تازہ تحاریر
تازہ تبصرے
-
- م بلال م» میرے بارے میں
- م بلال م» اردو بلاگوں کے تھوڑے قارئین کی وجوہات
- م بلال م» ویب سائیٹ وائرس ختم کرنے کا طریقہ
- قاری غلام محی الدین» میرے بارے میں
- قاری غلام محی الدین» میرے بارے میں
- فرحت کیانی» اردو بلاگوں کے تھوڑے قارئین کی وجوہات
- زاہد» ویب سائیٹ وائرس ختم کرنے کا طریقہ
- عمر» متفرق سوالات اور تبصرے
- م بلال م» متفرق سوالات اور تبصرے
- م بلال م» متفرق سوالات اور تبصرے
- عمر» متفرق سوالات اور تبصرے
- عمر» متفرق سوالات اور تبصرے
- محمد اقبال مغل» پاکستان بلاگ ایوارڈ - شام سویرے ہون ووٹاں ای ووٹاں
- محمد فاروق» اردو فارمیٹر - شامل پلگ ان - اردو انگریزی بلاگنگ ایک سات…
- عمر» ویب سائیٹ وائرس ختم کرنے کا طریقہ
ٹیگز
-
computer انگریزی urdu bloging اردو کیبورڈ صوتی unicode کی بورڈ لے آؤٹ کی بورڈ پاکستان اردو زبان اردو لکھنا فانٹس کمپیوٹر رسم الخط اردو بلاگنگ urdu and blog phonetic لکھنا اردو بلاگ اردو انسٹالیشن urdu phonetic keyboard wordpress blog فونیٹک اردو کیبورڈ nation read english اردو اور بلاگ اردو کیبورڈ لے آؤٹ pakistan keyboard setting education internet ورڈپریس wordpress یونیکوڈ keyboard urdu قوم installation کیبورڈ ورڈ پریس phonetic urdu keyboard ورڈ پریس بلاگ install کیبورڈ سیٹنگ فانٹ keyboard layout write fonetic in urdu layout لے آؤٹ فونیٹک urdu keyboard layout اردو بلاگ بنانا انٹرنیٹ نظام urdu keyboard system pak urdu installer society اردو فونیٹک کی بورڈ fonts islam language urdu installation اردو بلاگنگ معاشرہ urdu blog
محفوظات
فیس بک
Technology blogs
Blogs Directory
Blog Directory
Add blog to our directory.
Add Your Blog Blog Site 

Blogs Blog Tools Allie Marie































پاک اردو انسٹالر حقیقت میںآپ کا بہت بڑا کارنامہ ہے، پہلے ہمیں تین قسم کی چیزیں انسٹال کرنے کے بعد علیحدہ سے سیٹنگ بھی کرنی پڑتی تھیں اسکے علاوہ بعض اوقات تو ونڈو سی ڈی کا مسئلہ رہتا تھا۔ ۔ اب آپ کے اس سافٹ ویر کی وجہ سے ایک فائل انسٹال کرنی پڑتی ہے اور سب کچھ خود بخوس سیٹ ہوجاتا ہے۔اگر اس سافٹ ویر کی اپ ڈیشن کرنے کا ارادہ ہو تو اس میں دوسرے اہم فانٹ کا بھی اضافہ کردیں، جیسے عربی کے چند اہم اور مشہور فانٹس ہیں۔
اللہ آپ کو اس سعی پر بہترین جزائے خیر عطا فرمائے۔
میری کاوش پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
رہی بات اہم فانٹ شامل کرنے کی تو پہلے اس لئے شامل نہیں کیے تھے کہ انسٹالر کا حجم بڑھ جائے گا لیکن اب دوستوں کی فرمائش پر عربی، سندھی، بلوچی، پشتو اور دیگر زبانوں کے فانٹ شامل کر کے علیحدہ سے ایک انسٹالر بنانے کا ارادہ ہے لیکن میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے اردو کے علاوہ کوئی زبان نہیں آتی۔ باقی مقامی زبانوں کے مقامی لوگوں سے رابطہ کیا ہے لیکن لگتا ہے دنیا میں اک میں ہی فارغ ہوں باقی سب کے سب بہت مصروف ہیں۔ خیر اللہ سب بہتر کرے گا۔
جناب یہ آپ کا کارنامہ ہے اور آپ سینہ تان کر فخر کر سکتے ہیں۔
جو لوگ کی بورڈ پنچ کر سکتے ہیں اور کمپیوٹر استعمال کر رہے ہیں۔میں تو انہیں ترغیب دیتا ہوں کہ اردو میں لکھنا شروع کریں۔
میرا ارادہ ہے کے یہاں کی کمیونٹی کو ایک بار جمع کر کے پاک اردو انسٹالر کو ڈاون لوڈ کرنا سیکھاوں۔
یہ نہایت آسان ہے لیکن رومن اردو میں میلز وغیرہ لکھنے والے ابھی تک ڈر رہے ہیں کہ کمپیوٹر پر اردو لکھنا مشکل ہے۔
ہم سب کو کوشش کرکے ایسے لوگوں کا خوف دور کرنا چاھئے۔تاکہ اپنی زبان نیٹ پر عام ہو۔
جزاک اللہ
یاسر بھائی یہ تو بڑی زبردست بات ہے کہ آپ اردو کے لئے ورکشاپ کا انتظام کریں۔ یقینا ہمیں اب بلاگوں پر لکھنے سے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے ایسی ورکشاپ کا اہتمام کرنا ہو گا۔ میں اور کچھ دوست اس بارے میں سوچ رہے ہیں۔ کوشش ہے کہ جلد ہی آپ سب بلاگروں کو کم از کم کسی آن لائن بیٹھک میں دعوت دیتے ہیں۔ ایجنڈے کا اعلان اور پھر اس کی تیاری میں یقینا تھوڑا وقت دیا جائے گا تاکہ سب کے سب بلاگران کچھ نہ کچھ اظہارِ خیال ضرور کریں۔
محترم ۔۔۔۔
اب کوئی دوست اگر اردو لکھنے یا اردو کی بورڈ کے تعلق سے کچھ پوچھنے کی کوشش کرتا ہے تو میں اس سے قبل ہے اسے ” پاک اردو انسٹالر” ڈاؤنلوڈ کرنے کا مشورہ دیتا ہوں اور الحمد للہ بہت ہی کم لوگ ایسے ملتے ہیں جو اس کے بعد بھی زحمت دیتے ہیں :worship: :worship: :worship:
اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا کرے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آمین
محترم میری کاوش پسند کرنے اور اردو کی ترویج میں حصہ لینے کا بہت بہت شکریہ۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
آپ کا انسٹالر ہی ہے کہ میں بلاگنگ پر ہوں
ورنہ اردو اور انپیج پر لکھنا پھر اس کو تصویری شکل میں دینا پھر اس کو اٹیچ کر کے سبمٹ کرنا
ایک بڑا لمبا چوڑا عمل تھا
پھر وہ تلاش پر بھی ڈھونڈ نہیں سکتے کے رومن میں کیا ہجے کی جائے اس کی
اللہ آپ کو مزید اردو کی خدمات کرنے کی توفیق عطا فرمائے
میرے بلاگ کے لئے کوئی تھیم مل سکتی ہے
ایسی کہ جیسی آپ کی دیگر تھیمز ہیں
واقعی جی یونیکوڈ کی وجہ سے اب اردو لکھنا بہت آسان ہو گیا ہے۔ ویسے جن مراحل کا آپ نے ذکر کیا، کسی زمانے میں ہم جب ویسے ہی اردو میں ای میل اور باقی سب کچھ کرتے تھے تو تب بھی لوگ بہت حیران ہوتے تھے۔ خیر یہ گئے دنوں کی باتیں ہیں۔
رہی بات بلاگ کے تھیم کی تو آپ کا بلاگ چونکہ ورڈپریس ڈاٹ کام پر ہے اس لئے آپ وہاں اپنی کوئی تھیم اپلوڈ نہیں کر سکتی۔
بہت خوب۔ بہت اچھا کیا جو تفصیلی مضمون میں ہر طرح کے فوائد لکھ کر عام صارف کے ساتھ ساتھ ویب سائٹس والوں کو بھی اردو انسٹالر کی طرف راغب کر رہے ہیں۔ اردو انسٹالر سے بہتر کوئی بھی حل اس وقت انٹرنیٹ پہ موجود ہے ہی نہیں۔ :star:
بس جی ہم تو تصویر کے سارے رخ سامنے رکھ رہے ہیں تاکہ ویب سائیٹوں والوں کو اندازہ ہو کہ اردو کی ترویج دراصل ان کی اپنی ترویج ہی ہے۔
بلال بھائی میں نے اپنے بلاگ پہ اردو انسٹالر کا لنک لگا رکھا ہے
ماشاءاللہ آپ کا یہ ایک بہت اہم کارنامہ ہے اور آپ کو انٹرنیٹ پہ اردو کی ترویج کےلئے کام کرنے والوں میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
جی بالکل آپ نے تو پاک اردو انسٹالر کے بینر کو کافی بہتر اور نمایا جگہ پر لگایا ہوا ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
بلال بھائی
اسلام علیکم!
پاک اردو انسٹالر کا جو کارنامہ آپ نے سرانجام دیا ہے، سب سے پہلے میں اس پر آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اور لوگوں کی طرح مجھے بھی پاک اردو انسٹالر سے بہت فائدہ ہوا، میں نے Joomla میں ایک ویب سائٹ بنائی ہے۔ اب میں اس پر آسانی سے اردو میں پوسٹنگ کررہا ہوں۔
ابھی میں آپ سے جو با ت کرنے والا ہوں۔ میں اس کے لئے ای میل بھی کر سکتا تھا لیکن اردو کے لئے آپ کی خدمات کو دیکھتے ہوئے میں نے اس جگہ پر ہی بات کر نے کو بہتر سمجھا۔
میں نے جو اپنی ویب سائٹ بنائی ہے اس کےلئے میں نے پا کستان بھر سے باصلاحیت اور اہم افراد سے انٹر ویو کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اگرمہربانی فرما کر آپ تھوڑا ٹائم دیں تو اپنی ویب سائٹ کے لئے آپ کا انٹرویو کرکے مجھے بہت خوشی ہو گی۔
نہ ہی میںآپ سے پہلے کبھی ملاہوں اور نہ ہی آپ کے بارے میںزیادہ جانتا ہوں اس یقین پر آپ کے انٹر ویو کا فیصلہ کیا ہے کہ آپ کا انٹرویو، نوجوان نسل اور اردو کے چا ہنے والوں کے لئے رہنمائی کا باعث بنے گا۔
آپ کے جواب کا انتظارکروں گا۔ شکریہ
منیب جو نئیر
وعلیکم السلام منیب جونیئر بھائی!
میری کاوش پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
رہی بات انٹرویو کی تو محترم میں بہت عام اور دیسی قسم کا انسان ہوں۔ اگر پھر بھی آپ میرا انٹرویو لینا چاہتے ہیں تو بتا دیں کہ انٹرویو لینے کا کیا طریقہ ہو گا؟ میرا مطلب ہے کہ آن لائن ہو گا، فون پر ہو گا یا پھر فیس ٹو فیس۔ ویسے اس سے پہلے ایک دفعہ منظرنامہ نے انٹرویو لیا تھا۔ انہوں نے سوال لکھ کر بھیج دیئے تھے اور میں نے جواب لکھ کر واپس انہیں بھیج دیئے تھے۔
سکول کی مصروفیت کی وجہ سے، دیر سے رابطہ کرنے پر معذرت چاہتا ہوں۔ اس سردیوں کی چھٹیاں ہوئیں تو پھر سے انٹرنیٹ پر آگیا ہوں۔
منظرنامہ، پر آپ کا انٹرویو پڑھ لیا ہے۔ اس سے مجھے آپ کے انٹرویو کا انٹرو تیار کرنے میں آسانی تو ہو گی لیکن میرے ذہن میں ذرا مختلف قسم کے سوالات ہیں، ابھی تک میں بیس سوالات تیار کر چکا ہوں ہو سکتا ہے کل تک ان میں اور اضافہ ہو جائے۔
میں چاہتا ہوں کہ آپ کا یہ انٹرویو، سکول اور کالج کے سٹوڈنٹس کے لئے رہنمائی کا باعث بنے۔ میں آپ کو کل انشاءاللہ سوال Email کر دوں گا۔ باقی تفصیل بھی اس کے ساتھ ہی ہوگی۔
شکریہ
ارے اس میں معذرت والی کوئی بات نہیں کیونکہ تعلیم سب سے پہلے اور باقی کام بعد میں۔ خیر میں کوشش کروں گا کہ آپ کے سوالوں کے ٹھیک اور جلد ہی جواب دے سکوں۔
بلال بھائی، پاک اردو انسٹالر کی کامیابی پر یقیناَ مبارکباد کے مستحق ہیں۔
اللہ آپ کو اس کا اجر دے۔ آمین
پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
آپ کا” رب ” آپکو ذہنی ،جسمانی اور مالی پریشانی سے ہمیشہ محفوظ رکھے ۔ (آمین )۔۔۔محترم آپکا بینر میرے بلاگ کے ساتھ بُہت اٹکیلیاں کرتا ہے ۔۔۔ کبھی بلاگ سے اُتر کر کہیں چلا جاتا ہے ۔۔۔ جیسے رُوٹھ گیا ہو ۔۔۔ پھر ایک دو دن بعد بلاگ کی یاد ستاتی ہے تو واپس آجاتا ہے ۔۔۔ جیسے اس وقت بھی روٹھ کر کہیں گیا ہُوا ہے ۔۔۔ آپ چونکہ اِسکے خالق ہیں اس لیے کوئی ایسا گُر بتائیے کہ یہ روٹھ کر کہیں نہ جایا کرے ۔۔۔ میری باتیں ذرا ایسی ہی ہوتی ہیں ۔۔۔خُدا کرے کہ آپکی طبعیت پر گراں نہ گُذرتی ہوں ۔آپکا بُہت شُکریہ ۔۔۔
احسان مند۔۔۔(ایم۔ ڈی) ۔
محترم بینر اس لئے اٹکلیاں کر رہا ہے کہ کیونکہ پہلے بینر ڈراپ باکس میں اپلوڈ کیے تھے، جس کی وجہ سے ڈراپ باکس جب کام نہیں کرتا تو بینر میں مسئلہ آتا تھا لیکن اب کوڈ تبدیل کر دیا ہے اور بینر گوگل پر اپلوڈ کر دیئے ہیں تاکہ کسی قسم کا مسئلہ نہ ہو۔ آپ بھی اپنے مطلوبہ بینر کا نیا کوڈ شامل کر لیں۔ بینر اور کوڈ کے لئے پاک اردو انسٹالر کے بینر والا صفحہ دیکھیں۔
باقی آپ کی کوئی بات گراں نہیں گذرتی، اس لئے آپ کھل کر بات کیا کریں۔ ویسے بھی ہم تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے بات کہہ دینے کی مکمل آزادی کے حق میں ہے۔
آپ کی کاوش تو اپنی جگہ یہ کارنامہ کیا کم ہے آپ نے فردافردا ہر ایک کی بات کا جواب دیا ہے
میں آفس میں آپ کا ہی انسٹالر استعمال کررہا ہوں۔
جب میں نیا نیا دفتر میں آیا تھا تو اردو ڈائریکٹ لکھنے کا کوئی تصور ہی نہیںتھا۔ لیکن اب ماشاء اللہ بچے سمجھ دار ہوگئے ہیں۔
آپ کی کاوش لاجواب ہے اور اردو کے لیے آپ کی یہ خدمت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
بس جی کوشش ہوتی ہے کہ ہر ایک کی بات کا جواب دے دیا جائے۔ کئی دفعہ غلطی سے رہ بھی جاتے ہیں یا پھر کچھ ایسی تحاریر ہوتی ہیں جہاں پر جواب نہ دینا ہی بلاگر اور قارئین کے لئے بہتر ہوتا ہے۔ ویسے میرا فلسفہ یہ ہے کہ جب قارئین ہمارے لئے وقت نکال کر تبصرہ/رائے کرتے ہیں تو ہمیں بھی ان کے لئے وقت نکالنا چاہئے اور خلوص سے جواب دینے چاہئیں۔ باقی میری کاوش پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
آپ نے ڈیجیٹل اردوکونئی زندگی عطا کی ہے
کیا ہی اچھا ہواگر on screen keyboard کا اضافہ بھی کر دیں
شکریہ جناب۔
ویسے on screen keyboard سے آپ کی کیا مراد ہے؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ بلاگ پر یہ سہولت ہو یا پھر پاک اردو انسٹالر کے ساتھ یہ سہولت دے دی جائے؟ تھوڑی وضاحت کریں تو پھر اس بات پر سوچا جا سکتا ہے۔
عبدالمعیدفاروقی مظفرآبادآزادکشمیر
السلام علیکم!
اللہ پاک سے دعاہے پاک اردوانسٹالرپروگرام تشکیل دینے والوں کو دنیاآخرت میں کامیابی عطافرمائے۔جب مئی میں فیس بک استعمال کرنا شروع کیا تو مجھے اس بات کی ضرورت محسوس ہوئی کہ ایک ایساپروگرام ہونا چائیےجسکی مدد سے اردو میں دوست واحباب سے بات چیت ہوسکے۔کافی عرصہ اسکی جستجو رہی پھر اللہ نے میری دلی آرزوکوپوراکیا اورانڈیا سے دوست سے رہنمائی ملی اور میں بھی درینہ خواہش کوحاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔اوراب اس قابل ہوگیا کہ تمام پروگرامزمیں اردو، عربی اور فارسی میں خط و کتابت کرسکتا ہوں۔ بہرحال جو کچھ بھی ہے اسکا اگرذکرنہ کروتو یہ ناشکری ہوگی۔وہ میرے انتہائی مخلص دوست محمدفیضان مغل سیالکوٹی اور Pk Urdu Installer کے حصے میں آتی ہے۔تاحیات پروگرامزاورمذکورہ دوست کے لئے دعاگورہوں گا۔اللہ پاک ان کو ایسے عظیم کارنامے سرانجام دینے کی توفیق عطاکرتارہے۔میرانہیں بلکہ قرآن پاک کافیصلہ ہے۔نیکی کاکام کرنے والوں کوتاقیامت ثواب ملتارہے گا۔اوریہ سوفیصدبھلائی اورنیکی کاکام ہے ۔
مذیدمعاونت کاطلب گار عبدالمعیدفاروقی :flower:
وعلیکم السلام عبدالمعیدفاروقی صاحب
میری کاوش پسند کرنے اور اتنے اچھے کلمات کہنے کا بہت بہت شکریہ اور آپ کے دوست محمدفیضان مغل سیالکوٹی کا بھی بہت بہت شکریہ جنہوں نے پاک اردو انسٹالر آپ تک پہنچایا اور اردو کی ترویج میںحصہ لیا۔
اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے دوست کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
محترم بلال بھائی:
ماشاء اللہ اول روز سے ہی پاک اردو انسٹالر کو استعمال کر رہا ہوں۔اس سے پہلے بھی فونٹ اور فونیٹیک کی بورڈ انسٹال کیا تھا۔ وہ تو ایک قسم کا جنجال تھا فونٹ ایک جگہ ڈھونڈنا تھا تو کی بورڈ دوسری جگہ۔
لیکن آپکی کی کوشش کو اللہ تعالیٰ قبول کرئے۔کہ ان تمام مسئلوں سے دوستوں کو بے گانہ کیا۔
حقیقت میں پاک اردو انسٹالر سے اردو کی ترویج میں بہت مدد ملے گی۔میں تو کہتا ہوں کہ اب تو کھلے عام ہم اردو کے لکھنے کیلئے کسی کو دعوت دے سکتے ہیں۔ میں نے اپنے کئی دوستوں کو اسکے بارئے میں بتایا ہے۔کافی دوست حیرانی سے ہمیں دیکھنے لگے کہ یہ کیسا ہوگیا۔ لیکن انکو کیا پتہ کہ بلال ساحب سے اللہ تعالیٰ نے اردو کی خدمت لی ہے۔
لیکن ایک مسئلہ ہے کہ پتہ نہیں کیوں بعض بلاگر سستی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔انکو اب تک پاک اردو انسٹالر کے بارئے میں پتہ تک نہیں کہ یہ کیا چیز ہے۔
حیرانی بھی ہوتی ہے اور دکھ بھی ہوتا ہے کہ ایک بندے نے اتنی محنت کرکے انسٹالر بنایا اور دوسرے کو پتہ تک نہیں ۔
اس بات سے ایک ذہن میں آئی کہ ہمیں ہر عمل اللہ تعالیٰ کی رضاء کیلئے کرنا چاہئے ،کیونکہ مخلوق کا تو رویہ ہی عجیب سا ہے۔
بس جی یہ پاک اردو انسٹالر اللہ کے فضل اور اس کے بعد آپ جیسے دوستوں کی حوصلہ افزائی کا نتیجہ ہے۔
رہی بات دوسروں کو پتہ نہیں تو جناب میں اور آپ جیسے مخلص دوست احباب سب مل کر تشہیر تو کر رہے ہیں اور امید ہے وقت کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پتہ چل جائے گا۔ باقی اللہ سب بہتر کرے گا۔
السلام علیکم
میں تو بس اتنا کہوں گا اس سافٹ ویٕئر کے بغیر میرا کمپیوٹر نامکمل تھا۔ اب اگر کوئی پوچھتا ہے اس جانب کو اس کا رخ کردیتا ہوں۔
بہت مبارک کے ساتھ بہت ذیادہ شکریہ
وعلیکم السلام!
میری یہ کاوش پسند کرنے اور اردو کی ترویج میں حصہ لینے کا بہت بہت شکریہ۔
میرے دوستوں کے کمپیوٹرز میں نے آپ کا سوفٹ وئیر انسٹال کروادیا ہے۔
جناب اس سوفٹ وئیر سے اگر اردو کر درمیان انگلش لکھنی پڑ جائے تو بہت مشکل ہوتی ہے کیونکہ انگلش کے الفاظ لائن کے شروع میں آجاتے ہیں۔
محترم اس بارے میں تفصیل پوسٹ لکھ چکا ہوں آپ وہ پوسٹ دیکھیں۔
ٹیکسٹ ایڈیٹر میں اردو لکھنا
السلام علیکم بلال
ماشاءاللہ آپ کا کام دیکھ کر اس قدر خوشی ہوتی ہے کہ بتانا مشکل ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین
اچھا اب میری ایک فرمائش۔ اینڈرائیڈ سسٹم پر اردو تنصیب کا بھی بتائیے۔ خصوصا گلیکسی 2 ایس پر اردو کیسے پڑھی اور لکھی جائے؟
وعلیکم السلام!
میری کاوش پسند کرنے اور حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ۔
یوں تو پہلے بھی اینڈرائڈ پر اردو کے بارے میں کبھی کبھی تھوڑی بہت تحقیق کرتا رہتا ہوں لیکن اب آپ کی فرمائش پر یہ کام تیز کر دیا ہے۔ ان شاء اللہ جلد از جلد آپ کو اس کے حل بھی بتاتا ہوں۔
بہت شکریہ بلال۔ جیتے رہئیے۔ خوش رہئیے
پِنگ بیک :- لئیق ڈاٹ کوم – اردو » بلاگ محفوظات » پاک اردو انسٹالر
اسلام علیکم بلال بھائی
کیا حال احوال ہیں بلال بھائی وہ جو ووٹنگ کے لئے ایک مہم چلائی تھی اس کا نتیجہ کہاں گیا کیا فیصلہ ہوا جواب سے ضرور مطلع فرمائیے گا شکریہ
وعلیکم السلام!
اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ہم مدِمقابل سے بہت زیادہ ووٹ اور تبصرے حاصل کرنے کے باوجود ایوارڈ کے حق دار قرار نہیں پائے۔ خیر جو اس ادارے کی مرضی۔ باقی آپ لوگوں نے جس پیار و محبت سے ووٹ اور تبصرے کیے تھے، وہ میرے لئے اس ایوارڈ سے بھی بڑا ایوارڈ ہے۔
جناب مجھے کچھ زیادہ علم نہیں لیکن پاک اردو کے ذریعے ویب پیج ای میل اور بلاگ نستعلیق میں کرنا اور بنانا ممکن ہے؟
آپ کی عنایت ہو گی
محترم پاک اردو انسٹالر کیا ہے، اس کی تفصیل اوپر بیان کر چکا ہوں۔ باقی ویب پیج اور بلاگ نستعلیق میں بنانا ایک علیحدہ موضوع ہے۔ جتنا چھوٹا سوال ہے اس کا اتنا ہی لمبا جواب ہے۔ اس پر جلد ہی تحریر لکھتا ہوں۔
اسلام علیکم بلال بھائی!
مجھے آپکی مدد کی چاھیے۔۔۔۔میں 2009 Inpage استعما ل کررہا ہوں۔ مجھے کچھ نیے فونٹس چا ہیے تھے۔ ڈاوَن لوڈ کرنے کے بعد میں نے فونٹس انسٹال بھی کر لیے ھیں مگر Inpage میں وہ فونٹس لوڈ نہیں ہورہے۔ براےَ مہربانی مجھے بتایں میں کیسے نیے فونٹس استعما ل کر سکتا ہوں۔
وعلیکم السلام
محترم میں انپیج استعمال نہیں کرتا اس لئے اس بارے میں معذرت چاہوں گا۔