ورنہ یہاں تو سال بھر بھی ہوسٹنگ بحال ہونا مشکل ہو جاتا ہے۔

  7. اقتباس» محمد ریاض شاہد نے لکھا: مبارکاں : :cake:

    خیر مبارک جناب۔

    اقتباس» عین لام میم نے لکھا: :flower: مبارک ہو بہت بہت بلال بھائی۔۔۔
    نام بدلنے کی بھی مبارک۔۔۔ اب آپ کا نام “میمو میم” ہو گیا ہے۔۔۔:dance:

    خیر مبارک جناب۔ واقعی تھیم نیلو نیل اور نام میمو میم ہو گیا ہے۔ ویسے کئی دوست کہتے ہیں م کی بجائے ایم ہی لکھو۔ اب دیکھیں نام کے بارے میں دوست لوگ کیا فیصلہ دیتے ہیں۔

  8. آپ کی نيک خواہشات کيلئے مشکور ہوں ۔ اللہ آپ کو خوش اور خوشحال رکھے ۔ ميرا بلاگ نہ کھلنے کا مسئلہ صرف پی ٹی سی ايل کے ساتھ ہی ہے ۔ ميرے پاس ان کا وائرليس انٹرنيٹ ايوو ہے اس کے ساتھ يہی مسئلہ ہونے کی وجہ سے ميں نے ورلڈکال کيبل لے ليا ہوا ہے ۔
    آپ ايک طريقہ آزمائيں ۔ مير انگريزی کا بلاگ مندرجہ ذيل ربط سے کھول کر اس ک حاشيئے ميں لکھے
    What Am I
    پر کل کر کے ميرا اردو بلاگ کھوليں ۔ کئی بار اس طرح کھل جاتا ہے

  9. اقتباس» افتخار اجمل بھوپال نے لکھا: آپ کی نيک خواہشات کيلئے مشکور ہوں ۔ اللہ آپ کو خوش اور خوشحال رکھے ۔ ميرا بلاگ نہ کھلنے کا مسئلہ صرف پی ٹی سی ايل کے ساتھ ہی ہے ۔ ميرے پاس ان کا وائرليس انٹرنيٹ ايوو ہے اس کے ساتھ يہی مسئلہ ہونے کی وجہ سے ميں نے ورلڈکال کيبل لے ليا ہوا ہے ۔
    آپ ايک طريقہ آزمائيں ۔ مير انگريزی کا بلاگ مندرجہ ذيل ربط سے کھول کر اس ک حاشيئے ميں لکھے
    What Am I
    پر کل کر کے ميرا اردو بلاگ کھوليں ۔ کئی بار اس طرح کھل جاتا ہے

    جی میں نے چیک کیا تھا بالکل یہ پی ٹی سی ایل کا مسئلہ ہے۔ باقی جس طرح آپ نے کہا ہے اس طرح بھی نہیں کھل رہا۔ خیر کوئی بات نہیں مسلسل پی ٹی سی ایل کو شکایت درج کرواتے رہتے ہیں ہو سکتا ہے یہ مسئلہ حل ہو جائے۔

Leave a Reply to ابوشامل جواب منسوخ کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *